Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

برص اور دانت درد کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

1997ء میں مجھے برص شروع ہوا‘ اس کا کافی علاج کرایا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ 2006ء میں ایک آدمی نے سورۂ آل عمران کی آیت 49 بتائی۔ اس آیت کو صبح وشام 7 بار پڑھتا رہا تو اللہ پاک نے برص ٹھیک کردیا۔

خوف کی بیماری کا روحانی علاج
(محمد امجد ہاشمی‘ جھنگ صدر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر تقریباً 38 سال ہے‘ تقریباً دو سال پہلے میں قضائے حاجت کیلئے باتھ روم گیا تو باہر بادل آئے ہوئے تھے اچانک بجلی کڑکی اور میرا ہاتھ اچھل کر ٹونٹی پر لگا‘ مجھے شدید خوف محسوس ہوا‘ پھر تقریباً 7-8 ماہ مسلسل شدید خوف میں مبتلا رہا‘ پھر ایک عالم صاحب نے یَاقَوِیُّ الْقَادِرُ الْمُقْتَدِرُ قَوِّنِیْ وَ قَلْبِیْ۔ دل پر انگلی رکھ کر پڑھنے کو بتایا ہر نماز کے بعد 7 مرتبہ‘ اس سے کافی فرق پڑا‘ اب مجھے پہلے جیسا ڈر محسوس نہیں ہوتا۔ ابھی میرا وظیفہ جاری ہے۔
برص کا کامیاب آزمودہ علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آ پ کا ماہنامہ عبقری جنوری 2012ء کو نظر سے گزرا اور اس کے بعد ہر مہینے خریدتا ہوں۔ اللہ پاک آپ کو تاحیات زندگی نصیب کرے تاکہ آپ عالم اسلام کی دل سے خدمت کرسکیں۔ آمین!۔ 1997ء میں مجھے برص شروع ہوا‘ اس کا کافی علاج کرایا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ 2006ء میں ایک آدمی نے سورۂ آل عمران کی آیت 49 بتائی۔ اس آیت کو صبح وشام 7 بار پڑھتا رہا تو اللہ پاک نے برص ٹھیک کردیا۔ یہ آیت اَنِّیْ قَدْ جِئْتُکُم سے لے کر اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿ۚآل عمران ۴۹﴾ تک پڑھنی ہے‘ اول و آخر درود شریف لازمی پڑھنا ہے۔ پانی پر دم کرکے پی لیتا ہوں اور تیل پر دم کرکے لگا لیتا ہوں۔
برائے پیٹ درد
(اختر محمود)
جس شخص کو پیٹ کا درد ہو اس کو چت لٹا کر اپنے ہاتھ میں لاٹھی لیں جو کمر تک لمبی ہوورنہ مسواک لے کر ناف کے چاروں طرف سورۂ ناس پڑھیں‘ اس طرح کے جہاں ناس کا لفظ آئے اس کو سات مرتبہ دھرائیں‘ لاٹھی کو آرام سے ناف کی طرف لیتے ہوئے آئیں‘ آخری مرتبہ میں اپنے دائیں ہاتھ پر دم کرکے کمر کے دونوں حصہ پر لگائیں۔ ہاتھ اٹھانے سے پہلے درد ختم ہوجائے گا۔ یہ عمل عشر عشیر سے مجرب بطور استشماد کے مدرسہ خدام الاسلام جو وحدت روڈ لاہورمیں واقع ہے ایک طالب علم کو پیٹ کا درد تھا اس کو ڈاکٹر کے جانب لے کر جارہے تھے‘ راستے میں اس کو بھی عمل کروایا گیا۔ وہیں کا وہیں ٹھیک ہوا‘ خوش خوش مدرسہ روانہ ہوگیا۔ یہ عمل خواتین ایک دوسرے پر کرسکتی ہیں۔
دانت درد کا مجرب عمل
(محمد کرامت علی‘ سرگودھا)
میں تین سالوں سے عبقری کا قاری ہوں اور اس سے مستفید ہورہا ہوں‘ میرے پاس ایک عمل ہے جو کہ دانت درد کیلئے بہت مجرب ہے۔ عبقری کے قارئین کیلئے حاضر خدمت ہے۔
جس شخص کو دانت درد ہو وہ دو نفل پڑھے‘ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سات بار سورۂ فیل اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص سات بار پڑھے اگر سورۂ فیل پڑھنا نہ آئے تو آیۃ الکرسی سات بار پڑھ لے۔ نفل پڑھ کر اس کا ثواب حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی روح کو ایصال ثواب کردے۔ پھر ایک تعویذ بنائے جس پر تین بار بسم اللہ مکمل لکھے اورتین بار صرف اللہ لکھے اور سات بار سورۂ فیل اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھ کر تعویذ پر پھونک ماریں پھر اس تعویذ کو جس دانت میں درد ہو اس دانت میں رکھ کر منہ بند رکھے‘ انشاء اللہ دس سے پندرہ منٹ میں آرام آجائے گا اور کچھ وقت گزرنے کے ساتھ بالکل ہی درد ختم ہوجائے گا۔ یہ میراآزمایا ہوا عمل ہے۔ نفل کی نیت یوں کریں دورکعت نمازنفل برائے ایصال ثواب حضرت اویس قرنی منہ طرف خانہ کعبہ شریف۔ یہ میری طرف سے تمام قارئین کیلئے ہدیہ ہے
دو انمول خزانہ کی برکت سے سردرد غائب
(فرحت‘ لاہور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ایک رات میں سونے کیلئے بستر پر لیٹی تو اچانک میرے سر میں شدید درد ہوا اور میں نے رات تو کوئی دوا نہ لی سوچا کہ خود ہی آرام آجائے گا شاید نیند پوری نہیں ہوئی‘ مجھے تقریباً 12 بجے کے قریب نیند آئی تو صبح فجر کے وقت اٹھی‘ درد پھر بھی ہورہا تھا۔ میں نےسوچااب کیا کروں؟ میں نے نماز کے بعد دو انمول خزانہ تین بار اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیا اورخود پر بھی پھونک ماری‘ دو انمول خزانے تین، تین بار ہی پڑھے تھے کہ درد ایسے غائب ہوا جیسے مجھے کبھی سر درد تھا ہی نہیں۔ اکثر تو مجھے درد سر ایسا شدید ہوتا کہ ڈسپرین کے بغیر جاتا ہی نہ تھا۔ مگر اب جب بھی مجھے درد سر ہوتا ہے تو میں یہی درج بالا دو انمول خزانہ والا عمل کرتی ہوں۔محترم حکیم صاحب !اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور ان پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے جنہوں نے آپ کو دو انمول خزانے عطا فرمائے۔ واقعی قیمتی خزانے سے کم نہیں۔ اللہ جئے میرےمرشد اور مرشد کے مرشد پررحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔ آمین۔
ہر کلمے کے بدلے جنت میں درخت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں حضور نبی کریم ﷺ میرے پاس سے گزرے اور میں ایک پودا لگا رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ابوہریرہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) کیا لگارہے ہو؟ میں نے عرض کیا: حضورﷺاپنے لیے پودا لگارہا ہوں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بہتر پودے نہ بتادوں؟ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ! ضرور ارشاد فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا۔ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ فرمایا ان میں سے ہر کلمے کے بدلے میں تمہارے لیے جنت میں درخت لگا دیا جائے گا۔سبحان اللہ

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 465 reviews.