نیند کیلئے:کسی شخص کو نیند نہ آتی ہو چاہے کسی بھی وجہ سے ایسا ہو‘ اُسے چاہیے کہ جب سونے کیلئے لیٹے تو یہ آیت کثرت سے پڑھے‘ انشاء اللہ خوب نیند آئے گی ۔
آیت یہ ہے:۔
وَ تَحْسَبُہُمْ اَیْقَاظًا وَّ ہُمْ رُقُوْدٌ
(کہف18)
نظر کیلئے:دماغ اور بینائی کی طاقت کیلئے تیربہدف نسخہ ہے۔ ھوالشافی: بادام تین عدد‘ سونف چٹکی بھر‘ بڑی الائچی ایک تہائی حصہ سفید مرچ ایک عدد۔ تینوں چیزوں کو پیس کر شہد میں ملا کر ایک گولی تیار کرلیں۔ روزانہ نہار منہ دودھ یا پانی کے ساتھ ایک گولی استعمال کریں۔
(ج،ر‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں