محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دیمک سے نجات کے درج ذیل ٹوٹکے ہیں:۔
۔1۔ سرکاری‘ غیر سرکاری رہائش بلڈنگ
Termite‘ کودیمک سنیک سے بچانے کیلئے جو کہ کنسلٹنٹ سفارش کرتے ہیں اور ہم لوگ عرصہ سے استعمال کرتے ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہے اس کو Biflex بائی فلیکس کہتے ہیں۔ زرعی ادویات کے سٹور سے آسانی سے مل جاتی ہے جو کہ ایک لیٹر کی پیکنگ میں ہوتی ہے۔ تقریباً 800 روپے میں مل جاتی ہے۔ ہارڈویئر سٹور پر پندرہ سے دوہزار میں مل جاتی ہے اگر آپ کا فرنیچر‘ دروازے‘ کچن‘ لکڑی کے شیلف دیمک سے متاثر ہیں تو ایک حصہ دوائی یعنی Biflexاور 20 فیصد حصہ پانی ڈال کر مکس کریں۔ فرنیچر‘ دروازے کی چوکھاٹ لکڑی کے فریم میں ڈرل مشین سے بردا لگا کر جو کہ 1/16 انچ یا 1/18 کا ہو۔ ایک انچ سے ڈیڑھ انچ سوراخ کریں اور دوائی کے محلول کو ٹیکہ لگانے والے سرنج سے سوراخ میں ڈال دیں‘ سوراخ سے پچیس سے تیس انچ کے فاصلے پر کریں۔ فرنیچر کے پاؤں میں سوراخ کرکے بھی دوائی ڈالیں اس کے بعد ان سوراخوں کو لکڑی کا برادہ اس میں گلو ڈال کر بند کردیں۔ آپ کا فرنیچر‘ لکڑی کے شیلف بیس سے پچیس سال تک محفوظ ہوجائیں گے۔اگر کمروں کی دیواروں پر سنیک دیمک آجائے تو یہی محلول جو کہ پانی اور دوائی ایک سے تیس سے تیارشدہ ہے‘ سرنج سے دیواروں پر سپرے کریں‘ دوبارہ اس جگہ سنیک نہ آئے گی۔3۔ باتھ روم میں کیڑے مکوڑے زمین پر رینگنے والے دوسرے حشرات کیلئے ایک حصہ دوائی اور پچاس حصہ پانی ڈال کر کسی بوتل میں رکھ دیں چند قطرے مکسچر کے فرش پر ڈال دیں‘ کیڑے مکوڑے اس جگہ نہ آئیں گے جس جگہ فرش سادے اور مٹی کے ہوں وہاں پر ایک مرتبہ دوائی ڈالنے سے دو سے پانچ سال تک محفوظ ہوجائیں گے۔ البتہ ٹائلز والے فرش چونکہ دوائی کو جذب نہیں کرسکتے اس لیے مہینہ میں ایک سے دو بار دوائی ڈالنا ہوگی۔بہتر ہوگا فرش ڈالنے سے پہلے ہر کمرے میں اس کا سپرے کردیا جائےتو سانپ‘ بچھو‘ کیڑے مکوڑے سے گھر بیس سے پچیس سال تک محفوظ ہوجاتا ہے۔ بازار میں مندرجہ ذیل دوائی بھی ہوتی تھی لیکن آج کل نمبر تین دوائی
Biflex
ہی ملتی ہے۔
Drite:1
۔Shell ۔2۔Deli Drine۔3۔ Biflex
۔کچھ لوگ دیسی دوائی بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔ جو یہ ہے:۔ 6 عدد کیوبک‘ مشک کافور ایک لیٹر مٹی کے تیل میں ڈال کر باریک پیس کر حل کرلیں اور دیمک کی جگہ پر ڈالیں‘ وقتی طور پر فائدہ ہوگا یعنی مہینہ یا پندرہ دن کے بعد دوبارہ دیمک آجاتے ہیں جبکہ اوپر والی دوا زوداثر اور دیرپا ہے خود بھی استعمال کریں اور دوسروں کو بھی مشورہ دیں۔نوٹ: جب دوائی بائی فلیکس کی بوتل سے نکال کر دوسری بوتل میں پانی ڈال کر حل کریں تو ہاتھوں پر غلاف‘ دستانے یا شاپر چڑھالیں‘ ناک پر کپڑا رکھیں‘ جب حل کریں تو سانس بھی وقتی طور پر روک لیں۔
(شاہ عالم‘ راولپنڈی) (ماہنامہ عبقری اگست 2014ء میں پہلے بھی یہ لگ چکا ہے تاکہ ریکارڈ رہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں