گرمیوں کا موسم تھا، ہمارے گھر میں سانپ نکلا مگر ہم اسے مار نہ سکے۔ ہمارے گھر میں اکثر سانپ نکلتے رہتے تھے جن کو اکثر مار دیتے تھے مگر اس بار بچ کر نکل گیا۔ ایک دن میرا چھوٹا بچہ سکول سے گھر آیا تو سانپ اس کے قدموں میں آگیا، خدا خدا کرکے بچے کی جان بچی۔ وقفہ وقفہ سے گھر کے کسی نہ کسی کونے سے سانپ نمودار ہو جاتا۔ ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا۔ایک رات ہم صحن میں چارپائیوں پر بیٹھے تھے۔ بچے نیچے بیٹھے تختیاں لکھ رہے تھے۔ میں بچی کو تختی پر کچھ لکھ کر دے رہا تھا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ سانپ میرے چھوٹے بچے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔ میں نے تختی اسے ماری لیکن ایک بار پھر وہ جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔
آخر تنگ آکر میں نے ذیل کا نسخہ استعمال کیا۔ سانپ بھاگ گیا پھر سالو ں تک ہمارے گھر میں سانپ نظر نہ آیا۔ یہ نسخہ میں نے کئی لوگوں کو استعمال کرایا۔ جن لوگوں نے استعمال کیا پھر ان کے گھروں میںسانپ نہیں آیا۔
نسخہ: ایک پا ﺅ امونیم کلورائیڈ کو پانچ سیر پانی میں گھول کر سوراخوں اور تمام مکان میں چھڑک دیں سانپ بھاگ جائے گا، کبھی کبھی چھڑکتے رہیں تو مکان میں سانپ نہ آئے گا ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 509
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں