محترم قارئین عبقری!اگر ہم ایمان سے اپنا احتساب کریں کہ کیا ہم نے عبقری کا احسان چکا دیا ہے تو جواب 80% ہوگا نہیں کیونکہ ابھی پچھلے ماہ کے احسانات شمار نہیں ہوتے کہ حکیم صاحب کا اگلا احسانات سے بھرا گلدستہ عبقری کی شکل میں ہم تک پہنچ جاتا ہے۔ اللہ انہیںجزائے خیر عطا فرمائے‘ ہم ان کے احسانات کا بدلہ ہرگز ادا نہیں کرسکتے۔ بہرحال اکتوبر 2013ء شمارہ میں صفحہ نمبر 26 پر بعنوان ’’دیمک کیسے کنٹرول ہو؟‘‘ ایڈیٹر صاحب کی طرف سے کالم تحریر ہوا تو عرض ہے کہ دیمک دو قسم کی ہوتی ہے ایک لکڑی کو لگتی ہے اور دوسری دیوار وغیرہ کو تو عرض ہے کہ:۔
لکڑی والی دیمک کا علاج
ویسےتو بازار میں دیمک کنٹرول کرنے کی بہت سی ادویات موجود ہیں جو تسلی بخش سمجھیں خرید لیں یا عبقری کی طرف سے صدقہ جاریہ کے طور پر ایک مجرب اور تسلی بخش نسخہ عرض خدمت ہے‘ بلیچنگ لیکوڈ بازار سے خالص خرید لیں جو کہ باآسانی سرف میٹریل بیچنے والوںکی دکان سے مل جاتا ہے یہ کپڑے دھونے کیلئے استعمال میںآتا ہے‘ خالص کی پہچان یہ ہے کہ اس کے چند قطرے اگر شیشے پر گرائیں تو نمک کی طرح جم جاتا ہے‘ بلیچنگ لیکوڈ لیکر کسی بھی سرنج میں بھرلیں اور لکڑی میں دیمک کھائی جگہ جہاں پر سوراخ موجود ہو اس میں ڈال دیں‘ ایک ہفتہ میں دو مرتبہ یہ عمل دہرائیں انشاء اللہ دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا اور لکڑی محفوظ رہ جائے گی۔
دیوارکو لگی دیمک کا علاج
اس کا علاج یہ ہے کہ بلخی تمباکو یا کڑوا تمباکو حقے میں ڈال کر جو پیتے ہیں حسب ضرورت لے لیں اور اس میںمٹی کا تیل ڈال کر بھگو کر رکھ دیں اور دوسرےیا تیسرے دن جب دیکھیں کہ تمباکو نے تیل پی لیا ہے‘ جذب کرلیا ہے پھر تیل ڈال دیں اور تقریباً ایک ہفتہ بعد وہ تیل مکس کرکے ہلا کر استعمال کریں اس کا طریقہ یہ ہے کہ دیمک کو کھرچ لیں اور صاف کرلیں پھر یہ آمیزہ وہاں کسی بھی برش یا روئی وغیرہ سے وہاں لگالیں اور جہاں سے دیمک شروع ہو وہاں جڑ میں تھوڑا سا گیلا تمباکو ڈال دیں‘ انشاء اللہ ایک مرتبہ کے عمل سے ہی دیمک سے نجات مل جائے گی۔بعداز نجات عبقری کی پوری ٹیم اور بندہ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں جن کی وساطت سے آپ تک اتنی فائدہ مند معلومات مہیا ہوتی ہیں۔ عبقری کی قدر کریں۔ شکریہ!۔
(ایم اے قریشی‘ ملتان شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں