(آپ بھی اپنے مشاہدات لکھیں، صدقہ جاریہ ہے، بے ربط ہی کیوں نہ ہوں، تحریر ہم سنوار لیں گے)
ٹانسلز کی پرانی شکایت : ( ریاض حسین مکڑوال ۔میانوا لی)
اپنا ایک تجربہ تحریر کرتا ہوں۔میری بچی میانوالی مدرسہ الیاسیہ للبنات میں سال دوم کی طالبہ ہے۔ اس کو ٹانسلز کی پرانی شکایت بلکہ گنٹھیا کی شکایت ہے۔ جوڑوں میں درد رہتا ہے ۔ جوڑ سوج جاتے ہیں۔ مدرسہ سے فون آیا کہ بچی بیمار ہے، آپ لے جائیں۔ بچی شدید بخاراور کان میں شدید درد کی وجہ سے تڑپ رہی تھی۔ گلے سوجے ہوئے تھے ۔میں نےE.N.T سپیشلسٹ میانوالی ہسپتال کوچیک کروایا۔ انہوں نے گولیاں،سیرپ تجویز کیں۔ ایک ہفتہ استعمال کرائیں،پہلے دو دن تو تکلیف کی شدت برقرار رہی مگر تیسرے دن کچھ افاقہ ہوا۔ ہفتے میں بچی ٹھیک ہو گئی۔ میں اسے مدرسے لے گیا۔ 2ہفتے بعد پھر فون آیا کہ بچی بیمار ہے۔ میں لینے گیا تو پہلے کی طرح شدید تکلیف میں مبتلا تھی۔ میں نے طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا سہارا لیا اور بچی کو قسط ہندی پانی میں رگڑ کر چٹائی، پہلی خوراک سے بچی کی تکلیف رفع ہو گئی۔ 8دن تین مرتبہ اور ساتھ جوہر شفاءمدینہ1/2 چمچ استعمال کرائی۔ رات کی خوراک لینے میں بچی نے سستی کی، رات کے نصف حصہ میں بچی کو شدید کان درد کی تکلیف شروع ہوگئی تومیں نے قسط ہندی رگڑ کر چٹائی ایک اور خواک جوہر شفاءمدینہ کی مزید دی۔ بچی ٹھیک ہو گئی اور رات سکون سے گزری اس کے بعد بچی کو تکلیف نہیں ہوئی، ماشاءاللہ بچی اب تندرست ہے۔
حضرت جابر بن عبداللہ روایت فرماتے ہیں۔
دخل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عائشہ‘ وعندھاصبی یسیل منخراہ دما‘ فقال ویلکن لاتقتلن اولاد کن‘ ایما امراة اصاب ولدھا عذرة او وجع فی راسہ فلتا خذقسطاً ہندیاً فلتحکم بمائ‘ ثم تسد طیہ ایاہ۔ فامرت عائشة رضی اللّٰہ عنہا فصنع ذلک بالصبی فبر۔ (مسلم‘ مسند احمد‘ بزاز)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک روز حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تشریف لائے تو ان کے یہاں ایک بچہ دیکھا جس کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔ دریافت فرمایا۔ ”یہ کیا ہے“ انہوں نے کہا کہ اسے عذرہ (گلے کی سوزش) یا سر میں درد ہے۔
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ،”اے عورتو! تمہارے لیے افسوس کی بات ہے کہ تم اپنی اولاد کو قتل نہ کیا کرو اگر کسی عورت کے بچے کو گلے میں سوزش ہو یا سر میں درد ہو تو اسے چاہیے کہ قسط ہندی لے کر اسے پانی کے ساتھ رگڑ لے پھر اسے بچے کو چٹا دے۔“
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے انہی ہدایات کے مطابق بچے کیلئے نسخہ تیار کروایا اور بچہ تندرست ہو گیا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 508
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں