Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

مبارک خواب
خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت بڑے ریگستان میں اکیلی ہوں اور دور تک چلی جارہی ہوں۔ مجھے کچھ آہٹ محسوس ہوتی ہے تب ہی مجھے ایک خاتون ملتی ہے جو مجھے بتاتی ہے کہ آگے ایک غار ہے۔ میں وہاں جاتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ وہاں کوئی شے ہے مگر وہ ایک لال کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہے اور دوسری سبز کپڑے سے تب ہی ایک خاتون مجھے وہاں دعا مانگنے کو کہتی ہے۔ دوسرا خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میرے ہاتھ میں بہت سا دودھ ہے۔ تیسرا خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میری بڑی بہن کی شادی ہورہی ہے اور بارات کا دن ہے۔ میں سب سے کہتی ہوں کہ جلدی کریں‘ بارات آنے والی ہے‘ تب ہی مجھے یاد آتا ہے کہ بارات کے استقبال کی تیاری نہیں کی۔ (ج،ا۔ سکھر)۔
تعبیر: آپ کے خواب ماشاء اللہ بہت مبارک ہیں اور کسی اچھی خبر ملنے کا اشارہ ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد 21 بار یَاخَبِیْرُ یَابَشِیْرُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

بے اولادی
خواب: درج ذیل دونوں خواب میرے شوہر نےدیکھے ہیں۔ پہلے خواب میں انہوں نے میرے پاپا کو ہنستا مسکراتا دیکھا ہے۔ وہ اور میرے پاپا ہمارے کچھ قریبی عزیزوں کے ساتھ جنہوں نے بچوں کا کوئی سکول کھولا ہے۔ دورہ کررہے ہیں۔ میرے پاپا ہنستے مسکراتے ہوئے بچوں کے کھلونوں اور دوسری اشیاء کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ قریبی عزیز میرے پاپا کی فرسٹ کزن کے بیٹے ہیں اور حقیقی زندگی میں صاحب اولاد ہیں جبکہ میری شادی کو تین سال گزر چکے ہیں اور میں ابھی تک اولاد سے محروم ہوں۔ دوسرا خواب: یہ خواب میرے شوہر نے دیکھا کہ وہ ایک بڑے اجاڑ اور ویران‘ پرانے سے گاؤں کے گھر کی چھت پر ہیں جہاں گھاس پھوس بھی اگی ہوئی ہے۔ اتنے میں ان کی نظر نیچے صحن میں رکھی کرسی اور میز پر پڑتی ہے جس پر میرے پاپا سفید کپڑوں میں ملبوس بیٹھےہیں۔ وہ بالکل اکیلے ہیں۔ اتنے میں میرے پاپا سر اٹھاکر اوپر میرےشوہر کی جانب دیکھتے ہیں وہ بالکل سنجیدہ ہیں۔ میرے پاپا کے دیکھنے کی وجہ سے میرے شوہر ہچکیوں سے رونے لگے اور اس کے ساتھ ہی ان کی آنکھ کھل گئی۔ (ایک بہن‘کوئٹہ)۔
تعبیر: آپ کے شوہر کے خواب کے مطابق آپ کے پاپا ماشاء اللہ مرنے کے بعد اچھی حالت میں ہیں اور ان کے ساتھ خیر والا معاملہ لگتا ہے۔ باقی آپ ان پر جو کچھ پڑھ کر بھیجیں اور نفلی صدقات وغیرہ ان کیلئے کریں تو بے شک ان کی روح خوش ہوگی۔ خواب میں ان کو دیکھنے کیلئے سورۂ تکاثر دس بار پڑھ کر اس کا ثواب انہیں پہنچا کرسوجائیں انشاء اللہ ایک ہفتہ کے اندر دیدار ہوجائے گا۔

ہاتھوں سے خون
خواب: فجر کی نماز پڑھ کر میں نے خواب دیکھا کہ میری ایک سالہ بیٹی کے دونوں ہاتھوں سے خون رس رہا ہے جو بازوؤں سے بہہ کر ناخنوں تک آرہا ہے۔ میں اپنی بیٹی کو اپنے شوہر کے پاس لے کر جاتی ہوںتاکہ وہ اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بھائی جان کے ساتھ چلی جاؤ، میں اپنے جیٹھ کے پاس جاتی ہوں تاکہ اسے ہسپتال لے جاسکوں تو میری آنکھ جاتی ہے۔ (نگہت مختیار‘فیصل آباد)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی بچی کو بیماری کا اندیشہ ہے تاہم آپ فوری طور پر گوشت کا صدقہ دیں اور سات بار آیۃ الکرسی اور 119 بار یَاحَفِیْظُ پڑھ کر اس پر دم کردیا کریں۔ انشاء اللہ حفاظت رہےگی۔

جلدشادی
خواب: میں نے دیکھا کہ میری دوست چارپائی پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ بہت سی لڑکیاں زمین پر بیٹھی ہوئی ہیں اور میں کھڑی ہوں۔ دیکھتی ہوں کہ میری دوست ہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں‘ اسی رنگ کی چوڑیاں اور ٹکا پہنا ہوا ہے۔ میک اپ بھی بہت کیا ہوا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ وہ دلہنوں کی طرح بیٹھی ہوئی ہے۔ اصل میں وہ غیرشادی شدہ ہے اور میں کہہ رہی ہوں کہ ر،ز کی شادی ابھی نہیں اور یہ ایسے کیوں بیٹھی ہے۔ (سلمیٰ‘ لاہور)۔
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ کی دوست کی جلد شادی کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔

روز گار کی بندش
خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت خوبصورت محل میں ہوں‘ اس کے اندر ایک بہت بڑی کھانے کی میز پر دنیا جہان کے کھانے سجے ہوئے ہیں لیکن ان کھانوں سے رینگنے والےسفید رنگ کے کیڑےنکل رہے ہیں اور میں کھڑا ان کھانوں کو دیکھ رہاہوں۔ ہم پانچ بھائی اور ایک بہن ہیں۔ میرا بہت چلنے والا میڈیکل سٹور ہے۔ میں بڑے بھائی اور بیمار ماں کے ساتھ رہتا ہوں۔ میری ماں دنیا سے بے خبر بستر پر پڑی ہوئی ہیں صرف سانس چل رہی ہے۔ ان کا سارا خرچہ اور جسمانی خدمت میں اور میری بیوی کرتے ہیں۔ میری اولاد نہیں‘ شادی کو بارہ سال ہوگئے ہیں۔جس سے بھی معلوم کیا بندش بتائی۔ میری دکان پر پہلے بہت برکت تھی مگر اب کچھ عرصہ سے بے برکتی سی ہوگئی ہے‘ اکثر چوری بھی ہوتی ہے۔صدقہ خیرات بھی کرتا ہوں‘ بہت پریشان ہوں کچھ عمل بتائیں۔ (ج، اسلام آباد)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے روزگار پر بندش کی گئی ہے اور سفلی کے ذریعے اور آپ کو اور آپ کے گھروالوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آپ سورۂ فاتحہ اکتالیس بارمع تسمیہ‘ سورۂ فلق اکتالیس بار‘ سورۂ ناس اکتالیس بار‘ آیۃالکرسی اکتالیس بار اور سورۂ طٰہٰ کی آیات انہتر‘ستر۔ اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے خود بھی پی لیا کریں اور تمام گھروالوں کو بھی پلائیں اور گھر کے چاروں کونوں میں اس کے چھینٹے ماریں۔ یہ عمل کم از کم نوے دن بلاناغہ کرنا ہوگا۔ انشاء اللہ بندش ختم ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 422 reviews.