٭ ایک بزرگ نے ایک عمل بتایا کہ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اسے اچھی نیند آجائے تو اسے چاہیے کہ وہ سونے سے پہلے خوب آم کھالے اس سے اچھی نیند آجائے گی۔
٭پائوں کے تلوئوں پر تیل لگاکر سوئیں اس سے اچھی نیند آجائے گی۔ ٭ کھیرا اگر سلاد بناکر کھایا جائے تو اس سے بہت نیند کا نشہ چڑھتا ہے اور بہت اچھی غنودگی والی نیند آتی ہے اس سلاد کے اوپر پانی نہ پئیں۔
٭ ’’وَ تَحْسَبُہُمْ اَیْقَاظًا وَّ ہُمْ رُقُوْدٌ‘‘(کہف 16) اس آیت کو گیارہ مرتبہ پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے سینے پر پھیر لیں اور سنت طریقے کے مطابق لیٹیں فوری نیند آجاتی ہے۔
٭ کثرت سے انگور کھانے سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭ سر میں سرسوں کا تیل لگانے سے بھی نیند اچھی آتی ہے۔
٭ سونے سے پہلے چالیس مرتبہ آیت الکریمہ کا ورد کیا جائے تو اس سے بھی اچھی نیند آتی ہے۔
٭ مسنون دعائوں کی کتاب میں ایک دعا ہے اگر نیند اچاٹ ہوجائے تو وہ دعا پڑھیں اس سے بھی نیند اچھی آتی ہے۔
٭ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْم اگر یہ آیت سوتے وقت تین مرتبہ اس تصور کے ساتھ پڑھی جائے کہ اے اللہ!آپ کو تو نیند کی ضرورت نہیں آپ تو پاک ہیں میں تو کمزور ہوں مجھے تو اس کی ضرورت ہے تو اس وقت بھی اچھی نیند آجاتی ہے۔
٭ ایک صاحب کی اہلیہ کو نفسیانی بیماری تھی‘ وہ دو دو ہفتہ تک سوتی نہیں تھیں‘ انہوں نے بیت الخلاء کی دعا روزانہ گیارہ سو مرتبہ دو ہی دن پڑھی تھی تو وہ پانچ، چھ گھنٹے سوجاتی ہیں۔
٭ تصور کریں کہ دل کے ڈھکن کو کھول کر تصور میں اللہ کا نام ڈال کر اوپر سے ڈھکن بند کردیں اور یہ تصور کریں کہ اللہ کا نام میرے دل میں آگیا اس سے بھی نیند آجاتی ہے۔
٭ اور اگر رات کو اللہ، اللہ کرتے ہوئے سویا جائے تو اس سے بھی نیند اچھی آجاتی ہے۔
٭ ’’ اَلْمُتَکَبِّرُ‘‘ رات کو سوتے وقت اگر اکیس بار پڑھیں تو اس سے بھی نیند آجاتی ہے، یہ میں نے رسالے میں پڑھا تھا۔
٭ میٹھی لسی پینے سے بھی بہت جلدی نیند آتی ہے۔
٭ سرسوں کا تیل کانوں کی لو اور ناف پر لگانے سے بھی بہت جلدی نیند آتی ہے۔
٭ نیند اس وقت نہیں آتی جب دماغ میں کوئی ٹینشن اور فکر ہو رات کو سوتے وقت تمام چیزوں سے اپنے دماغ کو خالی کرکے اور اللہ پر توکل کرکے یہ سوچے کہ میں اٹھوں گا تو بعد میں سوچوں گا اس طرح اپنے آپ کو فکر سے خالی کرنے سے بھی اچھی نیند آتی ہے۔
٭ بیڈ ٹی کا عمل کرنے سے بھی نیند آجاتی ہے۔
٭ یہ تصور کیا جائے کہ مجھے نیند آرہی ہے اس عمل سے بھی نیند آجاتی ہے۔
٭ گل بابونہ کی چائے پینے سے اچھی نیند آجاتی ہے۔
٭ بعض اوقات نیند کا نہ آنا خشکی کی وجہ سے ہوتا ہے تو اس وقت اگر روغن کدو اور روغن خشخاش استعمال کیا جائے تو اس سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور اگر دوائی ٹھنڈی مراد استعمال کی جائے تو اس سے بھی نیند اچھی آتی ہے۔
٭ تسبیحات فاطمہ رضی اللہ عنہا توجہ اور دھیان سے پڑھی جائیں تو اس سے اچھی نیند آجاتی ہے۔
٭ نہاکر سونے سے بھی فوری نیند آجاتی ہے۔
٭ شیمپو کا استعمال نہ کرنا بھی نیند لانے کیلئے معاون بن سکتا ہے۔
٭ آیت الکرسی کا تین مرتبہ پڑھ لینا بھی نیند لانے کیلئے بہترین عمل ہے۔
٭ ہومیو Nes Vamacaدوائی کا استعمال بھی مفید ہے۔
٭فَسَیَکْفِیْکَہُمُ اللہُ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿بقرہ۱۳۷﴾
یہ آیت بھی نیند کیلئے بہت آزمودہ ہے۔
درج ذیل درود پاک پڑھتے رہنا بھی کمزوری نظر کیلئے بہت لاجواب ہے۔
٭ یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا
عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
٭ اذان اور افحسبتم کا عمل کرنے سے بھی بہت سے لوگوں کو بہترین نیند آتی ہے۔عمل یہ ہے:۔ سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات پڑھ کر اپنے دائیں اور بائیں کندھے کی طرف پھونک لیں۔یہ عمل لاکھوں کا آزمودہ ہے۔
٭ سوتے وقت ’’ یَامُقَتَدِرُ‘‘ کا بکثرت ورد کیا جائے تو اس سے بھی فوری نیند آجاتی ہے۔
٭ اگر اس جگہ سویا جائے جہاں ذکر و اذکار وغیرہ کئے جاتے ہیں تو ایسی جگہ بھی فوری نیند آجاتی ہے۔(ش۔ت)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں