Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

کچھ آزمودہ تجربات عبقری قارئین کیلئے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری میں چھپے وظائف سے بہت کچھ پایا ہے۔ میں خود بھی وظائف باقاعدگی سے کررہی ہوں اور اب تو الحمدللہ نماز بھی پابندی سے پڑھنے کی کوشش کررہی ہوں‘ الحمدللہ! میرے کافی مسائل حل ہوئے ہیں بلکہ عبقری میں چھپے وظائف اور لوگوں کو بھی بتاتی ہوں ان کے مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔ میرےا ور اُن کے دل سے آپ کیلئے دعائیں ہی نکلتی ہیں‘ اللہ رب العزت آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے اور آپ کو ڈھیروں خوشیاں دے آپ اور آپ کی نسلیں ہمیشہ شاد اب اور آباد رہیں۔حکیم صاحب! آپ ہی فرماتے ہیں کہ سخی بنیں‘ کچھ چھپائیں مت تو کچھ تجربات آپ کے میگزین کی نذر کرتی ہوں:۔

چہرے کے دانوں کیلئے
Avionکیپسول 200mgوالا لے کر کسی سوئی یا پن سے سوراخ کرلیں پھر چہرے کو صابن سے دھوکر‘ بہتر ہے Dove سوپ استعمال کریں‘ پھر چہرہ خشک کرکے کیپسول ہاتھ میں لے کر دبائیں اور جو اندر مواد ہے وہ صرف دانوں پر لگائیں‘ صرف متاثرہ حصے پر لگائیں۔ یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کرنا ہے‘ خارش بہت ہوگی لیکن کھجانا نہیں۔ چھوٹے دانے تو صبح تک ہی خشک ہوکرختم ہوجاتے ہیں ‘ ایک دفعہ لگانے سے ہی‘ اگر موٹے دانےہیں تو دو یا تین راتیں لگانے سے ہی چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔
گھنے بالوں کیلئے
Avionکیپسول چارسوملی گرام عدد لیں۔ کیسٹر آئل کسی اچھی کمپنی کا ایک بوتل۔ طریقہ استعمال: تمام کیپسول کو سرے سے قینچی سے کاٹ کر بوتل میں نچوڑ لیں اور ہر دفعہ استعمال سے قبل بوتل کو اچھی طرح ہلالیں‘ ہفتے میں دو یا تین بار استعمال کریں‘ ایک مہینے میں ہی فرق محسوس ہوگا کہ بال اُگ رہے ہیں۔(حمیرا فیض‘ لاہور)۔

آیت کریمہ سے مشکلات حل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں مقامی کنسٹرکشن کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتا ہوں۔ میں تربیلا میں تھا تو ایک فورمین نے بتایا کہ اگر کوئی آیت کریمہ کو صبح و شام 500 بار پڑھے گا تو اس کا جو کام بھی ہوگا وہ 36ویں دن یا پھر چالیسویں دن پورا ہوجائے گا۔ نماز روزہ کی پابندی کرےاور گوشت نہ کھائے۔ میں گھر کے نزدیک نوکری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھا تو میں نے گھر کے نزدیک نوکری ملنے کی نیت سے پڑھنا شروع کردیا۔ پانچ سو بار فجر سے پہلے اور پانچ سوبار عشاء کے بعد پڑھتا رہا جب 36ویں دن کی صبح کو میں ناشتہ کرنے اپنی میس پر گیا تو مجھے کلرک نے بتایا کہ کمپنی کو بھائی پھیرو میں ایک کام ملا ہے اور آپ کو وہاں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
تندرستی کا ایک روحانی راز
ہماری کمپنی کاکام بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ اور پسنی کے درمیانی علاقہ میں تھا‘ غالباً 2002ء کی بات ہے‘ وہاں میں اپنےآپ کو بالکل کمزور محسوس کرنے لگا‘ جیسےجسم میں کوئی جان نہ رہی ہو۔ پھر میں نے ایک کتاب ’’طب روحانی‘‘ (مؤلف محمد ابراہیم دھلوی) میں سے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاسَلَامُ روزانہ تین ہزار مرتبہ پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے پہلے ہی دن پڑھا تو ٹانگوں میں سے ہر قسم کا درد دور ہوگیا۔ دوسرے دن پڑھا تو بازوؤں میں تندرستی آگئی‘ تیسرے دن پڑھا تو باقی جسم بھی بالکل ٹھیک ہوگیا۔ چوتھے دن شرائط کے ساتھ نہ پڑھ سکا کیونکہ ہمارے کیمپ میں غسل کرنے کیلئے پانی موجود نہیں تھا‘ پھر ایک دن ناغہ کے بعد تیس دن تک پڑھا اور طبیعت ٹھیک ہوگئی ۔

مشکل ٹلی آسان وظیفے سے
ایک کمپنی کاکام (سڑک بنانے کا) کوئٹہ کے مضافات میں تھا‘ میں اس کے ساتھ کام کرنے کیلئے کوئٹہ چلا گیا‘ وہاں پراجیکٹ کے ساتھ گاؤں میں مکان لے لیا اور بچوں کوبھی ساتھ ہی لے گیا‘ تین چارماہ کےبعد پراجیکٹ سے چار آدمیوں کو کمپنی کے مالک نے لاہور طلب کیا‘ میں لاہور میں نہیں جانا چاہتا تھا کیونکہ ایک تو میں نے بچے ساتھ ہی گاؤں میں رکھے ہوئے تھے اور دوسرا کمپنی کامالک بڑا بدزبان تھا۔ اسی وقت میں نے یہ وظیفہ پڑھا بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ درود شریف کے ساتھ 1ہزار مرتبہ۔ بسم اللہ کے ساتھ کلمہ طیبہ ایک ہزارمرتبہ۔ تیسرے دن ابھی پڑھ ہی رہا تھا کہ ایک آدمی آیا اور کہا کہ پراجیکٹ منیجر صاحب نےکہا ہےکہ ہم لاہور جارہے ہیں اور آپ نے نہیں جانا اور مجھے بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے جہاز میں میری ٹکٹ بھی کروائی ہوئی تھی جو نامعلوم وجوہات پر کینسل کروائی گئی۔ درودتنجینا بھی مستقل پڑھنے سے مجھے اکثر پریشانیوں سے نجات ملی ہے۔ (منظور احمد‘ ساہیوال)۔

انجیر کھائیں بیماریاں بھگائیں
انجیر بواسیر کو ختم کرتی ہے اور جوڑوں کے درد کیلئے مفید ہے۔ اگر کسی کو خونی بواسیر ہو تو پانچ عدد انجیر (ٹکڑے کرکے) پاؤ بھر دودھ میں ابال کر ٹھنڈا کرکے روزانہ سونے سے پہلے کھالیں‘ چند ہی دنوں میں خون آنا بند ہوجائے گا۔ خشک بواسیر کے سبب بہت دردہو تو پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر اس کے ساتھ نہار منہ پانچ عدد انجیر روزانہ کھائیں۔ اگر کسی کو پرانی کھانسی ہو اور آرام نہ آرہا ہو تو میتھی کے بیج اور انجیر پانی میں پکا کر جب گاڑھا ہوجائے تو اس میں شہد ملا کر کھانے سے کھانسی میں آرام آجاتا ہے۔ (آزمودہ ہے)۔ اکثر لوگ پان کھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے دانت میلے (زنگ) کی طرح ہوجاتے ہیں ان کیلئے انجیر کو جلا کر جب اس کی راکھ بن جائے تو اس سے منجن کریں کچھ ہی دنوں میں دانت چمک اٹھیں گے۔ اگر روٹی کھانے کے بعد پیٹ میں بوجھ محسوس ہو تو کھانے کے بعد تین عدد انجیر کھائیں۔ پیٹ کے درد کیلئے انجیر سود مند ہے۔ تین دانے انجیر اور تین عدد بادام ملا کر کھانے سے پیٹ کے درد میں آرام آجاتا ہے۔ انجیر کوجوش دے کر اس کے پانی سے غرارے کرنے سے مسوڑھوں اور گلے کی سوزش ختم ہوجاتی ہے۔

میرے گھر کے آزمودہ ٹوٹکے
برتن چمکائیں: گلاس اور اسٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات مشکل ہوتا ہے۔ گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا ضائع نہ کریں اس سے برتن دھوئیں اور بعد میں چمک دیکھیں۔ چھپکلی نظر نہ آئے: جس کمرے میں چھپکلیاں آتی ہوں وہاں مور کے چند پر رکھ دیں یا کسی بوتل وغیرہ میں لگا کر سجادیں‘ چھپکلی نظر نہ آئیگی۔پلاسٹک کی ٹوکریاں چمکائیں: پلاسٹک کی ٹوکریاں جو برتن یا سبزیاں رکھنے کے کام آتی ہیں اگر میلی ہوجائیں تو ڈٹرجن پاؤڈر اور مٹی کا تیل ملا کر ان پر لگائیں اور پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں بعد میں کپڑے دھونے والے برش سے صاف کریں اور صاف پانی سے دھولیں اور کچھ دیر کیلئے ٹوکریوں کو دھوپ میں رکھ دیں تاکہ مٹی کےتیل کی بو ختم ہوجائے۔ چمک اٹھیں گی۔(کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑپور)۔

جوڑوں کے دردکیلئے لاجواب نسخہ حاضر ہے
ھوالشافی: ایک عدد دیسی مرغی کا انڈہ توڑ لیں‘ انڈے کی زردی علیحدہ کرلیںپھر جتنی زردی ہے‘ اتنا ہی خالص شہد زردی میں مکس کرلیں‘ پھر سفید پھٹکڑی پیس کر آدھا چمچ زردی اور شہد میں مکس کرلیں جب یہ تینوں چیزیں مکس ہوجائیں پھر اس شیرے کو اگر کسی شخص کے کمر میں سخت درد ہو یا گھٹنے میں سخت درد ہو یا گھٹنے میں پانی ہوگیاہو یا گھٹنے میں چربی ہوگئی ہو اور گھٹنا سوج گیا ہو‘ چلنے پھرنےسے معذور ہوگیا ہو یا جسم کے کسی بھی حصہ میں سخت درد ہو یا کسی کو سخت چوٹ لگ جائے تو انڈے کی زردی‘ شہد‘ پھٹکڑی والا شیرہ بنا کے متاثرہ جگہ پر ملنا شروع کردیں تو درد کوفوراً ختم کرتا ہے اگر خون جم گیا ہو تو خون پگھلا دیتا ہے‘ تین یا چار دفعہ متاثرہ جگہ پر مالش کرنےسے آرام اور مکمل شفاء ملتی ہے‘ گھٹنے پر تین ہفتوں میں مالش کرنے سے گھٹنے کی سوجن‘ پانی اور چربی کو ختم کرتا ہے۔ مالش کرنے کے بعد گرم پٹی باندھ دیں‘ ایک بار کا شیرہ پورا لگانا ہے اگر بچ جائے تو کاٹن پر لگا کر متاثرہ جگہ پر رکھ دیں اور اوپر گرم کپڑا یا پٹی باندھ لیں تو بغیر آپریشن گھٹنے کی چربی اور پانی کو ختم کرتا ہے اور درد کو ختم کرنےمیں لاجواب نسخہ ہے۔ یہ نسخہ روزانہ تازہ بنانا ہے اور سارا ہی متاثرہ جگہ پر مالش کرنا ہے اگر کچھ رہ جائے تو کپڑے یا روئی پر لگا کر متاثرہ جگہ پر رکھ دیں اور اوپر سے پٹی یا کپڑا باندھ لیں‘ انشاء اللہ مکمل شفاء ملے گی۔ درد وغیرہ کو تو ایک ہی بار لگانے سے سخت سے سخت درد کو بالکل مکمل آرام ملتا ہے۔ (ظاہر شاہ‘ حیدرآباد)۔

کالے پیلے یرقان کا آزمودہ عمل
کالا یرقان‘ پیلے یرقان کیلئے صبح سورج نکلنے سے پہلے ہرمل کے پودے کو جڑ سے اکھاڑتے ہوئے یہ عمل پڑھیں‘ پھر مریض اپنے ہاتھ سے ہرمل کے پودے کو کسی دھوپ والی جگہ پر باندھ دے‘ جوں جوں بوٹی خشک ہوگی یرقان ختم ہوجائے گا انشاء اللہ۔یہی عمل سات دفعہ پڑھ کر چنبل پر دم کرلیں‘ نیا چاند نکلنے سے پہلے تین دن متواتر دم کریں۔ پڑھنے والا عمل یہ ہے:۔

یَا اَھْجَمًا جَلِیْشًا طَوَائِیْلُ یَامَھْکَا مَیَالً اَمْوَاھَطَا بَھْطَائِیْلُ مَریُوشًا طَرطَر جَلُوتًا بُرْ قَفَائِیْلُ یَاطَاطَفْیالٍ یَاھَمُو أ لْوُھًا ھَمَائِیْلُ مَّرْجَھًا أَھُوْمًا اَبْرَھُوْمًا سَرْحَمَائِیْلُ اَھَائِیْلُ اَمَائِیْلُ اَلْھَاھَا بَالٍ اَلْوَاھَمَا خَالِقً وَاحِدً حَافِظً اَھْیًا اَشْرَ ھَیًّا خَالِدًا اَبْدًا تَرْجُوْ نَارًا اَضْعَا عُوْنًا شَرُوْنًا تَھُوْزًا ذَبُوْتًا اَتْطُوْرً اَطْھُوزًا سَرَنًا ثَرِیَّا۔

(عطا المصطفیٰ‘ واہگہ بارڈر)

درد ختم کرنے والا لاجواب دم

 وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا ﴿بنی اسرائیل۱۰۵

درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر درج بالاآیت تین بار پڑھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ پہلے ہی دم سے آرام آجائے گا۔
آنکھ دکھنے لگےیا آنکھ کی سرخی نہ جاتی ہو: سات مرتبہ یَاعَلِیُّ پڑھ کر پانی پر دم کریں پھر اس پانی کو سلائی سے آنکھوں میں لگائیں‘ تین روز میں انشاء اللہ سرخی جاتی رہے گی۔
میرا آزمایا ٹوٹکہ: کوئی بھی سبزی ابال کر فرائی کرکے محفوظ کرنی ہو تو دونوں صورتوں میں تھوڑی ہلدی ملالی جائے‘ نہ ہی ذائقہ بدلتا ہے اور نہ ہی رنگت بدلتی ہے۔ (مسزمنور‘ لاہور)۔
خونی بواسیر کا غذائی علاج
1۔کچی مولی کے استعمال سے بواسیر سے خون گرنا بند ہوجاتا ہے۔ 2۔ مولی کا رس ایک کپ لیکر اس میں ایک چمچہ دیسی گھی ملا کر صبح و شام پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ 3۔املی کے پتوں کے رس کا زیادہ سے زیادہ استعمال مؤثر رہتا ہے۔ 4۔ دھنیا کے رس میں مصری ملا کر پینے سے خونی بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔ 5۔ تل، گھی، پسی ہوئی مصری ہموزن لےکر اس میں سے ایک چمچ دن میں تین بار کھاتے رہنے سے بواسیر سے خون گرنا بند ہوجاتا ہے۔ 6۔ کالے تل 60 گرام چبا چبا کر کھانے کے بعد دہی استعمال کرنے سے بواسیر سے خون گرنا بند ہوجاتا ہے۔ 7۔ انار کے چھلکوں کو تازہ پانی میں پیس کر چھان لیں روزانہ پھانک لینا مفید رہتا ہے۔8۔ کثرت سے پیاز استعمال کرنا خونی و بادی بواسیر میں بہت مفید ہے۔ 9۔ چنے بھون کر گرم گرم کھالینے سے خونی بواسیر میں بہت فائدہ مند ہیں۔ 10۔ ایک چمچ کریلے کے رس میں شکر ملا کر پینےسے تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ 11۔ ناریل کے بال جلا کر ان میں چینی ملا کر گرم پانی سے پھانک لینا باعث شفاءہے۔ 12۔ کچے پپیتے کی سبزی پکا کر کھانے سے خونی بواسیر میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ 13۔ خشک آنولہ باریک پیس کر ایک چائے کا چمچ گائے کے دودھ یا لسی (چھاچھ) کے ساتھ صبح و شام پیتے رہنے سے خونی و بادی بواسیر میں مفید ہے۔ 14۔ دانہ میتھی کو دودھ میں اُبال کر یا کاڑھا بنا کر پینے سے بواسیر سے خون گرنا بندہوجاتا ہے۔خشک یا بادی بواسیر کا علاج:1۔ آدھا چمچ ہرڑ کا چورن دن میں دوبار کھانے کےبعد گرم پانی سے پھانک لینا مفید ہے۔ 2۔ چند دن امرود کھاتے رہنےسے بواسیر ٹھیک ہوجاتی ہے۔ 3۔ چقندر کھاتے رہنے سے بواسیر کے مسے جھڑ جاتے ہیں۔ 4۔ بادی بواسیر ہو تو جوار کی روٹی کھانا فائدہ پہنچاتا ہے۔(محمد ارسلان زاہد‘ ساہیوال)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 536 reviews.