Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیاطین سے جان چھڑوانے کیلئے آزمایا عمل

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

اب الحمدللہ! اوپر والی تمام کیفیات ختم ہوگئی ہیں‘ نہ کھانسی ہوتی ہے اور نہ ہی ہڈیوں میں درد اور نہ ہی ٹٹری ہوتی ہیں اور میں آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری 2012ء سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اور اس میں موجود وظائف کی وجہ سے مجھے اللہ نے میری جان ان شیاطین سے چھڑوا دی

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری چند ایسی بیماریاں تھیں جن کو پانچ چھ سال ہوگئے تھے‘ سب سے پہلے میرے سارے جسم کی ہڈیوں میں شدید درد تھا اور درد کے ساتھ ساتھ ٹٹری ہوتی تھی تو ہم نے ڈاکٹری علاج شروع کردیا درد دن بدن اور زیادہ بڑھتا گیا یہاں تک کہ مجھے شدید کھانسی شروع ہوگئی جب کھانسی شروع ہوجاتی تو گھنٹہ دو گھنٹہ مسلسل رہتی تو ایک عامل صاحب سے علاج شروع کردیا تو ایک سال تک یہ کھانسی کا سلسلہ تھا اس کے بعد جنات ظاہر طور پر سامنے آگئے اور سخت تکلیف دیتے تقریباً دو سال تک ظاہری طور پر آکر تکلیف دیتے رہے‘ اس کے بعد مجھے بے ہوش کرکے تکلیفیں دیتے‘ جب میں رات کو سوجاتی تو صبح کو میرا پورا جسم پتھر کی طرح سخت ہوتا اور اس طرح میری فجر کی نماز قضا ہوجاتی‘ تقریباً دس گیارہ بجے تک ایسی ہی سخت رہتی اس کے بعد خود ہی ٹھیک ہونا شروع ہوجاتی۔
اب الحمدللہ! اوپر والی تمام کیفیات ختم ہوگئی ہیں‘ نہ کھانسی ہوتی ہے اور نہ ہی ہڈیوں میں درد اور نہ ہی ٹٹری ہوتی ہیں اور میں آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری 2012ء سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اور اس میں موجود وظائف کی وجہ سے مجھے اللہ نے میری جان ان شیاطین سے چھڑوا دی ہے۔ چند وظائف جوکرنے سے مجھے اللہ نے صحت دی وہ درج ذیل ہیں:۔
یَاقَھَّارُ کا وظیفہ کررہی ہوں جس کی تعداد پانچ لاکھ تک ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد ساٹھ مرتبہ  فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  ﴿الانعام۴۵﴾پڑھتی ہوں اور اصحاب کہف کو ایصال ثواب کرنے کاعمل بھی کرتی ہوں ۔ وہ عمل درج ذیل ہے:۔ اوّل وآخر تین دفعہ درودشریف ،سات دفعہ سورۂ فاتحہ ،سات دفعہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب اصحابِ کہف کی روح کو بخشیں۔پھر اس کہف والے عمل کی طاقت دیکھیں ،تاثیر دیکھیں ،عجیب تاثیر، عجیب طاقت ،عجیب قوت ،عجیب کمال ہے اس کے علاوہ بھائی نے کچھ وظائف بتائے جو کہ آپ کے پاس درس میں ہر جمعرات ضرور شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے سورۂ فاتحہ کا عمل بتایا جو کہ درج ذیل ہے:۔
جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورۂ فاتحہ مع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں‘ اول و آخر سات بار درودشریف ابراہیمی پڑھیں اپنے مقصد کا خوب تصور رکھیں۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں۔ بس روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں۔ ہر بار اپنے مقصد کا تصور توجہ‘ دھیان اور گریہ زاری کریں۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ اور سابقہ ترتیب کے ساتھ ستر مرتبہ یہ عمل کریں اور روزانہ اسی طرح دس مرتبہ کم کرتے جائیں۔ یہ عمل سات‘ چودہ یا اکیس ہفتے کریں۔ الحمدللہ! ان درج بالا اعمال نے میرے ساتھ جو چھ سال سے جادو جنات کی وجہ سےہو رہا تھا وہ اب نہیں ہوتا۔ اب الحمدللہ! میں بالکل ٹھیک ہوں۔میرا نام پوشیدہ رکھیے گا۔ شکریہ

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 419 reviews.