ایک مرتبہ عبقری میں چار چیزوں پر مشتمل یہ نسخہ لکھا تھا‘ لہسن 8 جوئے‘ سرکہ‘ شہد‘ لیموں کارس۔ پہلی بار میں نے اسی طرح نسخہ بنایا اور فریج میں رکھ کے استعمال کیا۔ پھر یہی نسخہ میں نے کچھ اضافے کے ساتھ بنایا۔اشیاء:سرکہ تین پیالی‘ شہد تین پیالی‘ لیموں کا عرق تین پیالی‘ عرق گلاب دو پیالی‘ لہسن ایک پاؤ پیس کر۔ سہانجنے کے پتوں کا عرق تین پیالی‘ ادرک کا عرق تین پیالی‘ ثابت کلونجی ایک چھٹانک‘ دیسی اجوائن ایک چھٹانک‘ تمام چیزیں بہت بڑی بوتل میں ڈالیں اور اس کو فریج سے باہر رکھ دیں۔
رات کو چھلنی ڈھک کر کھلے آسمان تلےرکھ دیا‘ دن میں بوتل کے منہ پر کپڑا باندھا اور اسے دھوپ میں رکھ دیا۔ ایک ہفتے بعد آدھی پیالی بوتل سے دوا نکالنی ہے‘ دس منٹ فریرز میں رکھ دینی ہے اور پی لینی ہے۔ صبح و شام۔جو زائد اشیاء میں نے شامل کی تھیں اس کا سوفیصد فائدہ ہوا۔ پہلی بار استعمال کی دس گنا فائدہ‘ دوسری بار بیس گنا فائدہ تیسری مرتبہ سوگنا فائدہ۔ فریج سے باہر رکھنے پر کبھی خراب نہ ہوگا۔ یاد رکھیے! سہانجنے کے پتوں کا عرق بہت مشکل سے نکالا جاتا ہے اگر ملازمہ سے کام کروارہی ہیں تو اپنی نگرانی میں کروائیے جونہی آپ کی آنکھ ادھر اُدھر ہوگی‘ ملازمہ پانی پلادے گی یا پھر خود نکالیے‘ ہاون دستے سے کوٹ کے نکلے گا۔ پہلے ہاتھوں سے نچوڑئیے پھر کپڑے میں چھانیے‘ اس کو نکال کر سرکہ اور عرق گلاب برابر ملا کر رکھ لیں۔ خراب نہیں ہوگا۔ یہ نسخہ عبقری سے لیا تھا‘ ریسرچ کرنے کی عادت ہے زیادہ فائدہ ہوا تو عبقری میں لکھ دیا۔
(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں