Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلونجی اور روغن کلونجی کےفوائد

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

حافظہ کو بہترین بنانے کیلئے نہار منہ ایک چٹکی کلونجی (کم از کم گیارہ دانے) روزانہ کھائیں۔ اسے پیس کر کھانا زیادہ بہتر ہے۔ کلونجی معدے کومضبوط کرتی ہے۔ کلونجی جسم کے کسی بھی حصے میں واقع رکاوٹ سُدّے کو دور کرتی ہے۔ تبخیری مادے کو باہر نکالتی ہے
 محمد فاروق‘ لقا بستی

حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے ’’کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے‘ سوائے موت کے‘‘ (بخاری و مسلم)۔
کلونجی شوگر کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ معدے اور لبلبے کی رطوبت کو اعتدال پر لاتی ہے۔
شوگر کیلئے نسخہ: کلونجی 50 گرام‘ کڑتما50 گرام‘ تخم سیرس 50 گرام‘ گوند کیکر50 گرام‘ تخم جامن 50 گرام‘ تخم کاسنی 50 گرام۔ تمام اشیا کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ ایک چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
لاعلاج بیماریوں کیلئے نسخہ: خالص شہد ایک پاؤ‘ کلونجی پانچ گرام‘ کلونجی کو پیس کر شہد میں مکس کردیں‘ ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں۔ گرمیوں میں ایک چمچ ایک گلاس پانی میں گھول کرپئیں۔جنسی کمزوری کیلئے: کلونجی 50 گرام‘ عقرقرحا 50 گرام‘ تخم ریحان 50 گرام‘ مصری 50 گرام‘ تخم ریحان کے علاوہ باقی تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: چوتھائی چمچ صبح و شام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔کینسر اور شوگر کیلئے: کلونجی 25 گرام‘ تخم میتھی 25 گرام‘ گلاب کے پھول 50 گرام‘ تمام اشیاء کوکوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ خوراک: آدھا چمچ صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ حافظہ اور یادداشت کیلئے: حافظہ کو بہترین بنانے کیلئے نہار منہ ایک چٹکی کلونجی (کم از کم گیارہ دانے) روزانہ کھائیں۔ اسے پیس کر کھانا زیادہ بہتر ہے۔ کلونجی معدے کومضبوط کرتی ہے۔ کلونجی جسم کے کسی بھی حصے میں واقع رکاوٹ سُدّے کو دور کرتی ہے۔ تبخیری مادے کو باہر نکالتی ہے‘ اگر اسے پیس کر خالص سرکہ میں ملا کر کھایا جائے تو پیٹ کے کیڑے مار دیتی ہے۔ اس کا آدھا چمچ پیس کر پانی کے ساتھ کھانے سے بلغمی دمہ کو جڑ سے ختم کردیتی ہے۔ گیس‘ قبض‘ نزلہ زکام‘ کھانسی‘ ٹی بی‘ فالج‘ لقوہ‘ سر کا درد‘ حافظہ کی کمزوری کیلئے مفید ہے۔ اگر اسے پیس کر گرم پانی میں شہد کے شربت کے ساتھ پیا جائے تو گردے اور مثانہ کی پتھری نکال دیتی ہے۔ اس کو پیس کر دودھ میں ملا کر پینے سے یرقان کو فائدہ ہوتا ہے ‘ اسے تخم کاسنی کے ساتھ ملا کر کھانے سے یرقان کا جڑ سے خاتمہ کرتی ہے۔ اس کو ابال کر پینے سے بواسیر دور ہوجاتی ہے۔ اس کو مسلسل کھانے سے فالج اور لقوہ دور ہوجاتا ہے۔ نہار منہ خالص زیتون کے تیل کے ساتھ کھائی جائے تو چہرے کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے۔ اس کی عام خوراک ایک چٹکی (کم از کم گیارہ دانے) ہے جو پانی کے ساتھ نگل لیں۔ دماغی کمزوری‘ جسمانی و اعصابی کمزوری میں روغن کلونجی کے پانچ قطرے شہد یا کسی شربت میں ملا کر پئیں۔ قوت حافظہ کیلئے پانچ گرام پودینہ ایک پیالی پانی میں ابال کر ایک چمچ شہد اور دس قطرے روغن کلونجی ملا کر نیم گرم حالت میں ہر روز اٍستعمال کریں۔
قوت باہ کیلئے: روغن کلونجی 10 قطرے شہد یا شربت کے ہمراہ استعمال کریں۔ سردرد اور چکر آنے کی صورت میں پانچ قطرے روغن کلونجی دہی کے ساتھ دن میں تین مرتبہ کھائیں اور درد کی جگہ روغن کلونجی کی مالش کریں۔گردن توڑ بخار کیلئے: روغن کلونجی ایک لیموں کے رس کے ساتھ صبح وشام لیں۔ یرقان کیلئے: ایک پیالی پانی میں 25 گرام مہندی کے پتے رات کو بھگودیں۔ صبح کو چھان کر حاصل شدہ پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ روغن کلونجی ملا کر پینا چاہیے۔ نکسیر کیلئے: ایک صاف کاغذ کو جلا کر اس کی راکھ میں دو قطرے روغن کلونجی ملا کر ناک میں ڈالیں جس سے نکسیر رک جائے گی۔ بخار کیلئے: اجوائن دیسی بارہ گرام ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو دیں۔ صبح پانی صاف کرکے دس قطرے روغن کلونجی ڈال کر پی لیں۔ ایک ہفتہ میں افاقہ ہوجائے گا۔ قبض کیلئے: سناءمکی آدھا چمچ اور روغن کلونجی آدھا چمچ گرم دودھ میں ملا کر رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔ ہیضہ کیلئے: سونف ایک چمچ‘ پودینہ ایک چمچ‘ دارچینی ایک چمچ‘ نمک آدھا چمچ‘ چھوٹی الائچی6 عدد لے کر چائے کی طرح ایک لیٹر پانی میں پکائیں۔ ہر دو گھنٹہ بعد اس کا آدھا گلاس لے کر اس میں پانچ قطرے روغن کلونجی ملا کر پئیں۔ ہچکی کیلئے: آدھا چمچ روغن کلونجی مکھن میں ملا کر استعمال کریں۔ ریاح اور گیس کیلئے دیسی اجوائن 60 گرام میں 10 قطرے روغن کلونجی ملا کر لیموں کے رس میں ڈبودیں پھر اسے دھوپ میں خشک کرکے اس میں دو چمچ کالا نمک ملالیں۔ خوراک: آدھا چمچ صبح و شام کھائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 089 reviews.