Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2008ء

داد ابو کی زند گی کے تجربات ( غلام مصطفی ۔ پیپل والا مظفر گڑھ) جناب عالیٰ! میرے دادا ابو جان اپنے علاقے کے مشہور حکیم تھے۔ ابھی میں پرائمری کلاس میں پڑھتا تھا کہ وہ اللہ پاک کو پیارے ہو گئے۔ داد اابو کی حکمت کی کتابیں میرے خالو لے گئے‘ مانگنے پر بھی واپس نہیں کیں۔ دادا ابو کاایک نسخہ مجھے یاد ہے جو عرض کر رہا ہوں۔جو ہر بیماری کے لیے خود بھی استعمال کر تے اور مجھے بھی استعمال کراتے تھے ۔ آک کے پھول کے اندر پھلی سی ہوتی ہے اس پھلی کو توڑ کر چھاﺅں میں خشک کرکے چینی ملا کر رگڑتے تھے اور رات کا کھانا کھانے کے بعد ایک چمچ بغیر پانی کے دیتے تھے۔ دانتو ں کی ہر تکلیف کیلئے دانتوں کی کوئی تکلیف ہو تو پھٹکری کا توے پر پھلا بنا کر اس پھلے کے مطابق ہریڑ بمعہ گٹھلی رگڑ دیں اور نمک ملا دیں۔ دوائی ایک وقت دانتوں پر ملیں۔ دانت مضبوط، درد ختم ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ۔ بیسیوں لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ہاتھ ، پاﺅ ں اور جسم پر پھو ڑوں کے لیے مجر ب ٹوٹکے (1) ہاتھ پاﺅں پر پھوڑے وغیرہ کیلئے گھوڑے کے ناخن یعنی سونبھ کی راکھ بنا کر مکھن میں ملا کر لگائیں۔ (2 ) جسم پر پھوڑے وغیرہ کیلئے ٹھنڈے پانی سے نہائیں۔ کمر کے درد کا آسان نسخہ کمر درد کے مریضوں کے لیے نہا یت آسان نسخہ حاضر ہے۔ کیکر کے پتے جو نئے نکلتے ہیں ان کو توڑ کر چھاﺅں میں خشک کرلیں پھران کو کوٹ پیس کر سفوف بنا ئیں۔ ایک چمچ پانی کے ساتھ کمر کے درد مریضوں کے لیے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہو تاہے۔اکثر گائے، بھینس، بھیڑ، بکریوں کو بوا سیر کے مریضوں جیسا مسہ نکلتا ہے ان جانوروں کیلئے اس دوا کے دو چمچ دن میںایک دفعہ دینا بہت مفید چیزہے۔ ٹوٹکے ہی ٹوٹکے نمبر 1: نیند کا نہ آنا پانی کی کمی ہے۔ نمبر 2 :آجکل چھوٹے بچوں کو ایک تکلیف ہو رہی ہے۔ میٹھا دودھ پینے کے بعدیا نمکین کھانے کے بعد میٹھا دودھ پینے سے مقعد پر کانٹے چبھتے ہیں لہٰذا نمکین کے بعد میٹھا کھلانا پلانا بند کریں۔ان شاءاللہ کا نٹے چبھنے سے نجا ت مل جا ئے گی ۔ نمبر3 :جناب عالیٰ ہمارے محلے دار کی ٹانگ میں درد ہوا تھا۔ بہت علا ج کر وایا ۔ ڈاکٹروں نے ٹانگ کٹوانے کا مشورہ دیا۔ آخر کار اس آدمی نے ٹانگ کٹوا دی۔ کچھ عرصہ بعد دوسری ٹانگ میں ویسا ہی درد شروع ہو گیا۔ کسی نے بتایا کہ سونف منہ میں ڈال کر کھا تے رہو ۔ اس آدمی نے کچھ عرصہ ایسا کیا اللہ پاک نے کرم کیا ۔ا ب اس آدمی کی ٹانگ ٹھیک ہے۔ دل کی دھڑکن تیز ہونا یا خوف پیدا ہونا اس کیلئے نہار منہ تین عدد لہسن کی پھلی لینی شروع کر دیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔ برص کا آسان علا ج آک پر پھول ہوتے ہیں۔ پھول کے اندر لکڑی نما ( پھول پھلڑی اور کچھ اسے لونگ کہتے ہیں) ایک تولہ چھاﺅں میں خشک کرکے اس کا سفوف بنا کر کھائیں (پانی کے ساتھ) پھر سال بعد ایک تولہ پانی کے ساتھ پھر تیسرے سال1تولہ پانی کے ساتھ ۔یہ برص کا علا ج ہے۔ انشاءاللہ شفا پائے گا۔ تمام ٹوٹکے آزمائے ہوئے ہیں۔ نمبر 6 : دائمی قبض یا گیس یا معدے کی تیزابیت کیلئے اور آتشک کے لیے رات کو سوتے وقت مقعدکے اندر کے حصے میں تیل لگاتے رہیں۔چند دنوں کے بعد دائمی قبض اور گیس سے افاقہ محسو س کریںگے ۔ بلغم کے خاتمہ کیلئے کلونجی، سونٹھ ہم وزن چند دانے ہریڑ اور ان کا آدھا وزن اجوائن سفوف بنا کر 1/2 چمچہ پانی کے ساتھ لیں۔ بلغم بہت جلد صاف ہو جائے گی۔ نمبر 8 : جو بخار نہ ٹوٹ رہا ہو تو مریض کوگُڑ یا شکر کھلا دو انشاءاللہ بخارٹوٹ جائے گا، آزمایا ہوا ہے۔ نمبر 9 :مکوہ کے پتے ابال کر جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو مہند ی کالی یا لال مہندی ملا کر لگائیں تو بہت اچھے نتائج نکلتے ہیں۔ وظیفہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ کو فرمایا( مجھے صحابی رضی اللہ عنہ کا نام بھول گیا )کہ عصر کی نماز کے بعد 70بار استغفار پڑھ لیا کرو۔ آپ کے ستر سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے ۔ صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا آقاصلی اللہ علیہ وسلم میری عمر 70سال نہیں ہے۔ فرمایا آپ کے والدین کے ۔عرض کیا وہ بھی ستر سال کے نہیں ہیں۔ ارشاد فرمایا اور رشتہ دار کے۔ کلمہ کتنا چھوٹا ہے اجر کتنا بڑا۔ اللہ پاک توفیق دے (آمین)۔ سچا واقعہ قاری عبدالمجید بھلوال والے کے والد صاحب بہت نیک آدمی تھے۔ وہ خربوزہ خریدنے لگے تو ان کوکسی نے کہا یہ میٹھا اور یہ پھیکاخربوزہ ہے ۔ ان کے والد صاحب نے دونوں خربوزے خرید لیے۔ گھر آکر کاٹے تو واقعی ویسے ہی نکلے۔ ایک دن نماز سے فارغ ہوئے توانہیں ایسے محسو س ہوا جیسے کوئی کہہ رہا ہو مصلے کے نیچے پیسے پڑے ہیں۔ میں نے دیکھا تو پیسے پڑے ہوئے ہیں۔ میں نے اٹھا لیے۔ کچھ عرصہ بعدویسی ہی آواز آئی کہ اعلان نبوت کرو۔قاری عبدالمجید صاحب کے والد نے سارا واقعہ اپنے بیٹے کو سنایا کیونکہ بیٹا عالم تھا ۔انہو ں نے باپ کو سمجھا دیا۔ اصل میں یہ آوازیںکا فر جنات کی ہیں جو آپ کو بھٹکا رہے ہیں۔ ان کوپریشان کرنے اور اپنے سے دور کرنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے اللہ کا ذکر ۔جب انسان اپنی روح کو اللہ کے ذکر سے غذا نہیں دیتا تو پھر اس طر ح کے وا قعات ہو تے ہیں ۔ ایک ضروری بات اگر ہمارے لوگ عشر زکوٰة ادا کر دیں تو بیماریاں جو باغوں، سبزیوں،اناج کو لگتی ہیں ختم ہو جائیں گی۔ زہریلی کھاد اور سپرے نے کیا کام کیا؟ زمین کے اندر رہنے والے کیڑے اوپر آنے پر مجبور ہوگئے۔ اگر یہ زہر بند کردیں اور عشرزکوٰة دے دیں تو یہ واپس چلے جائیں گے۔ مذاق سے شفا والدہ صاحبہ سناتی ہیں ایک بزرگ کو میں نے دیکھا تھا وہ بیچارہ بغیر شادی کے دنیا سے چلا گیا۔ وہ نا بینا تو نہ تھے مگر آنکھوں کے آگے دھند تھی۔ بستی کے لڑکوں نے مذاق کیاکہ ہم آپ کا علاج کرتے ہیں۔ رات کا وقت تھا ،ہری مرچ رگڑ کر پانی میںملا کربزرگ کی آنکھوں میں مرچ والا پانی ڈال دیا ۔بزرگ کے ساتھ تو جو کچھ ہوا سو ہوا لیکن آنکھوں کی دھند ختم ہوگئی۔ لڑکوں نے مذاق کیا ،اللہ پاک نے شفا دے دی۔ جلے ہوئے کا علاج اللہ نہ کرے کوئی تیزاب ڈال دے یا جل جائے تو پان میں استعما ل ہونے والا کتھا جو گلابی رنگ کا ہوتا ہے ڈلی میں ہوتا ہے اسے جلی ہوئی جگہ پر پھیریں۔ دھبہ یا نشان زخم نہ رہے گا۔ بڑھا ہوا پیٹ پیٹ بڑھ گیا ہو یا بڑھ رہا ہو تو رات سوتے وقت سرسوں کا تیل ناف میں لگاتے رہیں۔ ساتھ ورزش بھی کرتے رہیں۔ اکثر مردوں کے پاﺅں کے ناخن گندے ہو جاتے ہیں جہاں سے ناخن شروع ہوتے ہیں وہاں تیل لگانے سے ناخن صاف اور خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ جراثیموں سے حفاظت فوم کے گدوں سے جراثیموں کی حفاظت کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گدے کے اندر تھوڑی سی اجوائن ڈال دیں۔ کوئی اچھابہتر خوشبو والا پاﺅڈر بھی ڈالتے رہیں، جراثیم ختم۔ زمیندار حضرات کے لیے آسان مشورے کھجور کے پودوں کو اکثر کیڑا لگتا ہے۔ کھجوروں کے باغ میں سرس کا درخت لگائیں کیونکہ کیڑے مکوڑے سرس کے درخت کے عاشق ہوتے ہیں۔ کھجور کے پودے کو کبھی کیڑا نقصان نہیں پہنچائے گا۔ مکوڑے کیڑے کو کھاجاتے ہیں۔ اگر گھروں میں مکوڑے ہوں تو پانی میں مٹی کا تیل ملا کر سوراخ میں ڈال دیں فوراً مر جاتے ہیں یا اجوائن کو پانی میں بھگو دیں و ہ پانی سوراخو ں میں ڈالدیں اس سے بھی کیڑے مر جا تے ہیں ۔ ایک بخیل سے نسخہ کیسے لیا؟ ہمارے پڑوس میں ایک عطائی ڈاکٹر صاحب ہیں، بہت بخیل ان کے پاس دو نسخے ہیں۔ ایک بواسیر کا حالانکہ دوائی مفت دیتے ہیں مگر بتاتے نہیں اور دوسرا نسخہ ہے دمہ کا۔ بڑی کوشش کے بعد دمے والا نسخہ تو دے دیا جو حاضر خدمت ہے اور دعا کریں بواسیر والا بھی دے دیں۔دمہ والا نسخہ کچھ یو ں ہے ۔ ایک کلو چونا میںپانچ کلو پانی ڈال دیں۔ جب پانی صاف ہو جائے تو چو نے میں سے پانی کو نتھا ر کر اس میں ذوفا ایک پاﺅ، عناب ایک پاﺅ ،برق بانصا ایک پاﺅ۔ ان تمام کو پانچ کلو پانی جو چونے سے نکلا تھا ،میں ڈال دیں۔ پانی کو آگ پر چڑھا دیں جب پانی 1/2 1کلو باقی رہ جائے تواتار لیں۔ اسے چھان کر پھر آگ پر چڑھا دیں ۔حسب ذائقہ چینی ڈال دیں۔ جب شربت تیار ہو جائے تو دمہ والے مریض کو 2چمچ تین وقت پلائیں ۔انشاءاللہ بہت فائدہ ہوگا۔ مرغیوں کی بیماری ایک دوست مرغیوں کی بیماری کا علاج فرما رہے تھے۔ آٹا گوندھ کر اس میںاجوائن ، لہسن اورپیاز کوٹ کر مکس کر کے مرغیو ں کو کھلائیں۔ ان شاءاللہ اب یہ بیما ریو ں سے محفوظ رہیں گی۔ لیکوریا سے نجات کا آسان حل لیکو ریا کے مرض کے لیے ایک پاﺅ گوند کیکر اور ایک چھٹانک گوند کتیرا دونوں کوٹ کر، ایک چمچ چائے والا تیز گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ ان شاءاللہ بہت زیاد ہ فائدہ ہو گا۔ اسم اعظم اور کشتی ایک اللہ والے سے کسی نے پوچھا حضرت اسم اعظم تو بتا ئیے حضرت نے جواب میں فرمایا ” اﷲ “ نوجوان نے کہا حضرت میں نے آپ سے کیا پوچھا آپ نے کیا جواب دیا۔بزرگ نے جوا ب میں فرمایا کبھی پتہ چل جائے گا۔ کچھ عرصہ بعد نوجوان کشتی میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک کشتی ڈوبنے لگی۔ نوجوان تیرنا نہیں جانتا تھا۔( سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا تھا علم بعد میں حاصل کرو پہلے تیراکی سیکھو )ہمارا کام ہی الٹ ہے۔ خیر نوجوان کو بزرگ کی بات یاد آگئی اور منہ سے اچانک لفظ ” اللہ “ نکلا۔ جو نو جوان غوطے کھا رہا تھا فوراً تیرنے لگ گیا ۔اس کے بعد اس نو جو ا ن کو اسم اعظم پر یقین ہو گیا ۔ فقیرنی نے چنبل کے لیے یہ نسخہ دیا یہ ٹوٹکا ایک فقیرنی( بھیک مانگنے والی) کا ہے، آکاس بیل اور بھینس کے گو بر کا پانی ہم وزن یعنی اگر گو بر کا پانی ایک پا ﺅ ہے تو آکا س بیل کا پانی بھی ایک پا ﺅ ہی ہواور اس میں 50 گرام گندھک کو ٹ پیس کر ڈالیں۔ان تینو ں کو آگ پر چڑھا دیں ۔اس کے بعد اس میں سرسوں کا تیل 1/2 پاﺅ ملا دیںاور اس میں چمچ ما رتے رہیں۔ یہ ایک مرہم بن جائے گی۔ رات کو جہاں پرچنبل کے زخم وغیرہہوںوہاں پر لگائیں۔کچھ دنوںکے بعد ان شاءاللہ یہ زخم ٹھیک ہو جائیں گے۔ یہ بھی چنبل کے لیے آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ بال اُگ آئے میری عمر چالیس سال سے اوپر ہے۔ گنجا ہو گیا تھا اللہ پاک کی مہربانی سے کلونجی، سونف ،ہریڑ کے استعمال سے دوبارہ کالے بال اُگنے شروع ہو چکے ہیں۔ بیٹی بیٹا خوب کھاتے پیتے ہیں میری پیاری بیٹی خولہ مصطفی اور پیارا بیٹا حنظلہ مصطفی جن کی عمر 4اور 6سال ہے، صرف دودھ پیتے تھے۔ کھانا نہیں کھاتے تھے ۔میں نے اپنے بچوں کو کلونجی کھلانا شروع کر دی۔ بہت کھانسی ہوئی اور بلغم نکلی۔ بچوں کی ماں مجھے کہتی تھی کہ بچوں کو بڑی کھانسی ہو گئی ہے مگر آپ دوائی نہیں لیتے کیونکہ ان سے چوری کھلاتا تھا۔ اللہ کا فضل ہے آج دونوں بچے تین وقت کھاناپیٹ بھر کر کھاتے ہیں۔ میرے ایک دوست نے بتایا تھاکہ ایک چمچ اجوائن گرمی میں رات کو پانی میں بھگو دو۔ صبح اٹھ کر پانی سے نکال کر اسے کوٹ لیں۔ سفید چاول نکل آئیں تو چھلکا نکال دو۔ پانی ڈال کر سفید چاول کو رگڑ کر نمک ڈال کر پلاﺅ ، بخار ختم۔ میری برادری کا آدمی ہر وقت بیمار رہتا ، جسم پر پھوڑے بنے رہتے تھے ۔اسے یہی نسخہ بتایا۔ اللہ پا ک نے مہربانی کی وہ ٹھیک ہو گیا۔ کیسا ہی بخار کیوں نہ ہو گرمیوں میں یہی نسخہ مگر سردیوں میں ایک چمچ اجوائن کو دو کپ پانی میں ڈا ل کر اتنا ابالیں کہ ایک کپ پانی رہ جا ئے ۔پھراس اجوائن والے پانی کو ٹھنڈا کر کے پینے سے 15یا 20 منٹ میں بخار ختم ہو جاتاہے ہما ر ے علا قے میں اکثر یہی علاج ہوتا ہے ۔ ہر مو ذی مر ض سے بچنے کا آسان طریقہ آخر ہر آدمی مرد عورت بیمار کیوں ہے ؟اگر ہر گھر میں سالن میں کلونجی کوٹ کر بطور مصالحہ روزانہ کا معمول بنا لیا جائے تو کوئی بھی شخص موذی مرض کا شکار نہیں ہوگا(ان شا ءاللہ )اور پانی بھی بہت زیادہ پئیں ۔ پرائمری سے درد شقیقہ ابھی پرائمری میں پڑھتا تھا کہ درد شقیقہ کا شکار ہو گیا۔ پہلے تھوڑاپھردرد رفتہ رفتہ بڑھ گیا۔ جوان ہوا تو درد بھی جوانی پکڑ گیا۔ بڑے علاج کیے، تکلیف جوں کی توں، درد اتنا شدید ہوتا تھا کہ قے شروع ہو جاتی۔ پھرکئی گھنٹے نیند یا بے ہوشی۔ اللہ پاک نے ذہن میں ڈالا اور میں نے کلونجی، سونف اور ہریڑہم وزن رگڑ کر سفوف بنا کر کھانا شروع کر دیا۔(آدھا چمچ کھانے کے بعد)۔ جب سوتا تو دائیں ٹا نگ اور بازو میں عجیب بے چینی محسوس ہوتی تھی جبکہ ایک سائیڈ پر پسینہ نہیں آتاتھا۔اس دوائی نے خوب بلغم نکال دیا۔ سردیوں میںمیں نے شہد ملا کر کھانا شروع کر دیا۔ صبح و شام تقریباً دو ماہ استعمال کیا ۔ایک رات کو بیٹھا تھا اندر سے جلن شروع ہوئی آہستہ آہستہ پانی آنا شروع ہو گیا حتی کہ قے آنا شروع ہو گئی۔ قے تین مرتبہ آئی دو دفعہ بھرپور تیسری مرتبہ تھوڑی مگر مرض ختم ہو گیا۔ بلغم آج بھی جاری ہے لیکن کم۔دمہ والے زیادہ کلونجی، پتھری والے کبھی زیادہ کلونجی شہد استعما ل کریں۔بہت ہی مفید ہے بلکہ پتھری انشاءاللہ نکل جا ئے گی۔ کئی ٹھیک ہوگئے ہیں۔سانس والوں کیلئے بہت ہی مفید ہے۔ نو ٹ : ماہ جو لا ئی 2008 کے صفحہ نمبر 35 پر محمد حفیظ چوہدری کی تحریر میں ” دل کے مریضو ں کے لیے میرا تجربہ “ نسخہ میں چھوٹی الائچی کی مقدارغلطی سے 6 عدد لکھی گئی ہے ۔ اس کی اصل مقدار 6 ما شہ ہے ۔ لہذا اس کو 6 ما شہ ہی پڑھااور لکھا جائے۔ ہم اس غلطی پر قارئین سے معذرت خوا ہ ہیں ۔ (ادارہ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 519 reviews.