علم سانس جسے علم النفس بھی کہتے ہیں ایک عجیب و غریب علم ہے۔ سانس کے علم میںجہاں کسی کو تابع کرنا، دشمن کو زیر کرنے کے پراثر عملیات موجود ہیں تو دوسری طرف سانس سے بیماریوں کا عجیب و غریب لیکن آسان علاج موجود ہیں ۔ علاج بیان کرنے سے پہلے ہم چند اصطلاحات کا ذکر کرتے ہیں۔ ویسے تو علم نفس میں بہت سی اصطلاحات ہیں لیکن یہاں ہم صرف ان دو اصطلاحات بیان کرتے ہیں جس کی آج کی نشست میں ضرورت ہے۔ علم النفس میں بائیں نتھنے سے سانس جاری ہو تو اسے قمری سر کہتے ہیں۔ دائیں نتھنے سے سانس جاری ہو تو اسے شمسی سر کہتے ہیں۔ جب دونوں سانس برابر چل رہی ہو تو اسے نفس مقساویہ کہتے ہیں۔ ڈاکٹر علامہ شاہ گیلانی اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں (1)جب کبھی معدہ میں گرانی ہو، بدہضمی ہو، متلی کی علامات پیدا ہوں۔ میں ہمیشہ شمسی سر چلا دیا کرتا ہوں پانچ منٹ میں بغیر کسی دوائی کے صحت آجاتی ہے۔(2 )گرمی کے زکام میں قمری سر اور سردی کا زکام شمسی سر چلانے سے زکام درست ہو جاتاہے۔(3)پیاس کی شدت یا روزہ کی تلخی میں قمری سر چلا دینے سے تسکین آجاتی ہے۔(4 )انتہا کے غصہ کی حالت میں قمری سر چلانے سے تسکین آجاتی ہے۔ (5)بخار کی حالت میں قمری سر چلانے سے سردرد، متلی، پیاس کی شدت، بے چینی، شدت حرارت ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔ (6) جب کسی وجہ سے نیند نہ آئے قمری سر چلا کر چاند کا تصور کرتا ہوں۔ پانچ منٹ کے تصور میں ہی نیند آجاتی ہے۔ (7)تپ لرزہ آنے سے پہلے تحقیق کرلو کہ کون سے سر میں آئے گا دورہ آنے سے کچھ وقت پہلے اس سر کو بند کر دو اسی روز دورہ موقوف ہو جائے گا۔ نہا یت مجرب ہے۔
عجائبات سانس
قمری سر جاری ہوتو جو دوائی کھائی جائے اپنا پورا اثر دکھاتی ہے۔ مرد کا شمسی سر اور عورت کا قمری سر جاری ہو تو انشاءاللہ استقرار حمل ہو گا اور بحکم خدا لڑکا پیدا ہو گا۔ مجرب عمل سے محبت کا ایک زندہ کارنامہ ہے اور لذت کا سرتاج عمل ہے۔اگر بوقت مباشرت نفس متصاویہ چل رہا ہو اور حمل ٹھہر جائے تو پیدا ہونیوالا فحش یا درویش ہوگا۔ جس کسی دشمن یا شخص سے اپنی بات منوانی ہو تو اسے اپنی بند سر کی طرف رکھے جو بات ہو گی تکمیل ہو جائے گی۔آپ جب بھی کھانا کھائیں تو ہمیشہ شمسی سر میں کھائیں اور جب پانی پینا ہو تو قمری سر میں پیئے اور پیشاب و پاخانہ بھی قمری سر میں کریں اس عمل کو جاری رکھیں تو کبھی کوئی بھی مرض و بیماری نزدیک نہ آئے گی۔ دائمی صحت و تندرست رہے گی۔ امراض آپ کو پہچانیں گے بھی نہیں۔ اگر آپ شمسی سے قمری یا قمری سے شمسی سر بنانا چاہیں تو تبدیل ہو سکتی ہے۔اس کے مختلف طریقے ہیں۔ مجرب ترین طریقہ ہے کہ جو سر جاری کرنا مطلوب ہو اس کے دوسرے پہلو کے بل لیٹا جائے ۔منہ بند کرکے سانس لیجیے۔ پانچ منٹ میںمطلوبہ سانس چل جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں