Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2008ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) مشکلات اور رکاوٹیں میں پریشانی کی حالت میں خط لکھ رہی ہوں۔ تین سال پہلے کسی نے جادو کے ذریعے میرے حالات میں رکاوٹیں اور مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ کوشش کے باوجود ناکامی مقدر بن گئی ہے۔ نماز کی پابند ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ جلد ان اثرات کا خاتمہ ہو جائے۔ میرے حالات بہتر ہونے اور جادو کے اثرات ختم کرنے کیلئے کوئی موثراسم و دعابطور ورد بتا دیں۔(سمیعہ ،فیصل آباد) جواب: صبح و رات سورة فلق پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں اور ساتھ ہی ہاتھوں پر دم کرکے پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ علاوہ ازیں نماز عصر کے بعد یَااللّٰہُ یَا رَحمٰنُ یَارَحِیمُ ایک سو ایک بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ اس یقین سے ہی انسان کو اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔ وسوسوں میں گرفتار نہ ہوں۔ نیند نہیں آتی معمولی باتوں کو میری طبیعت بہت محسوس کرتی ہے۔ خیالات بہت زیادہ آتے ہیں اور پریشان کرتے ہیں۔ سکون کی کمی محسوس کرتی ہوں۔ لوگوں سے ملنے جلنے میں خوف اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ لوگ مجھے بری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ انٹر کا امتحان دیا ہے۔ سوچتی ہوں کہ اگر ناکام ہو گئی تو لوگ کیا کہیں گے۔ پوری رات جاگ کر گزار دیتی ہوں اور نیند نہیں آتی۔ اگرمیرا یہی حال رہا تو ضرور نقصان اٹھاﺅں گی۔ (عاشی، سیالکوٹ) جواب: رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے بیٹھ جائیں، دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر گیارہ بار اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِ یر پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ سر اور پورے چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کیا جائے اس عمل کو کم از کم چا لیس دن کیا جائے اور جو دن رہ جائیں وہ شمار کرکے بعد میں پورے کر لیں۔ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح یَااَللّٰہُ یَا کَرِیمُ کی پڑ ھ لیا کریں۔ انشاءاللہ ذہن سے اندیشوں کا خاتمہ ہو جا ئے گا۔ معاشی حالات سے مایوسی میری بڑی بہن کی شادی کو بیس سال ہو چکے ہیں اور بچے جوانی کی حدوں میں داخل ہو گئے ہیں ۔ان کے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ کوئی بیمار ہو جائے تو دوا کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں۔ بہنوئی سپیئرپارٹس کا کام کرتے ہیں لیکن آمدنی بہت کم ہے اور کبھی حالات بہت خراب ہو جاتے ہیں۔ آج کل تو وہ دوکان پر جانے کیلئے بھی تیار نہیں ہوتے اور گھر بیٹھے رہتے ہیں۔( شفیق،لاہور ) جواب: بہن اور بہنوئی سے کہیں کہ وہ نماز عشاءکے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ گیارہ سو بار یَاوَہَّابُ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں معاشی مشکلات کے حوالے سے دعا کیا کریں۔ معاشی معاملات میں پوری محنت اور دیانت داری سے کام لیا جائے اور اللہ پر توکل کیا جائے۔ کسی نہ کسی ذریعے سے آپ کی معاشی ضرورتیں پوری ہو جائیں گی۔ انشاءاللہ ازدواجی زندگی سے خوفزدہ میرے والدین انتقال کر چکے ہیں۔ بھائی پہلے خیال رکھتے تھے لیکن اب بھائی اور بھابھی کا رویہ حد سے زیادہ خراب ہو گیا ہے۔ بھابھی کی خواہش ہے کہ جلد میں اس گھر سے چلی جاﺅں۔ ہر الٹے سیدھے اور نامناسب رشتے کو آگے بڑھا دیتی ہیں۔ میری بڑی بہن کے ساتھ ازدواجی زندگی میں اس طرز کے حالات ہو چکے ہیں اور سخت مشکلات اٹھاتی رہی ہیں ۔ میں ان کا حال دیکھ کر بے حد پریشان ہوتی ہوں اور ڈر تی ہوں کہ میرا حال بھی ان جیسا نہ ہو جائے۔(ش۔ لا لٰہ مو سیٰ) جواب: نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار وَاللّٰہُ ذُ والفَضلِ العَظِیمِ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ وہ آپ پر رحم و کرم اور فضل و م فرمائیں۔ کم از کم چار ماہ تک اس وظیفے پر عمل کریں۔ اللہ تعالیٰ کی حکمت اور قدرت پر بھروسہ رکھیں کہ وہ جو کچھ کرے گا اس میں بہتری ہوگی۔ بند دروازے عمر بڑھتی جارہی ہے لیکن رشتے کی بات شروع نہیں ہوتی۔ پانچ سال پہلے ایک رشتہ آیا تھا لیکن والد اور بھائی نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد سے جیسے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ میں نے یَاوَکِیلُ کا وظیفہ بھی پڑھا تھا۔ والد اور بھائی کا رویہ میرے ساتھ اچھا نہیں ہے جس کی وجہ سے میری پریشانی اور تفکرات بڑھتے جارہے ہیں۔(ح، ناز، لاڑ کا نہ ) جواب: نماز عشاءکے بعد گیارہ سو بار یَالَطِیفُ پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں دعا کیا کریں اور کم از کم چار ماہ تک اس اسم کو پڑھیں اور بارگاہ الٰہی میں دعا کرتی رہیں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ اس کی جانب سے جو کچھ ہو گا بہتر ہوگا۔ خوف کے سائے میں ایک پٹرول پمپ پر نوکری کرتا ہوں اور رات کو چوکیداری کا کام کرتا ہوں۔ میری ڈیوٹی کے دوران رات کو ڈاکہ پڑا۔ اس دن سے خوف میرے اندر سرایت کر گیا ہے۔ رات کو خاص طور پر چونک جاتا ہوں اور کبھی تو لگتا ہے کہ ڈاکو داخل ہو گئے ہیں۔ ان کیفیات کی وجہ سے میں یکسوئی سے کام کر سکتا ہوں اور نہ اطمینان نصیب ہوتا ہے۔(جمشید خان۔ کرا چی ) جواب: ہر نماز کے بعد اور رات کو کئی بار یَااَللّٰہُ یَا حَفِیظُ یَابَدِیعُ یَا وَدُودُگیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھوں، چہرے پر پھیر لیا کریں۔ انشاءاللہ بہت جلد خوف کے سائے ختم ہو جائیںگے۔ افسردگی اور ذہنی پریشانی ہمارا گھر سکون سے محروم ہے۔ ایک بھائی ہے اور وہ بھی غصے کا تیز ہے۔ بات بات پر لڑتا جھگڑتارہتا ہے۔ بہنوں میں بھی تلخی پائی جاتی ہے۔ والدہ پریشان ہو کر بددعائیں دینے لگتی ہیں۔ والد صاحب معذور ہیں اور ان حاالات کی وجہ سے افسردگی اور پریشانی میں رہتے ہیں۔ میں بھی ان حالات کی وجہ سے ذہنی دباﺅ میں گرفتار ہوں۔(صائمہ۔ مردان) جواب: نماز فجر کے فوراً بعد ایک بار یَا وَدُ ودُ پڑھیں اور گھر کے لوگ جہاں سے پانی پیتے ہیں اس جگہ یا چیز پر دم کریں مثلا صراحی ،مٹکے وغیرہ۔ اس طرح تین بار کیا جائے۔ ہر نماز کے بعد سورة کوثر ایک بار پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں پر دم کردیں۔ ان دونوں وظائف کو کم از کم چار ماہ مکمل استقامت سے کریں۔ غلطی کا اعتراف بڑی بہن اور مجھ سے ایک غلطی ہو گئی تھی جسے رشتے داروں نے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور والدین نے ہم دونوں سے بات چیت بند کر دی۔ بڑی بہن جو شادی شدہ ہیں، انہیں گھر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ لیکن میں بہت برے دن گزار رہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ والدین ہمیں معاف کر دیں اور باجی کو گھر آنے کی اجازت دیں۔ رشتہ داروں کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔(ظاہرہ خان۔پشا ور) جواب: نماز فجر کے بعد تین سو بار یَا غَفَّارُ اور نماز عشاءکے بعد اسی تعداد میں یَا حَکِی ±مُ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کر یں۔ اللہ نے چاہا تو جلد حالات آپ کیلئے بہتر ہو جائیں گے۔ مکان فروخت ہو گیا ہمارے معاشی حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ہمارا مکان فروخت ہو گیا اور اب ہم کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ آمدنی کے ذرائع محدود ہو گئے ہیں اور آمدنی بھی کم ہو گئی ہے۔ (عبدالحفیظ ۔ کراچی) جواب: نماز فجر کے بعد تین سو بار یَا بَاسِطُ اور نماز عشاءکے بعد اسی تعداد میں یَا وَاسِعُ پڑھ کر دعا کیا کریں اور پوری دیانت داری کے ساتھ کوششیں بھی جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ فضل و کرم فرمائیں گے۔ان شاءاللہ تعلیمی میدان میں ناکامی پڑھنے کیلئے بیٹھتاہوں تو ذہن ادھر ادھر کی باتوں میں لگ جاتا ہے اور کتابوں کو ہاتھ لگانے کو جی نہیں چاہتا۔ تین چار سالوں سے تعلیم کے میدان میں ناکامی کا سامنا کر رہا ہوں۔ والدین میرے احوال سے پریشان ہیں۔ اگرچہ حصول علم کو اپنے لیے ضروری سمجھتا ہوں لیکن دل و دماغ ساتھ نہیں ہوتے۔ میری ذہنی کیفیات بھی توجہ طلب ہیں۔ معمولی باتوں کو بہت محسوس کرتا ہوں۔ ہمہ وقت ایک بے چینی ذہن کے اندر موجود رہتی ہے۔ اپنے فیصلوں پر عمل کے بعد سوچتاہوں کہ صحیح کیا یا غلط۔ والدین کے آگے اونچی آواز میں بات کرنے لگ جاتا ہوں۔ اگرچہ جان بوجھ کرایسا نہیں کرتا لیکن غصے کی وجہ سے اپنے اوپر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے۔(اسلم خان ۔میا نوالی) جواب: آپ ذہنی طور پر انتشار اور عدم مرکزیت میں مبتلا رہتے ہیں جس کی وجہ سے پوری توجہ سے کام نہیں کر سکتے۔ نیز اعصابی ہیجان میں مبتلا ہو کر ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیے۔ آپ خود اپنے خیالات کا تجزیہ کرکے زیادہ سے زیادہ پُرسکون رہنے کی کوشش کریں اور زائد خیالات سے دور رہیں۔ اس بات کے حصول کیلئے نماز فجر کے فوراً بعد تین بار یَا وَدُ ودُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ پھر اسی تعداد میں یہ اسم پانی پر دم کرکے پی لیں۔ باقی چار نمازوں کے بعد یَااَللّٰہُ یَا حَفِیظُ یَا مُرِیدُ گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ رشتوں میں رکاوٹ مسئلہ میری بڑی بہن کی شادی سے متعلق ہے۔ ان کا رشتہ طے ہونے میں مشکلات اور رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔ ایک جگہ منگنی ہو گئی لیکن پھر بات ختم ہو گئی۔ رشتے آتے ہیں لیکن بات طے نہیں ہوتی۔ گھر والے زیادہ پریشان اس لیے ہیں کہ ان کے بعد بھی تین بہنوں کی شادیوں کا مسئلہ ہے۔ کیا رشتے میں کوئی بندش ہے؟ کیوں کہ ہمارے جاننے والوں میں ایک عورت حاسد ہے اور جادو ٹونے میں دلچسپی لیتی ہے۔(نو رزمان ۔ لاڑکا نہ) جواب: بہن سے کہیں کہ نماز فجر کے بعد یَااللّٰہُ یَا رَحمٰنُ یَارَحِیمُ و بار اور نماز عشاءکے بعد تین سو بارمسلسل پڑھیں کریں۔ اللہ تعا لیٰ پر یقین رکھیں اور بندش اور جادو کے اثرات کا خیال نہ کر یں ۔ اللہ نے چاہا تو جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ ذہنی صلاحیتیں میری ذہنی صلاحیتیں پوری طرح کام نہیں کرتیں۔ کسی بات کو پڑھنے یا سننے کے بعد اسے دہرانے میں مشکل ہوتی ہے۔ بات کرتے کرتے بہت سی باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں اور سلسلہ گفتگو بے ربط ہو جاتا ہے۔ دوسری مشکل یہ ہے کہ اپنی بات کو اچھے طریقے سے بیان نہیں کر سکتا۔ الفاظ ذہن میں نہیں آتے۔ انہی وجوہات کی بنا پر لوگوں سے بات کرنے سے گریز کرتا ہوں۔ میں ذہن کی حرکت تیز کرنے کیلئے کوئی بھی عمل کرنا چاہتا ہوں۔ کیا جلد رشتے کیلئے اور اچھی جگہ ہونے کیلئے سورة اخلاص کا وظیفہ بھی اس کے ساتھ پڑھ سکتا ہوں۔(ذوالفقارعلی ۔ حیدرآباد) جواب: ذہنی حرکات پر کنٹرول حاصل کرنے کا ایک طریقہ سانس کا عمل ہے۔ نماز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آہستگی سے سانس اندر لیں اور باہر نکالیں اور پوری توجہ سانس کے عمل پر مرکوز رکھیں۔ جب بھی سانس اندر جائے اور سینہ سانس سے بھر جائے ایک بار یَارَحِیمُ پڑھ لیا کریں۔ مسلسل دس پندرہ منٹ تک یہ عمل کیا جائے۔ بعدازاں اکتالیس بار یَااللّٰہُ یَا مُرِیدُپڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ رات کو سونے سے قبل سورئہ یٰسین پڑھیںاس کے بعد یَا حَفِیظُ پڑھتے پڑھتے سو جائیں۔ ر شتے اور شادی کیلئے آپ کو سورة اخلاص کے وظیفے کی اجازت ہے۔ بُرے خیالات میرے ذہن میں ہر وقت برے برے خیالا ت چھا ئے رہتے ہیں جو میر ی صحت اور تعلیم پر اثر انداز ہو رہے ۔ کوئی ایسا طریقہ بتا ئیں جس پر عمل کر کے میں اس بری عا دت سے جان چھڑا سکوں ۔ (مرزا خرم شہزاد۔ لاہو ر ) جواب : آپ ان تصورا ت کا خیا ل کر کے 141 بار اَللّٰہُ الصَّمَدُ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد پڑھیں ۔ لیکن اول آخر گیا رہ گیارہ بار درودِ ابراہیمی ضرور پڑھیں ۔ ان شا ءاللہ چند دنوں میں ہی آپ ان خیالات سے چھٹکا را حاصل کرلیںگے ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 511 reviews.