محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چندماہ سےعبقری کا قاری بنا ہوں‘ میں بھی طب سے منسلک ہوں۔ میں قارئین عبقری کیلئے ایک بہت ہی مجرب عمل اور نسخہ بھیج رہا ہوں‘ یہ میرا اور بہت سے دیگر ساتھیوں کا آزمایا ہوا ہے۔ عمل یہ ہے ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں۔
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾۔
میری نظر2006ء میں ڈیڑھ نمبر تک کمزور تھی‘ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا الحمدللہ عینک بھی چھوٹ گئی اور نظردن بدن تیز ہوگئی۔ نسخہ یہ ہے:۔ گری (ناریل) ایک کلو‘ سفید مرچ سوگرام‘ سونف سوگرام‘ مغز بادام 250 گرام‘ چینی حسب ذائقہ دیسی گھی حسب ضرورت ۔ان کو باریک کرکے رکھ لیں‘ صبح ناشتہ میں ایک سے دو چمچ استعمال کریں۔ والد محترم نظر کیلئے دو عینک رکھتے تھے‘وہ بھی طبیب تھے‘ دہلی سے فارغ التحصیل تھے۔ جب والد صاحب نے 1970ء میں یہ نسخہ استعمال کیا تو عینک سے نجات مل گئی اور 1995ء تک ان کی نظر بالکل ٹھیک تھی۔ 1995ء میں والد صاحب کا انتقال ہوا۔یہ نسخہ میں نے بہت سے لوگوں کو لکھ کر دیا‘ تمام ہی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوگئے۔
(احمد حسین‘خوشاب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں