Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مخلصین کی آمد تسبیح خانہ میں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

ہر رنگ‘ نسل‘ گروہ‘ قوم‘ فرقہ اور مذہب کے لوگوں کی تسبیح خانہ میں پذیرائی اور احترام یکساں ہوتا ہے۔ مختلف اوقات میں تسبیح خانہ میں تشریف لانے والے حضرات:۔
٭اہل حدیث رہنما علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری (متحدہ جمعیت اہل حدیث) پرنسپل البدر یونیورسٹی ساہیوال رمضان المبارک ہی میں محترم پروفیسر ضیاء اللہ بخاری موترہ سیالکوٹ کے ہمراہ تشریف لائے اور انہی کے ساتھ جناب مولانا مسرور نواز جھنگوی مرکزی لیڈر سپاہ صحابہ اور جناب محترم حسنین معاویہ جھنگوی تشریف لائے۔ محبت‘ پیار اور مخلص دعاؤں سے نوازا۔٭شیعہ رہنما جناب واجد بخاری ایڈووکیٹ اور جناب آغامرتضیٰ جعفری تشریف لاتے رہتے ہیں اور پیارومحبت کا باہمی سلسلہ مسلسل چل رہا ہے۔ ٭9نومبربعد نماز عشاءمیاں رضوان نفیس‘میاں نعیم نفیس‘ مولانا قاری ثناء اللہ مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام ‘ مہتمم مدرسہ ترتیل القرآن مسجد دھیان شاہ لٹن روڈ‘ جناب محمد علی پارک لین ‘حافظ محمدابوبکر شیخ ڈپٹی ایڈیٹر ماہنامہ الجمعیۃ لاہور تسبیح خانہ تشریف لائے۔ میاں رضوان نفیس نے دعا فرمائی۔
٭جامعۃ المنظور الاسلامیہ کے مہتمم پیرسیف اللہ خالداکثر شفقت کےساتھ تشریف لاتے ہیں اور سترشفائیں دوائیں ہدیہ قبول فرما کر دعائیں دے جاتے ہیں۔٭12نومبر بروزبدھ صبح گیارہ بجے جماعۃ الدعوۃ (لشکر طیبہ) کے مرکزی رہنما اور جرار کے چیف ایڈیٹر جناب امیرحمزہ صاحب حفظہ اللہ اپنے دو فرزندان حافظ ثمامہ اُثال حمزہ اور جناب اُسامہ حمزہ کے ہمراہ تسبیح خانہ اور دفتر عبقری تشریف لائے۔ محترم کے ہمراہ ان کے معاون خالد جرار صاحب بھی تھے۔ تمام شعبوں کا دورہ کیا‘کلمات خیر اور طویل مخلصانہ دعا سے نوازا۔٭صوفی عبدالرزاق صاحب خلیفہ مجاز حضرت زندہ پیر رحمۃ اللہ علیہگھمکول شریف تسبیح خانہ تشریف لائے۔٭پچھلے دنوں گوجرانوالہ سے جناب مولانا نواز بلوچ صاحب جمعرات تسبیح خانہ تشریف لائے۔٭کوئٹہ اخبار یونین کے صدر حاجی محمد یوسف صاحب اور جنرل سیکرٹری سعید احمد صاحب حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کیلئے تشریف لائے۔٭نقشبندی سلسلہ کے نامور بزرگ جناب حافظ ناصر الدین خاکوانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے خلیفہ جناب پروفیسر عمران یونس صاحب اور حضرت
 حافظ محمد سعید صاحب مدظلہٗ العالی تسبیح خانہ میں تشریف لائے۔ (حضرت علاؤ الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو خلافت سے بھی نوازا ہوا تھا۔) ٭ملک کی نامور روحانی شخصیت جناب حضرت مولانا عبدالمجید صاحب لدھیانوی مہتمم جامعہ باب العلوم کہروڑ پکا کچھ عرصہ قبل اپنے احباب کے ساتھ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے گھر تشریف لائے اسی طرح حضرت مولانا طارق جمیل صاحب بھی۔٭مولانا عبدالودودصاحب ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ اسلام لاہور سرکولیشن منیجر ندیم صاحب کے ہمراہ تسبیح خانہ تشریف لائے۔ ٭حضرت مولانا علاؤ الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند جامعہ نعمانیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مہتمم جناب مفتی حسین احمد عرفان اپنے احباب کے ہمراہ جمعرات 13نومبر کو تشریف لائے۔٭جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور محترم جناب مفتی حبیب الرحمٰن صاحب اپنے بیٹے کے ہمراہ تشریف لائے اور دعا فرمائی۔٭حکیم صاحب مولانا طارق جمیل صاحب کی معیت میں جماعۃ الدعوۃ کے امیر محترم حافظ محمد سعید حفظہ اللہ کے گھر جوہر ٹاؤن ان کی اہلیہ کی تعزیت کیلئے تشریف لے گئے۔مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ حکیم صاحب کے علاوہ مشہور اسٹیج اداکار جواد وسیم صاحب اور مولاناکے مخلص خادم شبیر عثمانی صاحب بھی تھے۔ وہیں جناب  محترم کفیل بخاری صاحب (ملتان) سے بھی ملاقات ہوئی۔ کچھ عرصہ قبل ایڈیٹر’’ الحسن‘‘ حافظ محمد زبیر بن محترم جناب شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا فضل الرحیم اشرفی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، جناب مفتی احمد علی صاحب کے ہمراہ تشریف لائے اور دعا فرمائی۔حضرت حکیم صاحب کزن کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں کہروڑ پکا تشریف لے گئے‘مہتمم جامعہ دارالعلوم شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید صاحب دامت برکاتہم اور حضرت مولانا منیراحمد منور صاحب سے ملاقات کی اور دونوں محبین اور اکابر سے بھرپور استفادہ کیا۔٭رمضان المبارک 2014ء میں نیشنل کونسل آف چرچ کے سربراہ جناب وکٹر عزرایا تشریف لائے۔ محبت پیار اور دعا سے نوازا۔٭اسی طرح سالویشن آرمی چرچ کے میجر یعقوب مسیح اور میجرتاری مسیح بھی محبت پیار سے تشریف لاتے رہتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 129 reviews.