محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ آپ نے دیمک کے بارے میں پوچھا تو ہمارے گھر میں اکثر دیمک لگی رہتی ہے تو ہم اس کے اوپر سرنج کے ذریعے مٹی کا تیل ڈالتے ہیں تو اس کے کیڑے مرجاتے ہیں پھر اس کو اُدھر سے اکھاڑ کر پھر مٹی کا تیل ڈال لیتے ہیں‘ اگر سوراخ بن جائے تو روئی پر مٹی کا تیل لگا کر اس میں ڈال دیتے اگر کیڑے پڑجائیں تو مٹی کے تیل سے فوراً مرجاتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم نے پڑھا ہے کہ گندھک کے دھواں سے بھی دیمک ختم ہوتی ہے لیکن ہم نے استعمال نہیں کیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں