ابو داؤد میں روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے رات کو سوتے وقت خوشبو دار سرمہ لگانے کا حکم فرمایا۔
فوائد :۔ علماء نے لکھا ہے کہ خوشبو دار سے یہاں پرمشک ملا ہوا سرمہ مراد ہے اور ابن ماجہ میں روایت ہے کہ اثمد سرمہ سب سرموں سے بہتر ہے کیونکہ یہ نگاہ روشن کرتا ہے پلکوں کو گھنا کرتا ہے۔ ترمذی کی شرح میں ہے سرمہ اصفہانی کو اثمدسرمہ کہتے ہیں بعض احادیث میں ہے کہ سرمہ جب لگایا جائے تو طاق عدد لگایا جائے۔ یعنی ایک سلائی یا تین سلائی۔
مسواک کے خواص اورفوائد
علاج:۔ معجمہ اوسط میں طبرانی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ مسواک کے درج ذیل فائدے ہیں: مسواک سے منہ پاک اور صاف رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے چہرہ اور نگاہ روشن ہوتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں