Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

اگست کے جوابات

۔1۔بہن! آپ اپنے وظیفے آج بھی جاری رکھیں تو آپ کی زندگی اورصحت میں آج بھی برکت ہی برکت ہوگی۔ آپ اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ سردیوں میں خالص دیسی گھی زیادہ استعمال کریں۔ رات کو نیم گرم دودھ کے ایک گلاس میں دو چمچ شہد ڈال کر کچھ عرصہ متواتر پئیں۔اس کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’اکسیرالبدن ‘‘کی کچھ ڈبیاں لے کر مسلسل استعمال کریں۔ انشاء اللہ اس کے استعمال سے آپ کی یادداشت بھی بہتر ہوجائے گی اور نظر میں بھی بہتری ہوگی۔ (جاوید علی‘ کراچی)۔
۔2۔آپ چھلکا ریٹھا مکمل سوختہ کریں اور کتھ سفید کنڈیری دونوں ہموزن پیس کر ملا لیں اور صبح انگلی کے ساتھ مسوڑھوں پر ملیں‘ کلی 5 یا 10 منٹ بعد کریں‘ اسی طرح رات سوتے وقت ملیں لیکن کلی کیے بغیر سوجائیں۔ بفضل تعالیٰ چار پانچ ہفتے بعد فوائد معلوم ہوجائیں گے۔ انشاء اللہ خون آنا بند ہوجائے گا اور مسوڑھے مضبوط ہوجائیں گے حتیٰ کہ آپ اپنی انگلی زور سےمسوڑھے پر ماریں گے پھر بھی خون خارج نہ ہوگا۔ ( رشید احمد‘ قصور)۔
۔3۔اطریفل کشنیز ایک چھوٹا چمچ بھرکر صبح ناشتہ سے قبل تازہ پانی کے ساتھ اور اسی طرح رات سوتے وقت تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ سبزیاں گھیا کدو‘ ٹینڈے‘ گھیا توری‘ دیسی توری‘ کھیرا سبز سرخ مرچ وغیرہ کم ہو سالن کھائیں‘ بڑے گوشت اور مرغی کے گوشت سے مکمل پرہیز کریں۔ چھوٹا گوشت کم مقدار میں کھائیں۔ دیسی لسی نمکین کا استعمال کرتے رہیں۔ امردو‘ سیب‘ تربوز‘ خربوزہ بکثرت کھائیں۔ دھوپ میں سبز رنگ والی عینک لگائیں۔(مسزاقبال‘لاہور)۔
۔4۔  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ کی تسبیح صبح و شام عشا کے بعد گیارہ گیارہ بار پڑھیں‘ یعنی گیارہ سوبار۔ متواتر 40دن عمل کریں انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔ اول و آخر سات سات مرتبہ درودابراہیمی ضرور پڑھ لیا کریں بلکہ ایک گلاس پانی پر دم کرتے جائیں آخر میں ایک چمچ شہد ملا کر پانی پی لیا کریں۔

۔(شہلا امبر‘ راولپنڈی)۔

ستمبر کے سوالات

۔1۔ محترم قارئین السلام علیکم!میرا مسئلہ یہ ہے کہ سردیاں ہوں یا گرمیاںمیری ایڑھیاں بہت زیادہ پھٹتی ہیں مگر خاص کر سردیوں میں تو بُرا ہی حال ہوجاتا ہے ان میں بڑے بڑے کٹ پڑجاتے ہیں جن کو دیکھ کر خود مجھے خوف آتا ہے۔میں  نےبہت سی کولڈ کریمیں استعمال کیں مگر فرق بالکل بھی نہیں پڑتا‘ میں اس حوالے سے بہت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی میری مدد کریں اور کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرمادیں۔ شکریہ!۔(عالیہ ‘ قصور)۔
۔2۔محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 18 سال ہے اور میں پری میڈیکل کی طالبہ ہوں‘ میں نے پڑھائی کے دوران بہت وزن بڑھا لیا ہے۔ میرا وزن اس وقت 86 کلو ہے اور قد پانچ فٹ تین انچ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں بھی اپنی سہیلیوں کی طرح دبلی پتلی اور سمارٹ ہوجاؤں۔ نیز میرا چہرہ بہت بھرا ہوا اور موٹا ہے۔ براہ مہربانی کوئی ایسا ٹوٹکہ یا نسخہ بتائیں کہ میرا چہرہ بھی بالکل پتلا اور دبلا ہوجائے۔ (ف،ن۔ ر)۔
۔3۔قارئین !میرا مسئلہ موروثی گنج پن کا ہے‘ میںسر سے بالکل گنجا ہوچکا ہوں۔ سر کے اکثر مسام بند ہوچکے ہیں‘ سالوں سے ہر طرح کا علاج کرواتا رہا ہوں۔ بالوں کے متعلق ہرطرح کے ٹوٹکے و نسخے استعمال کرکرکے بہت عاجز آگیا ہوں۔ دیسی انڈوں کا تیل خود نکال کر عرصہ تک استعمال کیا۔ بہت مہنگے مہنگے نسخے استعمال کیے مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ کوئی اللہ کا بندہ/بندی اللہ کے واسطے کوئی حتمی علاج عنایت فرمادیں۔ میرا بہت مذاق بنتا رہتا ہے۔ کوئی ایسا نسخہ عنایت فرمادیں کہ قدرتی طریقہ سے سر کے بال دوبارہ پیدا ہوجائیں۔ (ج،ر۔کراچی)۔
۔4۔ قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے گھر پر چھپکلیوں نے حملہ کررکھا ہے‘ میں ان کی وجہ سے ہر وقت ٹینشن میں مبتلا رہتی ہوں۔ ہر دیوار پر ہر وقت پانچ سے آٹھ موجود ہوتی ہیں۔ کبھی لڑتی لڑتی زمین پر گرتی ہیں کبھی کھانے پینے کی چیزوں پر گرجاتی ہیں۔ براہ مہربانی قارئین! کوئی ٹوٹکہ یاآیت ان سے چھٹکارے کی بتادیں۔ شکریہ! (جویریہ)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 076 reviews.