Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نظر کی کمزوری کیلئے عینک توڑ مچھلی کا سوپ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

آج کل نظر کی کمزوری ہر چھوٹے بڑے کیلئے بہت بڑی مصیبت اور پریشانی کا باعث ہے‘ نظر کم ہوگئی تو چشمہ لگ گیا تو جان پر بن گئی‘ کبھی ٹوٹنے کا‘ کبھی گم ہونے کا خطرہ مسلسل سر پر منڈلاتا ہے‘ اس کو سنبھال کر رکھنا‘ ایک انوکھی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ مذکورہ تمام پریشانیوں سے نجات ’’مچھلی کے سر‘‘ میں ہے‘ جی ہاں! مچھلی کا سر‘ مچھلی کا سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنالیں ایک پیالی سوپ صبح ناشتہ کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں‘ بہت اچھا ذائقہ ہوتا ہے۔ ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں‘ چند دن‘ چند ہفتے‘ چند مہینے ۔۔۔ ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پیں تو ان کی عینک اُتر گئی‘ بڑوں کیلئے ایک پیالی اور بچوں کیلئے آدھی پیالی‘ ہر دو یا تین دن کے بعد چند دن‘ چند ہفتے یا چند مہینے استعمال کریں۔
ویسے بھی ہماری طب کی کتابوں میں مچھلی کے سر کا شوربہ فالج‘ لقوہ‘ شاٹیکا‘ اعصابی کمزوری‘ پٹھوں کی کمزوری‘ قبل ازوقت بڑھاپا‘ جوڑوں کا پرانا درد‘جسمانی اور اعصابی کچھاؤ اور یادداشت کی کمی کیلئے نہایت آزمودہ ٹانک چیز۔ ایسے لوگ جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہے یا اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہیں‘ جوانی میں یا بڑھاپے میں وہ یہ شوربہ ضرور استعمال کریں بعض کی طبیعت موسم گرما میں یہ برداشت نہیں کرسکتی تو موسم سرما میں یہ نہایت بہترین چیز ہے۔ یہ ہم نے عبقری دسمبر 2011ء صفحہ نمبر 23 سے پڑھا تھا۔امید ہے اس عمل سے ہم جیسے کسی غریب کا بھلا ہوجائے۔
اکسیر بے خوابی:بے خوابی کو دورکرنے کیلئے روغن بادام‘ روغن زیتون‘ روغن مغز تخم‘ کدو‘ روغن کاہو کو ہموزن لیکر اس مرکب روغنیات کی سر میں مالش کرنا دافع بے خوابی ہے۔ اس کی مالش سے نیند خوب آتی ہے۔
نیند لانے کی ترغیب: گل خشخاش یا گل ریحان اور برگ ریحان کو سونگھنے سے نیند آجاتی ہے۔
روغنیات میں سے جو روغن میسر آجائے ایک ایک قطرہ ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک ایک قطرہ دونوں کانوں میں ڈالیں کنپٹیوں اور پیشانی پر مالش کریں۔مغزیات اور تخموں میں سے چند اجزاء لیکر پانی میں ٹھنڈائی کی طرح پیس کر تھوڑی مصری ملا کر پئیں۔ مثلاً تخم خشخاش‘ مغز کدو شیریں‘ تخم کدو‘ مغز بادام‘ مغز تخم خربوزہ‘ تخم کشنیز خشک وغیرہ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 490 reviews.