(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے۔ آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں۔ یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔)
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍطِبِّ القُلُوبِ وَدَوَآئِھَا وَنُورِ الاَبصَارِ وَضِیَآئِھَا وَ صِحَّةِ الاَبدَانِ وَشِفَائِھَا۔
ترجمہ: اے اللہ رحمت نازل فرما ہمارے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر وہ جو دلوں کے لئے حاکم اور علاج اور آنکھوں کیلئے نور اور روشنی کے برابر ہیں اور جسم کیلئے تندرستی اور شفاءکل ہیں۔
فائدہ : جوشخص صبح یا شام کو یہ درود شریف پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی ہر تکلیف کو دور کرے گا اور ہر حاجت پوری ہو گی ، قرضہ ادا ہو گا روزی میں بر کت ہو گی اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت نصیب ہو گی ۔
قرآن پا ک خداوند کریم کی جانب سے بھیجا گیا ایک نسخہ کیمیا ہے جس میں ہر مر ض کا علا ج موجود ہے اور قرآنی آیا ت کی تلا وت کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ مریض صحت یا ب نہ ہو ۔ ایک مریض جو چند سال قبل کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے لا علا ج قرار دے دیا تھا۔ ایسے میں ایک خدا تر س خاتون نے قرآن پا ک کی چند چھوٹی چھوٹی آیتیں لکھ کر مریض کو دیں ۔ ان آیات کی روزانہ تلاوت کرنے سے چند سالو ں میں اس شخص کا مرض جڑ سے چلا گیا۔ اس مر ض سے صحت یا ب ہونے کے بعد اس شخص نے ان آیات مبارک کی فوٹو کا پیا ں کروا کر ابوظہبی میں تقسیم کیں تا کہ جو بھی مسلمان اس موذی مر ض میں مبتلا ہو خدا کے پا ک کلا م سے فیض یا ب ہو سکے ۔ قرآنی آیت جن سے کینسر کا علا ج ممکن ہے درج ذیل ہیں ۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمَنِ الرَّحِیم o
(1) وَنُنَزِّ لُ مِنَ القُرآنِ مَا ھُوَ شِفَائ وَّرَحمَة لِّلمُوُ مِنِینَ o (سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر82)(2) وَاِذَا مَرِضتُ فَھُوَ یَشفِینo (سورة الشعرا آیت نمبر80 )(3 ) وَقُل رَّبِّ اغفِر وَارحَم وَاَنتَ خَیرُ الرّٰحِمِینَo (سورہ المومنون آیت نمبر 118 ) (4) اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکشِفُ السُّوئَ(سورئہ النمل آیت نمبر 62 )(5)قُلنَا یٰنَا رُ کُونِی بَردًا وَّ سَلٰمًا عَلٰی اِبرَاہِیمَ (سورئہ الانبیا ءآیت نمبر 69 )(6)وَاَیُّوبَ اِذنَادٰی رَبَّہ اَنِّی مَسَّنِیَ الضُّرُّوَاَنتَ اَرحَمَ الرّٰحِمِینَ (سورئہ الا نبیا ءآیت نمبر 83 )(7) رَبِّ اَنِّی مَغلُو ب فَا نتَصِرo (سورئہ القمرآیت نمبر10)(8)لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَo (9)فَاستَجَبنَا لَہ وَ نَجَّینٰہ ُ مِنَ الغَمِّ وَکَذٰلِکَ نُنجِی المُومِنِینَ(سورئہ الانبیا ءآیت نمبر 88,87)(10)اِنَّ رَبِّی عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ حَفِیظo(سورئہ ہو د آیت نمبر 57 ) (11)حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ o (سورئہ آل عمران آیت نمبر 173 ) (12)نِعمَ المَولٰی وِنِعمَ النَّصِیرo(سورةالانفال، آیت نمبر 40) (13) وَتَوَکَّل عَلَی اللّٰہِ ط وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیلاً o(سورة احزاب، آیت نمبر3)(14) اَلَیسَ اللّٰہُ بِکَافِ عَبدَہo (سورةالزمر، آیت نمبر36) (15) ھُوَمَولٰکُمج فَنِعمَ المَولٰی وِنِعمَ النَّصِیرُo (سورة الحج، آیت نمبر 78)(16) اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَo (سورة فاتحہ، آیت نمبر1)(17) فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحسَنُ الخَالِقِینَo(سورةالمومنون، آیت نمبر14 ) (18) لَا حَولَ وَلَاقّوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِّیّ العَظِیمo
لَآاِلٰہَ اِلَّاللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ
مُحَمَّدُرَّسُولُ اللّٰہِ صَادِقُ الوَعدِ الاَمِینُ
نو ٹ: اول آخر درود شفا ء7 بار اور ہر آیت پر7 بار ہر نماز کے بعد بارش، زم زم یا عام پانی پر دم کر کے خود پئیں یامریض کو پلائیں ۔ ان شاءاللہ شفاہر مر ض سے شفا نصیب ہو گی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 514
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں