Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

برائےجریان و احتلام ، برائے اٹھرہ ، برائے یرقان

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

برائےجریان و احتلام:دارچینی قلی‘ تالمکھانہ اور مصری تینوں ہموزن پیس کر سفوف بنا کر رکھیں‘ خوراک چھ ماشہ صبح ہمراہ شیرگاؤ (گائے کے دودھ) سات روز تک استعمال کریں‘ ترشی و بادی اشیاء سے پرہیز کریں۔
برائے درد شقیقہ:نوشادر‘ کافور ہموزن پیس رکھیں‘ ناک میں دونوں طرف زور س سانس لے کر ناک میں چڑھائیں۔
برائے سوزاک:ہلدی آملہ ہر دو ہموزن کوٹ چھان کر شکر سفید برابرملا کر ایک تولہ صبح آب تازہ (تازہ پانی) کے ساتھ برابر کھائیں۔ مرض پرانا ہو تو چالیس دن برابر ہر روز صبح کے وقت۔ سرخ مرچ اور جماع‘ مباشرت سے پرہیز۔
برائے بواسیر:بھڑ کا چھتہ جلا کر راکھ کرلیں‘دس گرام میں رسونت بیس گرام دونوں کو پیس لیں۔ مقدار خوراک:چنے کے برابر ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔دن میں دو مرتبہ۔
برائے یرقان:اونگھا المعروف پٹھکنڈہ کے پتےپیس کر مثل سرمہ کے لگانا تین یوم میں صحت کلی عطا کرتا ہے۔ انتہا ایک ہفتہ تک‘ واسطے ایسے یرقان کے جس سے تمام بدن زرد ہوگیا ہو۔
برائے اٹھرہ :ترپھلہ(آملہ‘ بہیـڑہ‘ ہریڑ) ایک تولہ سفوف شروع حمل میں عورت کو تازہ پانی سے صبح و شام کھلائیں‘ جب تک بچہ دودھ پیتا رہے‘ ترک نہ کریں۔
سفوف برائے ملیریا:برسات میں ملیریا ہوجائے تو لوبان کوڑیہ لے کر سفوف تیار کریں‘ مقدارخوراک: چار سے چھ رتی ہمراہ عرق بیگ مشک۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 474 reviews.