Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جوڑوں کے درد کا آزمایا نسخہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

ایک مرتبہ عبقری میں چار چیزوں پر مشتمل یہ نسخہ لکھا تھا‘ لہسن 8 جوئے‘ سرکہ‘ شہد‘ لیموں کارس۔ پہلی بار میں نے اسی طرح نسخہ بنایا اور فریج میں رکھ کے استعمال کیا۔ پھر یہی نسخہ میں نے کچھ اضافے کے ساتھ بنایا۔اشیاء:سرکہ تین پیالی‘ شہد تین پیالی‘ لیموں کا عرق تین پیالی‘ عرق گلاب دو پیالی‘ لہسن ایک پاؤ پیس کر۔ سہانجنے کے پتوں کا عرق تین پیالی‘ ادرک کا عرق تین پیالی‘ ثابت کلونجی ایک چھٹانک‘ دیسی اجوائن ایک چھٹانک‘ تمام چیزیں بہت بڑی بوتل میں ڈالیں اور اس کو فریج سے باہر رکھ دیں۔
رات کو چھلنی ڈھک کر کھلے آسمان تلےرکھ دیا‘ دن میں بوتل کے منہ پر کپڑا باندھا اور اسے دھوپ میں رکھ دیا۔ ایک ہفتے بعد آدھی پیالی بوتل سے دوا نکالنی ہے‘ دس منٹ فریرز میں رکھ دینی ہے اور پی لینی ہے۔ صبح و شام۔جو زائد اشیاء میں نے شامل کی تھیں اس کا سوفیصد فائدہ ہوا۔ پہلی بار استعمال کی دس گنا فائدہ‘ دوسری بار بیس گنا فائدہ تیسری مرتبہ سوگنا فائدہ۔ فریج سے باہر رکھنے پر کبھی خراب نہ ہوگا۔ یاد رکھیے! سہانجنے کے پتوں کا عرق بہت مشکل سے نکالا جاتا ہے اگر ملازمہ سے کام کروارہی ہیں تو اپنی نگرانی میں کروائیے جونہی آپ کی آنکھ ادھر اُدھر ہوگی‘ ملازمہ پانی پلادے گی یا پھر خود نکالیے‘ ہاون دستے سے کوٹ کے نکلے گا۔ پہلے ہاتھوں سے نچوڑئیے پھر کپڑے میں چھانیے‘ اس کو نکال کر سرکہ اور عرق گلاب برابر ملا کر رکھ لیں۔ خراب نہیں ہوگا۔ یہ نسخہ عبقری سے لیا تھا‘ ریسرچ کرنے کی عادت ہے زیادہ فائدہ ہوا تو عبقری میں لکھ دیا۔

(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 528 reviews.