چار بادام، چٹکی بھر سونف، ذرا سی مصری تمام چیزوں کا سفوف رات کو کھالیا جائے اسے کھانے کے بعد پانی نہ پیا جائے۔ نگاہ دن بدن تیز ہوتی جائے گی۔
سرسوں کے تیل کے چند قطرے آنکھوں کے اوپر لگاکر ہر روز رات کو سوتے وقت مالش کیجئے اس سے نہ تو نظر کمزور ہوگی اور نہ آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔
گاجروں کا جوس ،حلوہ، مربہ کھانے سے بینائی بڑھاپے میں بھی قائم رہتی ہے۔
(ڈاکٹر حکیم مرزا منور بیگ(ایم اے) پروفیسر طبیہ کالج فاضل طب الجراحت)
ضعف بصارت اور بے خوابی کیلئے اطریفل کا استعمال۔ شعبہ طب میں مقوی دل و دماغ اور بصارت کیلئے خمیرہ جات اور اطریفل کا استعمال کیا جاتا ہے جو خشکی دماغ معدہ کی کمزوری اورنظر کیلئے یکساں مفید ہے۔
(نسخہ حکیم بابا عبدالکریم گجراتی)
خشخاش ایک پاؤ، چار مغز پانچ تولہ، دھنیا آدھ پائو، مغز بادام آدھ پائو، ناریل پانچ تولہ، سب کو کوٹ کر ملالیں اور گھی میں چرب کرلیں حسب ضرورت شکر ملالیں اور کسی مرتبان میں رکھ لیں۔ ایک تولہ رات کو سوتے وقت کھائیں‘ اس کے بعد کچھ نہ کھائیں چند دنوں میں ضعف بصارت اور بے خوابی کی شکایت دور ہوگی۔ دوا کی دوا ہے اور مقوی غذا ہے۔ ضعف بصارت دل و دماغ اور بے خوابی کیلئے اطریفل شاہجہان
(نسخہ جات حکیم دیوان کاہن صاحب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں