Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹینشن و نیند کے لئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

نمبر1۔ رات کو سونے سے پہلے 33بار سُبْحَانْ اَللہ ، 33بار اَلْحَمْدُلِلہ، 34بار اَللہُ اَکْبَرْ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرنے کے بعد سر اور منہ کی طرف شروع کریں اور جہاں تک ہاتھ جاتا ہے سارے جسم پر پھیر لیں تین مرتبہ ایسا کرنا ہے بہت سکون ملے گا ٹیشن سے نجات ملے گی اور ایسی نیند آئے گی کہ جیسے حوروں نے آپ کو دبا دبا کر سلادیا ہے، آزمودہ ہے۔
نمبر2۔ نیند کی کمی کا علاجہُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاکِبِہَا وَ کُلُوْا مِنْ رِّزْقِہٖ وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ ﴿الملک۱۵﴾  اس آیت کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں۔ مریض خود یا دوسرا شخص پانچ سو مرتبہ پڑھ کر مریض کو دن پانی پلائے ان شاء اللہ یہ تکلیف دور ہوگی۔
نمبر3۔ اگر نیند نہ آتی ہو: لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ  پہلے سو مرتبہ درود پاک پڑھیں پھر ان کلمات مبارک کو بار بار دہراتے جائیں شمار کرکے نہیں ویسے ہی پڑھتے جائیں۔ انشاء اللہ بہت اچھی نیند آئے گی۔
نوٹ:۔ چھوٹے بچے جو پڑھ نہیں سکتے ‘ والدین میں کوئی پڑھ کر پھونک ماردے۔
نسخہ نیند:۔ درمیانہ پیاز 2عدد کا رس، تھوڑا سا شہد پینے سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔ نوٹ:۔ اگر کھانسی کی وجہ سے نیند نہ آئے تو نمک سیاہ کا ٹکڑا چوسیں۔

نمبر4۔ نیند کیلئے: فَضَرَبْنَا عَلٰی اٰذَانِہِمْ فِی الْکَہْفِ  ﴿کہف۱۱﴾ سات مرتبہ پڑھنا ہے دائیاں ہاتھ سر پر رکھ کر پڑھنا ہے پھر ہاتھ کو سر اور پیشانی پر پھیرلیں۔
نمبر5۔حصول نیند:۔ محدث دہلوی نےذکر کیا ہے ان آیت کو لکھ کر اپنے سر کے پاس رکھنے سے نیند آجائے گی

(سورۃ بناء آیت نمبر9تا13)

  وَّ جَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًا ۙ﴿۹﴾ وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا ﴿ۙ۱۰﴾ وَّ جَعَلْنَا النَّہَارَ مَعَاشًا ﴿۪۱۱﴾آزمودہ ہے۔


نمبر6۔ یہ آیت ہرن کی کھال  پر لکھ کر مریض کے تکیے کے نیچے رکھ دیں جب تک یہ آیت نہیں اٹھائیں گے مریض سویا رہے گا۔  
وَذَا النُّوْنِ اِذْ ذَّہَبَ مُغٰضِبًا فَظَنَّ اَنْ لَّنْ نَّقْدِرَ عَلَیْہِ فَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ  اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ

الانبیا87

نظر کے دونوں نسخے بادام اور دوسرا سونف یہ نیند کیلئے بھی آزمودہ ہیں۔ سونف والا نسخہ اگر دودھ میں نہ پیا جائے تو سردائی بناکر گھوٹ کر بھی پی سکتے ہیں۔ میٹھا کرنے کیلئے صرف کوزہ مصری سے استعمال میں لائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 523 reviews.