Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ڈیپریشن‘نیند اور نظر کیلئے خاص الخاص نسخہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو ہمیشہ صحت تندرستی‘ ایمان کی سلامتی کے ساتھ قائم و دائم رکھے اور آپ اسی طرح مجبور و پریشان حال لوگوں کی بے لوث ‘ بے غرض‘ خدمت میں لگے رہیں۔ آمین ثم آمین۔
محترم حکیم صاحب! عبقری کی میں پچھلے چار سال سے قاری ہوں‘ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے یہ ایک لاجواب میگزین ہے‘ اس میں چھپنے والے وظائف‘ ٹوٹکے‘ دعائیں اور اقوال غرض ہرچیز لاجواب ہے‘ مفید ہے‘ ہم نے بہت سے وظائف‘ ٹوٹکے آزمائے ہیں اور بہت فوائد پائے ہیں۔
پچھلے کچھ ماہ سے عبقری میں نظر اور نیند کیلئے کسی ٹوٹکے کی پرزور اپیل کی جارہی ہے عرض یہ ہے کہ یہ ٹوٹکے جو میں بیان کررہی ہوں یہ ہمارے آزمائے ہوئے ہیں یقیناً عوام بھی اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے اور دعادیں گے۔
نظر میں تیزی کیلئے :سونف‘ مصری‘ بادام‘ چاروں مغز‘ بھنے ہوئے چنے‘ کشمش ہموزن لیکر ان کو باریک گرائنڈ کرلیں‘  اور رات کو دو چمچ دودھ کے ساتھ لے لیں‘ اس سے آپ کو ضرور فرق محسوس ہوگا۔ انشاء اللہ۔
: ڈیپریشن سے نجات اورپرسکون نیند کیلئے

پرسکون نیند کیلئے دو ٹوٹکے ہیں۔ پہلاٹوٹکہ: دو چمچ خشخاش لیں اسے ململ کے کپڑے (یاکسی باریک کپڑے) میں ڈال کر گرہ لگالیں‘ اب ایک گلاس یا بڑا مگ تیز گرم دودھ (کھولتا ہوا) لے لیں اس خشخاش کی پوٹلی کو دودھ کے گلاس میں دائرے کی شکل میں گھمائیں‘ صرف ایک بار پوٹلی اوپر سےپکڑ کر رکھیں اس طرح کہ خشخاش والا حصہ دودھ کے اندر رہے صرف ایک بار کریں اور وہ دودھ پی لیں۔ خشخاش پرندوں کو یا چیونٹیوں کو ڈال دیں تاکہ ضائع نہ ہو‘ اسے پینے سے انشاء اللہ بہت اچھی نیند آئے گی اور ڈیپریشن سے یقینی نجات بھی۔
دوسرا ٹوٹکہ: یہ بھی نیند کیلئے ہے کہ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں میں تھوڑا سا سرسوں کاتیل ملیں اور اس کا تھوڑی دیر مساج کریں‘ بہت سکون ملے گا‘ نیند بھی بہت اچھی آئے گی۔ انشاء اللہ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 431 reviews.