Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسے نیند نہ آتی ہو

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

جسے نیند نہ آتی ہو
٭ اگر کسی کو بے خوابی کا عارضہ ہو اورنیند نہ آتی ہو وہ دل سے مکمل ’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ پڑھے 200 مرتبہ ابھی پوری نہیں ہوگی کہ نیند آجائے گی۔
٭ ناف میں تیل اگر لگانے کی عادت ڈال لیں تو نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭فَضَرَبْنَا عَلٰۤی اٰذَانِہِمْ فِی الْکَہْفِ سِنِیْنَ عَدَدًا ﴿کہف۱۱﴾  یہ آیت تین مرتبہ پڑھیں فوراً نیند آجائے گی۔ یہ حضرت مولانا عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ کے مشاہدات میں سے ہے۔ یہ آیت نیند کی چابی بھی ہے۔
٭ اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو اور اس کا عارضہ اس کو لاحق ہو تو وہ یہ سوچے کہ میں ایک دریا کے کنارے ہوں اور وہاں بہت سے پتھر موجود ہیں اور میں ان پتھروں کو گن رہا ہوں ابھی تھوڑی دیر ہی گزرے گی اسے نیند آجائے گی۔
٭ انسان یہ تصور کرے کہ میں پانی میں ڈوب رہا ہوں اور گہرائی میں جارہا ہوں اسے فوراً نیند آجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان گہرائی میں جاتا ہے تو پانی کا بوجھ اس پر آجاتا ہے اور اس کا وجود بھاری ہوجاتا ہے اور اس کے بعد اسے نیند آجاتی ہے۔
٭ ’’ وَّ جَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًا﴿النبا۹﴾پڑھتا رہے پڑھتے پڑھتے نیند آجائے گی۔
٭ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر حضرت خضر علیہ السلام کو ہدیہ کریں فوراً نیند آجائے گی۔
٭ میرا بچہ بیمار تھا وہ سوتا نہیں تھا بہت تنگ کررہا تھا اہلیہ نے رات مجھے اٹھایا کہ بچہ سو نہیں رہا میں نیند میں اٹھا اور سورۃ القدر پڑھنی شروع کی ابھی دو دفعہ ہی پڑھی تھی کہ بچہ سوگیا۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
٭ سولہ خانوں میں بِسْمِ اللہِ کا نقش پہلے میں ’’ بِسْمِ اللہِ ‘‘ دوسرے میں ’’  الرَّحْمٰنِ  ‘‘ تیسرے میں ’’ الرَّحِیْمِ ‘‘ اور چوتھے میں ’’ یابدوح ‘‘ لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دیں بچہ ہر بیماری سے محفوظ رہے گا اور پرسکون سوئے گا۔
٭ جسے نیند نہ آتی ہو وہ کثرت سے درود شریف پڑھے اسے نیند آجائے گی۔ ( حافظ ہارون)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 527 reviews.