Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلومسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

معجون دماغی(10 دن میں مرض نسیان دور)۔
نسخہ:کشتہ مرجان 30گرام‘ عود لکڑ 15 گرام‘ گاؤزبان 100 گرام‘ باورنجیوبہ 30 گرام‘ صندل سفید 50 گرام‘ پھول گلاب 50گرام‘ تخم بلنگو 30 گرام‘ چھڑجھڑیلہ 50گرام‘ بہن سفید 30گرام‘ بہن سرخ 30گرام‘ درنج عقربی 50 گرام‘ کشنیر 50گرام‘ تودری سرخ 50گرام‘ دارچینی 50گرام‘ الائچی کلاں 50گرام‘ آملہ مقشر 50گرام‘ تخم خرفہ 50گرام‘ شہد ساڑھے 3 کلو۔

تیاری نسخہ: ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کریں اور شہد میں معجون بنائیں۔ افعال و استعمال: پانچ پانچ گرام صبح و شام نہار منہ استعمال کریں۔ اگر آپ دس دن مغز بادام کو رات کے وقت پانی بھگودیں۔ صبح ان تمام مغز بادام کو چھیل لیں اور پھر ان باداموں کوکوٹ کر ایک دوکپ دودھ لے کر ان کوٹے ہوئے باداموں دودھ میں ڈال دیں جب ایک یا دو ابال آجائے تو اس دودھ کو اتارلیں۔ ایک چمچہ معجون دماغی کا نوش فرمائیں اور اوپر سے بادام والا دودھ پئیں انشاء اللہ دس دن میں ہی آپ کو نسیان یعنی بھول جانا ٹھیک ہوجائے گا اور نظر بھی ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گی۔اس معجون سے بہت لڑکے حافظ قرآن بنے۔

مصیبت سے نجات حصول مقاصد کا مجرب نسخہ
رسول اللہ ﷺ نے عوف بن مالک رضی اللہ عنہٗ کو مصیبت سے نجات اور حصول مقاصد کیلئے یہ تلقین فرمائی کہ کثرت کیساتھ  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑ ھا کریں۔ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ دینی اور دنیوی ہر قسم کے مصائب اور مضرتوں سے بچنے اور منافع و مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اس کی کثرت بہت مجرب عمل ہے اور اس کثرت کی مقدار یہ بتلائی ہے کہ روزانہ پانچ سو مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھا کرے اور سو سو مرتبہ اول و آخر درودشریف پڑھ کر مقصد کیلئے دعا کرے۔

(ماہنامہ عبقری جلد6)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 305 reviews.