محترم حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ چند ماہ سے عبقری کی باقاعدہ آن لائن قاریہ ہوں الحمدللہ! بہت بہت استفادہ حاصل کیا۔ میں ایک ٹیچر ہوں ایک روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے مجھے بہت نیند آرہی تھی نہ چاہتے ہوئے بھی تیار ہوکر گھر سے نکل چکی تھی لیکن آنکھیں نیند کی شدت سے بوجھل ہورہی تھیں یونہی اپنے شوہر صاحب سےکہا ’’ آج آپ جاکر میری جگہ پڑھادیں، میں گھر واپس سونے جارہی ہوں‘‘ تو جواباً جو سنہری الفاظ انہوںنے ادا کئے وہ یہ تھے ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فَضْلِکَ ‘‘ میں نے فوراً یہ دعا دہرائی اور دو تین بار مزید پڑھا۔ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے پہلے اللہ کے فضل سے میری نیند رفوچکر ہوچکی تھی‘ اللہ میرے شوہر سے راضی ہوجائے۔ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں