برائے بواسیر
بھڑ کا چھتہ جلا کر راکھ کرلیں‘دس گرام میں رسونت بیس گرام دونوں کو پیس لیں۔ مقدار خوراک:چنے کے برابر ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔دن میں دو مرتبہ۔
برائے درد شقیقہ
نوشادر‘ کافور ہموزن پیس رکھیں‘ ناک میں دونوں طرف زور س سانس لے کر ناک میں چڑھائیں۔مرض پرانا ہو تو چالیس دن برابر ہر روز صبح کے وقت۔سرخ مرچ اور جماع‘ مباشرت سے پرہیز۔
سفوف برائے ملیریا
برسات میں ملیریا ہوجائے تو لوبان کوڑیہ لے کر سفوف تیار کریں‘ مقدارخوراک: چار سے چھ رتی ہمراہ عرق بیگ مشک۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں