محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو ہمیشہ صحت تندرستی‘ ایمان کی سلامتی کے ساتھ قائم و دائم رکھے اور آپ اسی طرح مجبور و پریشان حال لوگوں کی بے لوث ‘ بے غرض‘ خدمت میں لگے رہیں۔ آمین ثم آمین۔
محترم حکیم صاحب! عبقری کی میں پچھلے چار سال سے قاری ہوں‘ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے یہ ایک لاجواب میگزین ہے‘ اس میں چھپنے والے وظائف‘ ٹوٹکے‘ دعائیں اور اقوال غرض ہرچیز لاجواب ہے‘ مفید ہے‘ ہم نے بہت سے وظائف‘ ٹوٹکے آزمائے ہیں اور بہت فوائد پائے ہیں۔
پچھلے کچھ ماہ سے عبقری میں نظر اور نیند کیلئے کسی ٹوٹکے کی پرزور اپیل کی جارہی ہے عرض یہ ہے کہ یہ ٹوٹکے جو میں بیان کررہی ہوں یہ ہمارے آزمائے ہوئے ہیں یقیناً عوام بھی اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے اور دعادیں گے۔
نظر میں تیزی کیلئے :سونف‘ مصری‘ بادام‘ چاروں مغز‘ بھنے ہوئے چنے‘ کشمش ہموزن لیکر ان کو باریک گرائنڈ کرلیں‘ اور رات کو دو چمچ دودھ کے ساتھ لے لیں‘ اس سے آپ کو ضرور فرق محسوس ہوگا۔ انشاء اللہ۔
: ڈیپریشن سے نجات اورپرسکون نیند کیلئے
پرسکون نیند کیلئے دو ٹوٹکے ہیں۔ پہلاٹوٹکہ: دو چمچ خشخاش لیں اسے ململ کے کپڑے (یاکسی باریک کپڑے) میں ڈال کر گرہ لگالیں‘ اب ایک گلاس یا بڑا مگ تیز گرم دودھ (کھولتا ہوا) لے لیں اس خشخاش کی پوٹلی کو دودھ کے گلاس میں دائرے کی شکل میں گھمائیں‘ صرف ایک بار پوٹلی اوپر سےپکڑ کر رکھیں اس طرح کہ خشخاش والا حصہ دودھ کے اندر رہے صرف ایک بار کریں اور وہ دودھ پی لیں۔ خشخاش پرندوں کو یا چیونٹیوں کو ڈال دیں تاکہ ضائع نہ ہو‘ اسے پینے سے انشاء اللہ بہت اچھی نیند آئے گی اور ڈیپریشن سے یقینی نجات بھی۔
دوسرا ٹوٹکہ: یہ بھی نیند کیلئے ہے کہ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں میں تھوڑا سا سرسوں کاتیل ملیں اور اس کا تھوڑی دیر مساج کریں‘ بہت سکون ملے گا‘ نیند بھی بہت اچھی آئے گی۔ انشاء اللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں