Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

عبقری ٹوٹکہ پیکیج حاضر ہے!
(فوزیہ مغل‘ بہاولپور)
خودکلامی کیلئے
کچھ لوگوں کو اپنے آپ سے باتیں کرنے کی عادت ہوتی ہے‘ یہ بیماری بھی ہوتی ہے‘ اس کیلئے پپیتہ کا چھلکا جو کہ نہ کچا ہو نہ زیادہ پکا ہوا اس کو ایک ہفتہ سالن کی طرح پکا کر کھائیں۔

رعشہ کی بیماری کا علاج
ایک عدد زندہ یامردہ جگنو چار عدد بھنےہوئے چنے‘ ایک عدد منقیٰ موٹا کوٹ کر کھرل کرلیں پھر ایک بار ہفتہ میں گوبھی بنا کر کھانی ہے‘ کھانے کے بعد دوائی گرم دودھ کے ساتھ کھانی ہے‘ اس طرح چار ہفتہ تک کھانی ہے‘ انشاء اللہ تعالیٰ بیماری ختم ہوجائے گی۔(نوٹ: نسخہ کے بارے میں علماء کرام سے مشورہ کرلیں۔)

چکر آنا‘ یادداشت کی کمزوری
روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان ایک وقت مقرر کرکے تازہ گرم جلیبی کھائیں‘ دماغی کمزوری دور ہوگی‘ خاص طور پر جو بچے قرآن حفظ کررہے ہیں ان کیلئے تو بہت اچھا ہے۔
خارش کی بیماری سے نجات
کوئلے لیکر اسے گرم کرلیں‘ پھر اس کے اوپر (شکر) جو گُڑ کی بنی ہوتی ہے وہ آہستہ آہستہ اوپر ڈالتے جائیں‘ اس کی دھونی اپنے پورے جسم پر لیں‘ یہ بیماری ختم ہوجائے گی۔

آواز کا بھاری پن ختم
جامن کی گٹھلیوں کو شہد میں اچھی طرح ڈبو کر چوسیں‘ آواز کا بھاری پن ختم ہوجائے گا۔

ہونٹوں کو خوبصورت کرنے کیلئے
دن میں کسی وقت بغیر آواز کے ’’او۔ ای‘‘ بولیں‘ پانچ منٹ تک مسلسل یہ عمل کریں۔ پھر کوئی اچھی سی کولڈکریم کا مساج کریں‘ چند دنوں میں ہونٹ خوبصورت ہوجائیں گے۔

فوری طاقت کیلئے
سات عدد کھجوریں‘ ونیلا آئس کریم کا ایک کپ‘ دودھ کا ایک کپ‘ ایک کیلا۔ ان سب کو اچھی طرح بلینڈر میں مکس کرکے پی لیں‘ فوری طاقت اور انرجی آجائے گی۔

نسوانی حسن میں اضافہ کیلئے
پاؤ فالسہ‘ پاؤ کیری کاگودہ‘ پاؤ املی کا گودہ بیج نکال کر ان سب کو مکسر میں ڈال کر مکس کریں اور دن میں کئی بار پانی ملا کر شربت بنا کر استعمال کریں جو لڑکیاں اپنی خوبصورتی کو بڑھانا چاہتی ہیں یہ صرف ان کیلئے ہے۔

لیکوریا سے نجات
پندرہ دن تک ایک پیالی انگور کے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں‘ انشاء اللہ بیماری ختم ہوجائے گی۔

رنگت گوری کرنے کیلئے
سوگرام ملتانی مٹی‘ پچاس گرام صندل کا پاؤڈر‘ کینو کے خشک چھلکوں کا سفوف پچاس گرام ان سب کو عرق گلاب میں مکس کرکے پندرہ منٹ کیلئے منہ اور گردن پر لگائیں اور خشک ہونے سے پہلے اتار لیں‘ ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کریں‘ انشاء اللہ رنگ صاف ہوجائے گا۔

نظر بد سے چھٹکارا
(پوشیدہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں بچپن میں بہت زیادہ بیمار رہتی تھی‘ بخار اتنا تیز ہوتا تھا کہ اس میں باتیں کرتی تھی‘ میرے بابا مجھ سے پوچھتے تھے کس سے باتیں کررہی ہو تو کہتی تھی مجھے معلوم نہیں۔ یہ باتیں مجھ کو تھوڑی تھوڑی ابھی بھی یاد ہیں۔۔۔پھرکسی نے ایک بزرگ کے بارے میں بتایا‘ ہم ان کے پاس گئے‘ بہت اچھے بزرگ تھے اللہ تعالیٰ ان کا مرتبہ بلند کرے‘ انہوں نے ایک عمل میری امی کو خود کرنے کی اجازت دی تھی کیونکہ ان کو مجھے روز لے جانا مشکل ہوتا تھا اور میں بخار کی وجہ سے سکول بھی نہ جاپاتی تھی۔

نظر اتارنے کا طریقہ یہ تھا:۔
اول و آخر گیارہ بار درود شریف پھر سات مرتبہ سورۂ طارق پڑھ کر دم کریں‘ پہلے نتھنے میں پھر سات مرتبہ سورۂ طارق پڑھیں اسی طرح الٹے نتھنے میں دم کریں۔ اسی طرح سیدھے کان‘ پھر الٹے کان‘ سیدھی آنکھ پھر الٹی آنکھ اور آخر میں منہ میں پھر چاروں قل اور درودشریف پڑھ کر پورے جسم پر دم کریں۔ تین سے سات دن تک انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔ ان حاجی صاحب کو بھی اور میری امی مرحوم کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

وہم اور دو انمول خزانہ کا فیض
(افشاں ایڈووکیٹ‘ بہاولپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے ماہنامہ عبقری پڑھنا شروع کیا ہے تو اس میں سے پڑھ کر میں نےد و انمول خزانہ پڑھنا شروع کیا‘ مجھے دراصل وہم کی بہت شدید بیماری تھی‘ مگر جب سے میں نے دو انمول خزانہ نمبر دو کھلا پڑھنا شروع کیا ہےاس سے دنیاوی چاہت میں‘ شدت میں اور کرب میں کمی آجاتی ہے۔پھر میں نے آپ سے ملاقات کا وقت لے کر ملاقات کی تو آپ نے مجھے سکون افزا‘ ٹھنڈی مراد اور ہاضم خاص‘ جوہرشفاء مدینہ تجویز کی جو کہ میں نے کچھ عرصہ استعمال کی جس سے مجھے مکمل طور پر افاقہ ہے۔گیس کی کچھ پرابلم تھی وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔

اذان و افحسبتم والا عمل بھی آزمایا ہے بہت ہی کارآمد ہے اور اس سے میری بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں۔یعنی سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ اور سورۂ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر پہلے دائیں کندھے پردم کریں پھر درج بالا طریقے سے پڑھ کر بائیں کندھے پردم کریں۔
اس کے علاوہ حفاظت کیلئے یَاحَفِیْظُ گیارہ مرتبہ اور بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ گھر سےباہر جاتے وقت پڑھنے کو معمول بنالیا ہے۔ الحمدللہ ! ہر شر سے حفاظت رہتی ہے۔
ایک درس میں آپ نے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114بتائی کہ جو کھانے کو دل چاہ رہا ہو یہ آیت اول و آخر درود شریف کے ساتھ سات مرتبہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک ماردیں۔ یہ عمل میںنے کیا تو میرا آئس کریم کھانے کو دل چاہ رہا تھا‘ دو تین بارپڑھا ہوگا کہ میرا بھائی خودبخود آئس کریم لےکر آگیا اور اس طرح کہ پورا ڈبہ میںنے ہی کھایا۔ بغیر کسی جھگڑے کے‘ یعنی کسی کوبھی اعتراض نہ ہوا کہ پوری کی پوری آئس کریم اکیلی ہی کھارہی ہو۔
اسی طرح ایک مرتبہ فروٹ کھانےکو دل چاہ رہا تھا‘ کسی کو کہا بھی نہیں۔ یہ دعا پڑھی اور اللہ سے امید لگالی۔ اگلے ہی دن کافی قسم کے فروٹ گھر آگئے کہ فریج بھرگیا اور میں نے کئی دن جی بھر کے فروٹ کھائے بلکہ سب نے کھائے۔ الحمدللہ!
ایک خاص بات جو ہوئی کہ آپ کے درس سننے سے اللہ سے مانگنے کا طریقہ آگیا ہے۔ میرے معدے کا مسئلہ تھا کہ کوئی چیز جلد ہضم نہ کرتا تھا میں نے عبقری میں پڑھا تھا کہ بکری کا دودھ استعمال کرنے سے معدہ کے مسائل حل ہوجاتے ہیں اللہ نے بکری کی ترتیب بنوادی ہے اور میں اب استعمال کرتی ہوں مجھے معدہ کیلئے بہترین محسوس ہوتا ہے۔

آب زم زم سے شفاء یابی
(مظہرعباس‘ شیخوپورہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیوی امید سے تھی‘ دو ماہ بعد اسے شدید بلیڈنگ شروع ہوگئی‘ فوراً ڈاکٹر کے پاس چلے گئے‘ خون رک گیا‘ حمل ٹھیک تھا لیکن درد بہت شدید ہورہی تھی‘ کچھ دنوں بعد پھر بلیڈنگ شروع ہوگئی‘ ادویات کھانے سے بھی آرام نہ آرہا تھا‘ مگر جب آب زم زم اس نیت سے پینا شروع کیا تو مسئلہ ٹھیک ہوگیا۔

بیت الخلاء کی دعا سے شیاطین بھاگ گئے
(فریدہ بی بی‘ واہ کینٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا رسالہ پچھلے سات مہینے سے پڑھ رہی ہوں۔ جب یہ رسالہ خریدتے ہوئے مجھے تیسرا مہینہ تھا تو آپ ہمارے شہر میں آئے‘ ہم آپ کا درس سننے گئے‘ آپ نےدرس میں بیت الخلاء کی دعا کے فضائل سنائے۔ محترم حکیم صاحب! آپ نے ہمیں جو عمل بتایا تھا وہ میں نے اور میرے بچوں کیا‘ سب سے حیران کن بات یہ ہوئی کہ ہمارے گھر میں پچھلے چھ سال سے تین کالی بلیاں رہتی تھیں اور کبھی کبھی تو انہیں اگر غور سے دیکھو تو خوف بھی محسوس ہوتا تھا‘ اللہ کے کرم سے اس عمل کی وجہ سے وہ ہمارے گھر سے چلی گئیں اور جاتے وقت انہوں نے عجیب سی اور خوفناک آوازیں بھی نکالیں اور دوسرا یہ فائدہ ہوا کہ ہمارے گھر کا راشن جو کہ پچیس یا چھبیس ہزار کا ماہوار آتا تھا اب الحمدللہ صرف بارہ یا تیرہ ہزار کا آتاہے اور پورا مہینہ آرام سے گزر جاتا ہے اور برکت ہے‘ میرا چھوٹا بھائی جوکہ نشہ بھی کرتا ہے اور پاگل بھی ہے‘ بہت تنگ کرتا تھا اب اُس کے رویے میں بھی بہت بہتری آرہی ہے۔
میری طبیعت کچھ عرصہ خراب رہی تو میری ایک ملنے والی نے بتایا کہ تمہارے اوپر کسی نے جادو کیا ہے‘ اگر تم یہی جادو اُس پر لوٹانا چاہتی ہو اور ساتھ جاننا چاہتی ہو کہ جادو کس نے کیا ہے تو یہ عمل پڑھو تمہیں پتہ چل جائے گا کہ جادو کون کررہا ہے‘ اس نے بتایا کہ بغیر تسمیہ کے سورۂ کوثر 313 مرتبہ پڑھ کر دعا کرو کہ اے اللہ جس نے مجھے تکلیف دی‘ اس کو واپس لوٹا‘ پڑھنے کا طریقہ یہ بتایا کہ جس جگہ درد ہو اور جس پر شک ہو اس کا تصور کرکے اس کی اُسی جگہ نظر رکھ کر پڑھو۔ ایک مرتبہ میرے دانتوں میں شدید درد شروع ہوگیا تو میں نے یہ عمل شروع کردیا‘ کچھ دیر بعد میری ایک عزیز کمرے میں آئیں اور کہا یہ کیا پڑھ رہی ہو اور ساتھ میں سخت انداز بھی استعمال کیا‘ تم چپ کرکے کیوں نہیں سوتی‘ میں نے کہا میں نے کیا کیا ہے‘ میں تو درود شریف پڑھ رہی ہوں میری امی کی طبیعت جو خراب ہے اس وجہ سے۔ آخر صبح کو جاکر میرا درد ختم ہوا۔

کمزوری کا علاج
(علی مرتضیٰ‘ سیالکوٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ کی دولت سے مالامال فرمائے اور ہمارے لیے آپ دعا فرمائیں۔ میرے تایا ابو نے مجھے کمزوری کا علاج بتایا کہ ایک کلو بادام لے کر اس میں سے گریاں نکال کر اس میں 75 گرام کالی مرچیں ملا کر سفوف بنالیں اور ایک چمچہ صبح لسی کے ساتھ کھائیں۔حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا :’’جو بندہ رات کو وضو کرکے سوتا ہے وہ دن بھر روزہ رکھ کر عبادت کرنے والے سےبہتر ہے۔‘‘
بچوں کے امراض کیلئے
(محمد انور)
بچوں کے کان میں درد ہو‘ کان میں دانے وغیر ہ ہوں‘ بچوں کے سر پر دانے ہوں‘ خارش ہو‘ تالو بیٹھا ہوا ہو۔ ان امراض کیلئے یہ عمل کریں:۔
ہودا   خدا  دا  ہودا  خدا  دے  رسول  دا
ہودا  چوواں  یاراں  دا  ہودا  کلمے  قرآن  دا
ہودا  پیر محبوب  سبحانی  دا  آمین۔
پھر سورۂ فاتحہ سات مرتبہ‘ سات کنکر لیکر ہر کنکر پر سات دفعہ پڑھیں اور کنکر کو بچے کے سر سے گھمائیں اور دم کریں۔ سات کنکر‘ سات مرتبہ ہی دم کریں۔چند دن یہ عمل کریں۔

گلٹی کسی بھی قسم‘کسی بھی حصے میں ہو
مٹی کی ڈلی لیکر اول وآخر درودشریف گیارہ مرتبہ
بِسْمِ اللہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا
لِیُشْفٰی سَقِیْمُنَابِاِذْنِ رَبِّنَا۔

پڑھ کر مٹی پر انگلی سے گھس کر حصار بنانااُس گلٹی کا‘ پھر ہر نماز کے بعد اس مٹی کو اس گلٹی پر پھیرنے سے انشاء اللہ گلٹی ختم ہوجائے گی۔

سورۂ کوثر سے زیارت روضہ رسولﷺ اور نوکری
(محمد زاہد جاوید‘ وہاڑی)
میں نے لندن میں اپنے ایک دوست کو نوکری کیلئے سورۂ کوثر کثرت سے پڑھنے کا بتایا‘جب اس نے سورۂ کوثر کثرت سے پڑھی تو ابھی تین دن ہی پڑھی کہ اسے زیارت روضہ رسول ﷺ کی ہوئی اور اگلے ہی دن اس کو نوکری مل گئی حالانکہ وہ مہینے سے بے روزگار تھا‘چار دن میں نوکری مل گئی۔

سبز پودینہ کی چٹنی سے پیٹ ٹھیک
(نسرین)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ہاضمہ کافی عرصے سے خراب تھا‘ مگر جب سے میں نے سبز پودینہ کی چٹنی گھر میں بنا کر کھانے کے ساتھ استعمال کی تو میرا ہاضمہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 344 reviews.