Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک دیہاتی کا نہایت عمدہ سوال اور نبی کریم ﷺ کا نہایت عمدہ جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

حضرت ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے کہ ایک دیہاتی سامنے آکھڑا ہوا اور اُس نے آپ ﷺ کی اونٹنی کی مہار پکڑلی‘ پھر کہا اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے وہ بات بتائیں جو مجھے جنت سے قریب اور آتش دوزخ سےدور کردے؟ راوی کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ ٹھہرگئے‘ پھر اپنے رُفقاء کی طرف آپ ﷺ نے دیکھ اور (ان کو متوجہ کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ’’اس کو اچھی توفیق ملی۔۔۔ یا فرمایا: اس کو خوب ہدایت ملی۔۔۔۔ پھر آپﷺ نے اس دیہاتی سے فرمایا: ہاں! ذرا پھر کہنا! تم نے کس طرح کہا: سائل نے اپنا وہی سوال پھر دہرایا۔ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’صرف اللہ کی بندگی کرتے رہو اور کسی چیز کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو‘ نماز قائم کرتے رہو‘ زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور صلہ رحمی کرتے رہو۔ اب اونٹنی کی مہار چھوڑ دو۔‘‘ (مسلم شریف)مسلم شریف ہی کی اسی حدیث کی دوسری روایت کے آخر میں ایک فقرہ یہ بھی ہے کہ: جب وہ دیہاتی چلا گیا تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر یہ مضبوطی سے ان احکام پر عمل کرتا رہا تو یقیناً جنت میں جائے گا۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو آنحضرت ﷺ کی اس وصیت پر عمل کرنے کی توفیق اور جنت نصیب فرمائے! آمین یارب العالمین!۔

فائدہ: اس حدیث سے آنحضرت ﷺ کی شفقت پیغمبرانہ کا کچھ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آپﷺ سفر میں ہیں‘ اونٹنی پر سوار چلے جارہے ہیں‘ اثنائے راہ میں ایک بالکل ناآشنا دیہاتی سامنے آکر اچانک اونٹنی کی مہار پکڑ کر کھڑا ہوجاتا ہے اور سوال پوچھتا ہے۔ آپ ﷺ اُس کے اس طرز عمل سے ناراض نہیں ہوتے بلکہ اس کی دینی حرص کی ہمت افزائی فرماتے ہیں اور جواب دینے کے بعد آخر میں فرماتے ہیں: اچھا! اب ہماری اونٹنی کی مہار چھوڑ دو۔ اللہ اکبر! پیغمبری کیا ہے! شفقت و رحمت کا ایک مجسم پیکر ہے۔

    یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا                        عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 256 reviews.