Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نظر کیلئے آزمایا لاجواب ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب پندر ہ یا سولہ سال کی تھی‘ یہ 1982ء کا واقعہ ہے کہ میری نظر کمزور تھی‘ بلیک بورڈ سے پڑھا نہیں جاتا تھا۔ مجھے عینک لگ گئی‘ امی جان (اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے‘ آمین) بھائی کے رشتے کے سلسلے میں کسی سے ملاقات ہوگئی‘ ان کی نظر بھی کمزور تھی‘ انہوں نے بتایا کہ میرا کلینک اچھرہ میں ہے‘ میرے کلینک پر ایک عورت بنگال کی دوائی لینے آئی‘ اس نے مجھے ہرن کا سینگ بتایا ہے کہ آنکھوں پر لگاؤ‘ میں وہ سینگ آنکھوں پر لگارہی ہوں‘ آپ بھی اپنی بچی کی آنکھوں میں لگائیں‘ ان دنوں ہمارے پڑوس میں ایک خالہ تھی ان کے رشتہ دار انڈیا سے آیا کرتے تھے‘ امی مرحومہ نے ان کو خط لکھوایا اور کہا جب آپ آئیں وہاں سے ہرن کا سینگ لیتے آئیں۔ وہ مختلف قسم کے سینگ لے کر آیا پھر ہم نے وہ سینگ ان کو دکھائے‘ انہوں نے بتایا کہ یہ والا سینگ ہے۔ اس کی نشانی یہ ہے کہ شہادت کی انگلی جتنا تھا اور آگے سے گول سی نوک تھی۔ لکڑی کی طرح معلوم ہوتا تھا۔ اس کو آنکھوں میں ڈالنے کا طریقہ یہ تھا کہ مٹی کا دیا لے کر اس میں کورے کپڑے کی بتی بنا کر رکھنی ہے‘ سرسوں کے تیل سے جلانا ہے اس کی لو زیادہ نہیں رکھنی نہ ہی زیادہ دھواں نکلے‘ دیا جلا کر اس کی لو پر سینگ ہاتھ میں پکڑ کر دیا کے اوپر گھمانا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ اس کی جلنے کی بو بھی آئے گی‘ آگ کے اوپر نہیں رکھنا‘ پھر اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور رات کو سوتے وقت آنکھوں میں پھیرلیں‘ کافی عرصہ یا کچھ مہینے آنکھوں میں سینگ لگائیں۔ انشاء اللہ نظر ٹھیک ہوجائے گی یہ نسخہ میں نے دور کی نظر کیلئے کیا تھا۔ جنہوں نے یہ نسخہ بتایا اس کی نظر سوا تین تھی اس نے بتایا کہ اب اس کی نظر ایک یا سوا نمبر رہ گئی ہے۔ نظر ٹھیک ہونے کی صورت میں آپ کو چکر بھی آئیں گے۔ اب میری عمر 48 ہے دور کی نظر وہی پر رکی ہوئی ہے۔

(ر۔ش)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 433 reviews.