Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جہاں عبقری وہاں دیمک گو.۔۔۔واہ عبقری واہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم قارئین عبقری!اگر ہم ایمان سے اپنا احتساب کریں کہ کیا ہم نے عبقری کا احسان چکا دیا ہے تو جواب 80% ہوگا نہیں کیونکہ ابھی پچھلے ماہ کے احسانات شمار نہیں ہوتے کہ حکیم صاحب کا اگلا احسانات سے بھرا گلدستہ عبقری کی شکل میں ہم تک پہنچ جاتا ہے۔ اللہ انہیںجزائے خیر عطا فرمائے‘ ہم ان کے احسانات کا بدلہ ہرگز ادا نہیں کرسکتے۔ بہرحال اکتوبر 2013ء شمارہ میں صفحہ نمبر 26 پر بعنوان ’’دیمک کیسے کنٹرول ہو؟‘‘ ایڈیٹر صاحب کی طرف سے کالم تحریر ہوا تو عرض ہے کہ دیمک دو قسم کی ہوتی ہے ایک لکڑی کو لگتی ہے اور دوسری دیوار وغیرہ کو تو عرض ہے کہ:۔

لکڑی والی دیمک کا علاج
ویسےتو بازار میں دیمک کنٹرول کرنے کی بہت سی ادویات موجود ہیں جو تسلی بخش سمجھیں خرید لیں یا عبقری کی طرف سے صدقہ جاریہ کے طور پر ایک مجرب اور تسلی بخش نسخہ عرض خدمت ہے‘ بلیچنگ لیکوڈ بازار سے خالص خرید لیں جو کہ باآسانی سرف میٹریل بیچنے والوںکی دکان سے مل جاتا ہے یہ کپڑے دھونے کیلئے استعمال میںآتا ہے‘ خالص کی پہچان یہ ہے کہ اس کے چند قطرے اگر شیشے پر گرائیں تو نمک کی طرح جم جاتا ہے‘ بلیچنگ لیکوڈ لیکر کسی بھی سرنج میں بھرلیں اور لکڑی میں دیمک کھائی جگہ جہاں پر سوراخ موجود ہو اس میں ڈال دیں‘ ایک ہفتہ میں دو مرتبہ یہ عمل دہرائیں انشاء اللہ دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا اور لکڑی محفوظ رہ جائے گی۔

دیوارکو لگی دیمک کا علاج
اس کا علاج یہ ہے کہ بلخی تمباکو یا کڑوا تمباکو حقے میں ڈال کر جو پیتے ہیں حسب ضرورت لے لیں اور اس میںمٹی کا تیل ڈال کر بھگو کر رکھ دیں اور دوسرےیا تیسرے دن جب دیکھیں کہ تمباکو نے تیل پی لیا ہے‘ جذب کرلیا ہے پھر تیل ڈال دیں اور تقریباً ایک ہفتہ بعد وہ تیل مکس کرکے ہلا کر استعمال کریں اس کا طریقہ یہ ہے کہ دیمک کو کھرچ لیں اور صاف کرلیں پھر یہ آمیزہ وہاں کسی بھی برش یا روئی وغیرہ سے وہاں لگالیں اور جہاں سے دیمک شروع ہو وہاں جڑ میں تھوڑا سا گیلا تمباکو ڈال دیں‘ انشاء اللہ ایک مرتبہ کے عمل سے ہی دیمک سے نجات مل جائے گی۔بعداز نجات عبقری کی پوری ٹیم اور بندہ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں جن کی وساطت سے آپ تک اتنی فائدہ مند معلومات مہیا ہوتی ہیں۔ عبقری کی قدر کریں۔ شکریہ!۔

(ایم اے قریشی‘ ملتان شریف)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 471 reviews.