Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

قابل احترام دوستو! ہر دور میں اللہ جل شانہ ٗکے نیک بندے ،صالحین، متقین ایسے آئے، جنہوں نے فکر ِانبیاء کو سنبھالا،سینے کا غم بنایا۔ایسے صالحین ، اللہ کے نیک بندے ہر دور میں آئے اور آئیں گے۔ ہر دور میں آتے رہیں گے۔ حضور سرورکونینﷺ آخری نبی ہیں،آپﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اب فکر نبوت وہ امت کی خیر خواہی ہے۔ اللہ کے جتنے بھی انبیاء علیہم السلام تشریف لائےان کامطلوب خیرخواہی تھا۔ اب اس خیرخواہی سے متعلق میری ایک بات وضاحت سے سن لیںجو کہ میں پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے اس حلقہ میں بیان کرنےجا رہا ہوں۔ اس کانام درس نہیں ہے (ذہن میں رکھیں) اسکا نام حلقہ کشف المحجوب ہےیا کشف المحجوب کا حلقہ ہے ۔اسی نام سے پکارئیے گا، درس کے نام سے نہیں پکارئیےگا۔  صالحین، اولیاء کرام اور انبیاءکرام کا خیر خواہی کا جذبہ ہوتا تھا۔ہر دور میں اللہ والے تشریف لائیں گے۔ ہمارے اس لاہور میں ہزاروں نہیں، لاکھوں اولیاء کرام تشریف لائے۔ ضروری نہیں کہ سب کا تذکرہ ملے۔ جس طرح جنت البقیع میں لاکھوں صالحین دفن ہیں، ہزاروں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دفن ہیں، امہات المومنین رضی اللہ عنہن ہیں مگرضروری نہیں کہ سب کا تذکرہ ملے۔ لیکن جنت البقیع میں وہ حضرات آرام فرما رہے ہیں۔ جنت البقیع میں نہ صرف بےشمار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، امہات المومنین، صحابیات، تابعین(تابعین انکو کہتے ہیں، جنہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دیکھا، تبع تابعین انہیں کہتے ہیں، جنہوں نے تابعین کو دیکھا )تبع تابعین دفن ہیں بلکہ اولیاء کرام رحمہم اللہ، وقت کے ابدال، درویش بھی دفن ہیں(چاہے ہمیں علم ہو یا نہیں) کیونکہ پہلے دور میں یہ اصول تھا کہ لوگ اپنی زندگی کےآخری دن مدینہ منورہ میں جا کے گزارتے تھے تاکہ وہاں موت آ جائے۔ یا پھر اگر حج پر جاتے تھے تو الوداع کر کے جاتے تھے۔ ان اولیاء کرام رحمہم اللہ کے دلوں کے اندر امت کی خیرخواہی ہوتی تھی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 333 reviews.