Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

مجھے بدہضمی ہوگئی!۔

(پروفیسر (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ)

بعض اوقات کسی غذا کے زیادہ کھانے سے یا بےقاعدہ استعمال سے مجھے بدہضمی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاج کیلئے ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانے کیلئے کافی سرمایہ درکار ہے۔ میں نے اصلاح بدہضمی کیلئے ایک چارٹ تیار کیا ہے۔ آپ بھی یہ چارٹ بنا کر کچن میں لٹکا سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کی ہدایات پر عمل کرکے ڈاکٹرز اور حکیموں سے وقت اور رقم بچا کر کسی اور مفید کام میں لگاسکتے ہیں۔

بدہضمی کیسے دور

اخروٹ کی بدہضمی دور
انار کھانے سے

آم کی بدہضمی دور
لسی پینے سے

انگور کی بدہضمی دور
گلقند‘ سونف سے

انجیر کی بدہضمی دور
بادام کھانے سے

امرود کی بدہضمی دور
سونٹھ‘ سونف

آڑوکی بدہضمی دور
شہد کھانے سے

آملہ کی بدہضمی دور
بادام روغن سے

آلو کی بدہضمی دور
گرم مصالحہ سے

املی کی بدہضمی دور
بنفشہ سے

انار کی بدہضمی دور
نمک سے

باتھوکی بدہضمی دور
گرم مصالحہ سے

بادام کی بدہضمی دور
کھانڈ کھانے سے

بہی کی بدہضمی دور
 شہد کھانے سے

بینگن کی بدہضمی دور
سرکہ کھانے سے

بیسن کی بدہضمی دور
سہانجنہ کے اچار سے

بھنڈی کی بدہضمی دور
گرم مصالحہ سے

بیر کی بدہضمی دور
نمکین گرم پانی سے

بھینس کے دودھ کی بدہضمی
سیندھا نمک

بکری کے دودھ کی بدہضمی
شہد/سونف

پالک کی بدہضمی دور
سونٹھ کھانے سے

پیلو کی بدہضمی دور
اسپغول کھانے سے

پیٹھا کی بدہضمی دور
کالی مرچ سے

پستہ کی بدہضمی دور
چھوٹی ہریڑ سے

تر کی بدہضمی دور
اجوائن کھانے سے

تمباکو کی بدہضمی دور
تازہ دودھ سے

تل کی بدہضمی دور
شہد کھانے سے

گھیا توری کی بدہضمی دور
سونٹھ کھانے سے

بھنڈی کی بدہضمی دور
سونٹھ کھانے سے

تربوزکی بدہضمی دور
گڑ کھانے سے

جوار کی بدہضمی دور
گلقند کھانے سے

جَو کی بدہضمی دور
نمک کھانے سے

جھینگا مچھلی کی بدہضمی دور
بادام روغن سے

چاول کی بدہضمی دور
نمک‘ کالی مرچ سے

چائے کی بدہضمی دور
سونف کھانے سے

چلغوزہ کی بدہضمی دور
کھٹائی سے

چھاچھ کی بدہضمی دور
لیموں سے

خربوزہ کی بدہضمی دور
شہد کھانے سے

خوبانی کی بدہضمی دور
سکنجبین سے

دہی کی بدہضمی دور
سونٹھ کھانے سے

رواں کی بدہضمی دور
سونف سے

راب کی بدہضمی دور
کھٹائی سے

سرکہ کی بدہضمی دور
مٹھائی سے

سنگترہ کی بدہضمی دور
گُڑ سے

سیب کی بدہضمی دور
دارچینی‘ گلقند سے

سنگھاڑا کی بدہضمی دور
ناگرموتھا سے

ساگ سرسوں کی بدہضمی دور
کتھ  سے

شریفہ کی بدہضمی دور
کھٹائی سے

شہد کی بدہضمی دور
انار دانہ سے

شہتوت کی بدہضمی دور
شکنجبین سے

فالسہ کی بدہضمی دور
گل قند سے

کچالو کی بدہضمی دور
دارچینی سے

کدو کی بدہضمی دور
گرم مصالحہ سے

کیلا کی بدہضمی دور
شہد سے

کریلاکی بدہضمی دور
شہد سے

کھجورکی بدہضمی دور
چھاچھ سے

کھیرکی بدہضمی دور
مونگ کی دال سے

گاجر کی بدہضمی دور
گڑ سے

گھیا کی بدہضمی دور
انار دانہ سے

گُڑ کی بدہضمی دور
کھٹائی سے

گنے کی بدہضمی دور
عرق اجوائن سے

گوبھی کی بدہضمی دور
گرم مصالحہ  سے

مسور کی بدہضمی دور
سرکہ سے

مونگ کی بدہضمی دور
کھٹائی سے

چنے کی بدہضمی دور
اجوائن کھانے سے

مولی کی بدہضمی دور
نمک/ گڑ سے

گولر کی بدہضمی دور
سونٹھ سے

گائے کا دودھ کی بدہضمی
 چونے کےپانی سے

گوشت کی بدہضمی دور
گُڑ سے

گھی کی بدہضمی دور
گرم پانی/ لیموں سے

گہیوں کی بدہضمی دور
سرکہ سے

لہسن کی بدہضمی دور
دھنیا‘ دودھ

لہسوڑہ کی بدہضمی دور
گلقند کھانے سے

لوبیا کی بدہضمی دور
زیرہ سے

مکھن کی بدہضمی دور
شہد سے

مچھلی کی بدہضمی دور
آم کا رس یاشہد سے

ماش کی بدہضمی دور
سونٹھ سے

میتھی کی بدہضمی دور
کھٹائی‘ گڑ سے

رچ لال کی بدہضمی دور
شہد یا گھی سے

 

کشف قبور کے عمل کا ذاتی مشاہدہ
(شاہینہ اینڈ سدرہ‘ گوجرانوالہ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارا گھرانہ عرصہ تین سال سے باقاعدگی سے ماہنامہ عبقری کا مطالعہ کرتا ہے‘ ماہنامہ عبقری میں ستمبر 2012ء میں کشف قبور کا عمل شائع کیا‘ جو حکیم سید طاہر جلیل‘ بہاولپور کا لکھا ہوا ہے۔
میں یہ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ یہ عمل میں نے اور میری بہن نے کیا‘ ہم دونوں نے دو دو ماہ یہ عمل کیا۔ میں نے اس کا تجربہ اپنے گھر کی دیوار کے ساتھ بنی قبروں پر رات کو اپنےگھر کی چھت پر کیا۔مجھے پہلے ہی دن حیرت انگیز طور پر قبر سے دھوئیں کی روشنی نکلتی نظر آئی اور میرے ساتھ گفتگو کی کیونکہ یہ میرا پہلا تجربہ تھا‘ رات کو روح کے ساتھ بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ پھر چار دن بعد میں نے دوبارہ چھت پر کھڑے ہوکر ایک اور قبر پر کیا۔ یہاں میں نے نہایت حوصلہ سے کیا اور یہ عمل پڑھ کر روح سامنے آئی۔ میری بہن نے چھت پر کھڑے ہوکر ایک قبر پر چھ بار عمل کیا‘ پہلے تو اسے چھ بار میںکامیابی نہ ہوئی لیکن ساتویں بار اسے قبر سے باقاعدہ آواز آئی‘ پوچھو کیاپوچھتی ہو؟ اس نے سلام کیا تو جواب آیا وعلیکم السلام‘ بہن نے گھبراہٹ میں پوچھا آپ کی کیا خدمت کرسکتی ہوں تو قبر سے آواز آئی‘ مجھے اکیس بار سورۂ یٰسین پڑھ کر بخش دو اور میری طرف سے کسی غریب کو کھانا کھلا دو‘ میں پھر آسانی سے قبر سے باہر آسکتا ہوں۔
بہرحال جب ہم دونوں بہنوں نے یہ عمل کیا اور یہ عمل جب ہم نے اپنے والدین کو بتایا تو انہیں بڑی حیرت ہوئی کہ کیا ایسے بھی ہوسکتا ہے۔ بہرحال آپ ہماری طرف سے طاہرجلیل صاحب کا شکریہ ادا کردیں کہ آپ کے اس عمل نےہمارے دل میں اللہ کے کلام کی عظمت پیدا ہوئی ہے۔
 کشف قبور کا عمل تفصیل کے ساتھ درج ذیل ہے:۔
 سب سے پہلے عمل کی زکوٰۃ ادا کریں اور یہ زکوٰۃ دوبار ادا کریں‘ یہ عمل کسی بھی ماہ کے نئے چاند سے شروع کریں۔ خیال رہے کہ نئے چاند پر قمر درعقرب نہ ہو۔ پرہیز: عمل شروع کرنے سے تین دن پہلے (یعنی نئے چاند کی پہلی تاریخ سے تین یوم پہلے (72گھنٹے) پہلے ترک حیوانات جلالی جمالی کا پرہیز کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مچھلی‘ پیاز‘ لہسن‘ مولی‘ مکھن‘ گھی‘ گلے ہوئے پھل‘ امرود‘ کشتہ جات‘ ہومیو ادویات‘ انگریزی ادویات اور بازاری خوراک اور ازدواجی تعلقات سے مکمل پرہیز… یہ بھی خیال رکھیں کہ آپ زخمی حالت میں نہ ہوں۔ خوراک میں بادام‘ ناریل‘ جو‘ مکئی کی روٹی‘ گندم‘ ابلی سبزیاں‘ دالیں ابلی ہوئی کھاسکتے ہیں۔ دن میں بدستور کام کاج‘ تعلیم وغیرہ سرانجام دیں۔ پانچ وقت نماز کی پابندی‘ کسی سے غصہ نہ کریں‘ انتقام نہ لیں‘ برا بھلا نہ کہیں‘ غیبت اور الزام تراشی سے پرہیز لازم ہے۔اگر روزہ رکھیں تو بہت اچھا ہے لیکن ہر بدھ کو روزہ ضرور رکھیں۔عمل: یَاصَمَدُ اَللہُ الصَّمَدْ عمل کیلئے جگہ تنہا‘ اگربتی جلالیں‘ چاند کی پہلی تاریخ کی رات ٹھیک 12بجے (پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم) پانچ ہزار بار شمال رخ پڑھیں‘ پھر بغیر بات کیے سوجائیں۔ پھر اگلے دن چار ہزار بار‘ تیسرے دن تین ہزار بار‘ چوتھے دن دو ہزار بار‘ پانچویں دن ایک ہزار بار‘ چھٹے دن 9سو بار‘ ساتویں دن آٹھ سو بار‘ آٹھویں دن سات سو بار‘ نویں دن چھ سو بار‘ دسویں دن پانچ سو بار‘ گیارہویں دن چارسو بار‘ بارہویں دن تین سو بار‘ تیرہویں دن دو سوبار‘ چودھویں دن ایک سو بار۔ اب مکمل ہوا۔ روزانہ عشاء کے بعد سو بار مسلسل پڑھیں ۔ اب اسی طرح اگلے ماہ کی یکم تاریخ کی رات (نئے چاند) سے اس عمل کو دوبارہ کریں۔ 14یوم مکمل کرکے روزانہ صرف 100بار پڑھنا معمول بنالیں۔ پہلے ماہ کے چودہ یوم مکمل ہونے پر ترک حیوانات کاپرہیز ختم کرسکتے ہیں البتہ دوسرے ماہ میں پھر ترک حیوانات ہوگا۔ جس جگہ عمل کریں وہاں اندھیرا ہو اور کمرے میں تصویریں وغیرہ نہ ہوں۔ جس دن آپ نے روح سے ملاقات کرنی ہے تازہ غسل کرکے رات کو بارہ بجے کسی دوست‘ عزیز کی قبر پر چلے جائیں۔ قبر کے پاؤں کی طرف بیٹھ کر ایک ہزار بار  یَاصَمَدُ اَللہُ الصَّمَدْ  کا ورد کریں اور روح سے باتیں کریں‘ کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔ یہ عمل نہایت سادہ ہے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

نام محمدﷺ سے مشکلات دور
(رانی‘ پاکپتن شریف)

محترم قارئین السلام علیکم! میں آج جو باتیں آپ سے شیئر کرنا چاہتی ہوں وہ میں نے پہلے کبھی کسی سے نہیں کیں‘ میری عمر25 سال ہے‘ مجھے نہیں معلوم میں نے درود شریف چھوٹی عمر میں کیسے سیکھا اور پھر بےا ختیار زبان سے اس کو پڑھتی ہی چلی جاتی تھی۔ مجھے درودشریف سے ہمیشہ اپنایت ملتی تھی۔ مجھے زندگی میں جب بھی کوئی بڑی مشکل کا سامنا ہوا بے اختیار محبوب خدا محمد مصطفیٰﷺ کا نام مبارک زبان پر آجاتا ہے تو مشکل دور ہوجاتی ہے لیکن میری زندگی کا سب سے بڑا واقعہ میرا آپریشن تھا۔ میرے جسم میں ایک رسولی تھی۔ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ فوراً آپریشن کروا دیا جائے۔ میں نے یہ بات اللہ کی رضا مانتے ہوئے‘ آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا جب میں آپریشن تھیٹر گئی تو بے اختیار میرا دھیان حرف مدینہ شریف کی طرف ہوگیا جب میں آپریشن کے دوران بے ہوش تھی تب بھی ڈاکٹرز کہہ رہی تھیں میں بے ہوشی میں حضور نبی کریم ﷺ کو ہی پکار رہی تھی اور جب میں ہوش میں آئی تو زبان پر اُس عظیم ترین ہستی کا نام مبارک اور تصور میں مدینہ ہی تھا میں آنکھ بند کرتی تو لگتا تھا وہ میرے بہت قریب ہیں اور تکلیف کو روک رہے ہیں۔ میں اپنے اردگرد کوئی ہالہ ہی محسوس کرتی تھی۔ بار بار اس کیفیت میں میری آنکھوں سے آنسو آرہے تھے۔ یہ کیفیت تین دن رہی اور پھرجب میری پٹیاں وغیرہ اتریں تو یہ کیفیت ختم ہوگئی اور پھر کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا۔ ایک بار میری آنکھوں میں گرم تیل کے چھینٹے پڑگئے لیکن جیسے میری زبان سے ورد درود شریفجاری ہوا میں حیران رہ گئی کہ اس تیل سے مجھے کچھ بھی نہ ہوا لیکن اس کی چکناہٹ میری آنکھوں میں تھی۔ قارئین! آپ بھی حضور نبی اکرم ﷺ پر بہت زیادہ درود پاک پڑھا کریں اور ان کے ادب و احترام کا خاص خاص خاص خیال رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 326 reviews.