اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 16:ماں کا تقدس اسلام اور جدید تہذیب:ماں کتنا پیارا نام ہے اور یہ پیارا اس کو کچھ زیادہ لگے گا جس کی ماں اس دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے‘ پھراس کی یاد آتی ہے۔کتنی مائیں اپنی اولاد کیلئے روتی اور تڑپتی ہیں‘ ان کا دل اولاد کی محبت میں بے قرار ہوتا ہے‘ماں کے تقدس اور آج کے معاشرے کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے میں نےیہ کتاب تالیف کی۔سچ پوچھیں تو ماں کے تقدس اور عظمت کو بیان کرنا میرے قلم سے بالاتر ہے۔ میں ان حضرات کا مشکور ہوں جنہوں نے اس تقدس پر لکھا اور میں نے ان سے خوشہ چینی کی۔یہ کتاب میں نے مختلف اخبارات‘ رسائل اور کتابوں سے مواد لے کر چھاپی اور ہر مضمون کے آخر میں اس کا مکمل حوالہ بمع تاریخ دیا۔ اس کتاب کی سب سے پہلی اشاعت 2003ء میں ہوئی۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں