Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

جمعۃ المبارک کے دن کا مقام
(قاری محمد مظہرحسین ‘منڈی جہانیاں)
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن کا مرتبہ اللہ پاک کے نزدیک عیدین (دونوں عیدوں) سے بھی زیادہ ہے۔ (ابن ماجہ)

نظریں نیچی رکھنے کے فائدے
اصلاح دل۔ ایمان کی مٹھاس۔ عبادت میں لذت۔ طبیعت میں راحت۔ رزق میں وسعت۔ بدن میں قوت۔ وقار اور شرافت۔ بیوی کی سعادت۔ مردانہ قوت۔ رضائے الٰہی۔

ڈینگی بخار سے حفاظت
صبح و شام 3،3 مرتبہ یہ دعائیں پڑھیں اور بے فکر ہوجائیے۔ اَعُوْذُ بِکَلَمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ۔
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْم۔ اول و آخر درود شریف پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!

لیموں سے الرجی اور اس کا ازالہ
(نورخان نیازی‘کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے لیموں سے الرجی تھی‘ اگر غلطی سے دو یا چار مرتبہ لیموں کا استعمال کرلوں تو جوڑوں میں درد شروع ہوجاتا ہے‘ مسوڑھے پھول جاتے ہیں‘ ایک مرتبہ ایران میں پاؤں کے جوڑ اکڑگئے‘ انگوٹھے سیدھے نہیں کرسکتا تھا‘ چلنا پھرنا مشکل ہوگیا تھا پھر ایران میں ایک مقامی ڈاکٹر کے پاس مجھے لے گئے اور وہ ڈاکٹر بڑا ہی سمجھدار نکلا اس نے فوراً لیموں کے استعمال کے بارے میںپوچھا میں نے ہاں کہا تو ڈاکٹر نے کہا کہ تمہارے لیے لیموں زہر ہے جب بھی لیموں کا استعمال کروگے حالت خراب ہوجائے گی اور ویسے بھی میں لیموں کے استعمال سے دور رہتا تھا مگر غیرملک میں مجھ سے یہ غلطی ہوگئی اگر لیموں سے میرے جوڑوں میں خاص کر پاؤں کی انگلیوں کے جوڑوں میں اکڑن ہوجائے تو میں فوراً کچھ دن دیسی لہسن استعمال کرتا ہوں اس سے ساری تکلیف فوراً ختم ہوجاتی ہے۔

نرینہ اولاد کیلئے تیربہدف نسخہ
(قاریہ عبقری‘ ڈی آئی خان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری کے دو سال سے قاری ہیں‘ پہلے ایک دوسرا رسالہ پڑھتے تھے لیکن جب سے اس کو دیکھا تو یہ ہمیں سب سے زیادہ انمول لگا جس کی وجہ سے ہمیں اس کا ہروقت انتظار رہتا ہے۔ حکیم صاحب! ہم سب کی خواہش تھی کہ بھائی کے ہاں بیٹا پیدا ہو‘ پہلی بیٹی پر تو خوش تھے لیکن جب آگے پیچھے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں تو سب پریشان ہوگئے اب کئی لوگ ملنے آتے تو کہتے کہ بیٹی پیدا ہونے کے چالیس دن کے اندر اندر بچی کی ماں کو اوجھڑی پکا کر کھلا دو اور مرغ کے کپورے جو دو سفید نمارنگ میں ہوتے ہیں وہ کھلا دو۔ پھر ہم نے بچی پیدا ہونے کے سات دن کے اندر اندر اوجھڑی پکا کر اور کپورے مرغ کے توے پر بھون کر کھلادئیے۔ اللہ تعالیٰ نے پھر آگے پیچھے شکر ہے چار بیٹے دے دئیے۔ ہمارے مولوی صاحب کی مسلسل بیٹیاں ہورہی تھیں ہم نے ان سے بھی یہی کہا‘ اُس نے بھی بیوی کو اوجھڑی اور مرغ کے کپورے درج بالا طریقے سے کھلادئیے ان کے ہاں بھی اللہ نے بیٹا دیا۔
یہ اوجھڑی تبدیلی کیلئے ہے‘ بہتر ہے بچی پیدا ہونے کے سات دن کے اندر دے دیں ورنہ چالیس دن میں جلدازجلد سالن بنا کے اور ساتھ کپورے بھون کرکھلادیں۔
ہوتا تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ اس عمل سے کسی کی خواہش پوری ہوجائے ہم نے ایک ہی بار کیا تھا۔ نسخہ کے بارےمیں مقامی علمائے کرام سے مشورہ فرمالیں! ادارہ)۔
بیماری کا پیشگی علاج
( مشتاق الحسینی غفرلہ)
حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جو آدمی کسی بیمار یا مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ س بیماری اور مصیبت سے اسے بچادیتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔دنیا بھر کی بیماریوں اور زمانے بھر کی مصیبتوں سے بچنے کیلئے کتنا آسان اور سادہ نسخہ ہے جس غم‘ جس مصیبت‘ جس بیماری سے آپ بچنا چاہتے ہیں۔ اس غم کے مارے‘ اس مصیبت کا شکار اور اس بیماری میں مبتلا کسی شخص کو دیکھ کر ایک بار یہ دعا پڑھیں۔ اس غم‘ اس مصیبت اور بیماری سے آپ ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوجائیں گے۔ اگر آپ شوگر کے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو شوگر کے مریض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔ اگر آپ کینسر کے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو کینسر کے مریض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔ اگر آپ فقر و فاقہ سے بچنا چاہتے ہیں تو کسی فقیر محتاج کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔ اگر آپ حادثہ سے بچنا چاہتے ہیں تو حادثے کے شکار کسی مریض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔
میرے طبی روحانی ٹوٹکے قارئین کیلئے
(رانا اقبال حیدر‘ بہاولپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ طبی و روحانی ٹوٹکے ہیں جو کہ میں عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں ۔دمہ کا روحانی علاج:ھوالشافی: صبح کی نماز فجر کی سنت اور فرضوں کے درمیان بسم اللہ سے الحمدشریف ملا کر 41 مرتبہ‘ اول و آخر درودشریف(کوئی سابھی)‘ سات مرتبہ پانی اور السی سات ماشہ پر دم کرکے 21 روز تک صبح نہار منہ ہلکا سا جوش دیکر میٹھا کرکے پئیں۔ انشاء اللہ دمہ بالکل جاتا رہے گا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیملحمدُللہ رب العالمین۔۔۔۔۔ پوری سورۂ پڑھیں۔
دمہ کے علاج کا لاجوا ب نسخہ: گولر کے درخت کے پتے‘ نرم شاخیں اور پھل ایک پاؤ لیں۔ ان سب کو ایک سیر پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں‘ صبح کو خوب جوش دیں کہ آدھ سیر پانی باقی رہ جائے اب اس کو اتار کر مل کر چھان لیں۔ اب اس میں ڈیڑھ پاؤ چینی ملالیں اور آگ پر رکھ کر شربت بنالیں‘ یہ شربت دن میں چھ سات دفعہ ایک چائے کا چمچہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ العزیز کھانسی‘ دمہ وغیرہ کا نام ونشان تک نہیں رہےگا۔
معدے کو صاف کرنے کیلئے: ھوالشافی: پانی میں لیموں کا رس ملا کر پئیں‘ معدہ صاف رہے گا اور بھوک خوب لگے گی۔
پیٹ میں پانی پڑجانا: ھوالشافی: جن لوگوں کے پیٹ میں پانی پڑگیا ہو ان کو چاہیے کہ کشمش کے دس دانے دودھ میں بھگو کر گرم کرکے دودھ پی لیا کریں اوربعد میں کشمش کے دانے کھالیا کریں‘ انشاء اللہ پیٹ کا پانی اُتر جائے گا اور مریض صحت یاب ہوجائے گا۔ دو دن یا دو ہفتوں تک۔
رات کے اندھے پن کا علاج: بعض افراد ایسے دیکھے گئے ہیں جو دن کے وقت ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں لیکن رات کو انہیں کم دکھائی دیتا ہے۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ گاجروں کے موسم میں گاجریں کثرت سے استعمال کریں۔ کیونکہ گاجر میں حیاتین الف بکثرت پائے جاتے ہیں۔ یہ رات کے اندھے پن کا قدرتی علاج ہے۔ جسے استعمال کرکے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
شراب کی بُری عادت سے چھٹکارا: بعض لوگ شراب پینا بہت بڑا کارنامہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا مگر افسوس کہ روزِ محشر ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمدﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے کہ ہم نے آپ ﷺ کی سنت کے خلاف کام کیا۔ خدا کیلئے ایسا کام کرو کہ حضور ﷺ کے دل کو ٹھنڈک پہنچے اور جو لوگ شراب پینا چھوڑنا چاہتے ہوں اور سمجھتے ہوں کہ ہم اپنی آخرت کو سنوارنا چاہتے ہیں وہ لوگ یہ نسخہ استعمال کرسکتے ہیں۔
ھوالشافی: نسخہ: شراب پینا ایک عادت بد ہے جس شخص کو یہ خواہش ہو کہ شراب پینے کی عادت بَد سے چھٹکارا پالے اسے چاہیے کہ دن میں چار پانچ دفعہ ابلا ہوا سیب کھالیا کرے۔ انشاء اللہ چند دن کے بعد شراب پینے کی عادت بد سے نفرت ہوجائے گی۔
جلد رشتے کا انمول وظیفہ
(س،و۔کراچی)
روزانہ سحری کے وقت بیدار ہوکر دو رکعت نماز تہجد ادا کریں‘ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین، تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں اور نماز کے بعد ستر بار یَاوَھَّابُ پڑھ کر ہاتھ پھیلا کر عاجزی کے ساتھ گریہ و زاری کریں اور اپنے گناہوں سے معافی مانگتے ہوئے اللہ عزوجل کے حضور اپنی حاجتیں پیش کریں اور جب اذان فجر سنیں اس کا جواب دیں اور اذان کے بعد پڑھی جانے والی دعا یاد ہو تو ضرور پڑھیں۔
فجر کی نماز کی سنتوں اور فرض کے درمیان 41 بار یَاعَزِیْزُ پڑھیں اور فجر کے بعد تمام تر حاجات کو دل میں رکھتے ہوئے۔ 500 بار  یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ پڑھ کر اپنے مقصد کیلئے دعا کیجئے۔
اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد سو بار یَالَطِیْفُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگیں انشاء اللہ بہت جلد مراد پوری ہوگی۔ کوشش کریں کہ روزانہ عصر یا مغرب مصلے پر بیٹھ کر یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھتی رہیں۔ پورے دن میں گیارہ سو بار درود خضریٰ صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْچلتے پھرتے پڑھیں۔ دن میں کسی بھی وقت سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ سو بار پڑھیں۔ اجتماعی ختم شریف: یَاکَرِیْمُ گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ گھر کے تمام افراد مل کر 40 دن تک پڑھیں۔ اگر دئیے جانے والے وظائف زیادہ معلوم ہورہے ہوں تو تمام گھر والے آپس میں تقسیم کرکے پڑھیں۔ اگر افراد زیادہ نہ ہوں تو جو آسانی اور پابندی کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں وہ پڑھیں یہی حل ہے۔ انشاء اللہ عزوجل۔
گینگرین کا کامیاب علاج
(محمد اسلم)
 اللہ تبارک وتعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی پیدا نہیں فرمائی کہ جس کا علاج نہ ہو کیونکہ ہمارا علم محدود ہے اور ہمیں علاج کے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کہ فلاں مرض کا کوئی علاج نہیں۔ اسی طرح گینگرین (جس کو پنجابی میں سوہری کہتے ہیں) کا پوری دنیا میں علاج نہیں جبکہ اس مرض سے متاثرہ جسم کے اس عضو خصوصاً پاؤں یا ٹانگ کو کاٹ دیا جاتا ہے کیونکہ اس مرض سے متاثرہ جگہ سے ہڈی گلنا شروع ہوجاتی ہے۔ آج سے تقریباً 40 سال قبل میرے ماموں زاد کو ہاتھ کے انگوٹھے پر گینگرین کی شکایت ہوگئی‘ بہت علاج کروائے کوئی افاقہ نہ ہوا تو ڈاکٹروں نے انگوٹھا کاٹ دینے کی تجویز دی تو وہ فیصل آباد سے لاہور میرے پاس آگیا اور مجھے کہنے لگا کہ اس کو میو ہسپتال سے کٹوانا ہے۔ اتفاق سے میں نے ایک محلہ دار سبزی فروش سے کسی علاج کی بات کی تو اس نے مجھے علاج بتایا کہ اروی سبزی کچی ہی لے کر اس کو صاف کرلیں اور کونڈی میں اچھی طرح گھوٹ لیں اور روزانہ تازہ بنا کر زخم پر لیپ کردیں اور گرم پانی سے دھو کر روزانہ استعمال کریں۔ بفضل تعالیٰ دو یا تین ہفتوں میں مکمل شفاء نصیب ہوگی اور کئی لوگوں کو اس سے شفاء مل چکی ہے۔

ڈینگی وائرس سے بچاؤ
(ش،غ)
اس آیت کو مکان کے اندر یا دروازے پر لگادیں نہایت مفید ہے‘ انشاء اللہ کوئی بھی وبا ہو اس مکان میں ہرگز داخل نہ ہوگی۔وہ آیت یہ ہے:۔
 مَنْ یُّصْرَفْ عَنْہُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَہٗ وَ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ۔ وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗ اِلَّا ہُوَ وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ بِخَیْرٍ فَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
 وَ ہُوَ الْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ وَ ہُوَ الْحَکِیْمُ الْخَبِیْرُ ﴿الانعام 16تا18﴾ڈینگی وائرس بھی اللہ تعالیٰ کے عذاب کی ایک شکل ہے۔ اس لیے کثرت سے

استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ سورۂ تغابن اور سورۂ رحمٰن کی تلاوت بھی اس کیلئےنہایت مفید ہے۔

دردگردہ کیلئے تیربہدف نسخہ
(سرفراز اختر‘ فیصل آباد)
مردہ بچھو نے چند منٹ میں ککری پتھری نکال دی: موجودہ دور میں پیچیدہ امراض کے لیے بے شمار دوائیں اور علاج ہیں مگر قدرتی طور پر ایسے اسباب پیدا ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہتی ہے۔ راقم الحروف کے بڑے بھائی مرحوم آرمی میں ڈاکٹر تھے اور اجمل طبیہ کالج دہلی میں تقسیم ہندو پاک کے وقت حکمت کا کورس بھی کیا تھا۔ فوجی خدمات کے سلسلے میں راولپنڈی‘ مری کے نواحی علاقہ میں دوران سفر انہوں نے دیکھا کہ ایک مریض جو ککری پتھری کی وجہ سے گردہ کے درد میں تڑپ رہا تھا‘ گاڑی روک کر ایک کیپسول اسی وقت پانی کے ساتھ دیا اور نزدیکی دکان سے قلمی شورہ ایک چمچ لیکر چار گلاس پانی میں گھول کر تھوڑی تھوڑی دیر تک پلاتے گئے۔ چند منٹوں میں مریض کو پیشاب آیا اور وہ دیکھ رہا ہے کہ پیشاب کے ساتھ ککری پتھری نکل رہی ہے۔ مکمل آرام فوری طور پر آگیا اور چارپائی چھوڑ کر گھر کی طرف روانہ ہوا۔ آئندہ کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر نسخہ بھی لیا جو کہ بعد میں سینکڑوں مریضوں کو استعمال کرایا گیا‘ بہت مفید ثابت ہوا۔ گاؤں میں رات کو یا کسی وقت جو بچھو مارا جاتا ہے اسے دھوپ میں خشک کرکے شیشی میں رکھتے جائیں اور بعدمیں اتنی مقدارمیں قلمی شورہ (ہموزن) کھرل میںر گڑ کر اچھی طرح رگڑائی کے بعد شیشے کے برتن وغیرہ میں سنبھال کر رکھیںیا کیپسول بھرلیں ‘ککری پتھری کی وجہ سے درد گردہ میں تڑپتے ہوئے مریض کو ایک کیپسول بھر کر قلمی شورہ والے پانی چار گلاس تیار کرلیں۔ وقفے وقفے سے ایک ہی کیپسول لینے کے بعد استعمال کراتے رہیں ککری پتھری بھی خارج ہوجائے گی اور گردے بھی صاف ہوجائیں گے۔ مزید کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں رہے گی اسی طرح دکھی انسانیت کے دکھ درد میں شریک ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت ہوگی۔
نسخہ کے بارے میں مقامی علمائے کرام سے مشورہ فرمالیں۔ شکریہ! (ادارہ)۔

(قاری محمد مظہرحسین ‘منڈی جہانیاں)
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن کا مرتبہ اللہ پاک کے نزدیک عیدین (دونوں عیدوں) سے بھی زیادہ ہے۔ (ابن ماجہ)
نظریں نیچی رکھنے کے فائدے
اصلاح دل۔ ایمان کی مٹھاس۔ عبادت میں لذت۔ طبیعت میں راحت۔ رزق میں وسعت۔ بدن میں قوت۔ وقار اور شرافت۔ بیوی کی سعادت۔ مردانہ قوت۔ رضائے الٰہی۔
ڈینگی بخار سے حفاظت
صبح و شام 3،3 مرتبہ یہ دعائیں پڑھیں اور بے فکر ہوجائیے۔ اَعُوْذُ بِکَلَمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ۔
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْم۔ اول و آخر درود شریف پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!
لیموں سے الرجی اور اس کا ازالہ
(نورخان نیازی‘کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے لیموں سے الرجی تھی‘ اگر غلطی سے دو یا چار مرتبہ لیموں کا استعمال کرلوں تو جوڑوں میں درد شروع ہوجاتا ہے‘ مسوڑھے پھول جاتے ہیں‘ ایک مرتبہ ایران میں پاؤں کے جوڑ اکڑگئے‘ انگوٹھے سیدھے نہیں کرسکتا تھا‘ چلنا پھرنا مشکل ہوگیا تھا پھر ایران میں ایک مقامی ڈاکٹر کے پاس مجھے لے گئے اور وہ ڈاکٹر بڑا ہی سمجھدار نکلا اس نے فوراً لیموں کے استعمال کے بارے میںپوچھا میں نے ہاں کہا تو ڈاکٹر نے کہا کہ تمہارے لیے لیموں زہر ہے جب بھی لیموں کا استعمال کروگے حالت خراب ہوجائے گی اور ویسے بھی میں لیموں کے استعمال سے دور رہتا تھا مگر غیرملک میں مجھ سے یہ غلطی ہوگئی اگر لیموں سے میرے جوڑوں میں خاص کر پاؤں کی انگلیوں کے جوڑوں میں اکڑن ہوجائے تو میں فوراً کچھ دن دیسی لہسن استعمال کرتا ہوں اس سے ساری تکلیف فوراً ختم ہوجاتی ہے۔
نرینہ اولاد کیلئے تیربہدف نسخہ
(قاریہ عبقری‘ ڈی آئی خان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری کے دو سال سے قاری ہیں‘ پہلے ایک دوسرا رسالہ پڑھتے تھے لیکن جب سے اس کو دیکھا تو یہ ہمیں سب سے زیادہ انمول لگا جس کی وجہ سے ہمیں اس کا ہروقت انتظار رہتا ہے۔ حکیم صاحب! ہم سب کی خواہش تھی کہ بھائی کے ہاں بیٹا پیدا ہو‘ پہلی بیٹی پر تو خوش تھے لیکن جب آگے پیچھے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں تو سب پریشان ہوگئے اب کئی لوگ ملنے آتے تو کہتے کہ بیٹی پیدا ہونے کے چالیس دن کے اندر اندر بچی کی ماں کو اوجھڑی پکا کر کھلا دو اور مرغ کے کپورے جو دو سفید نمارنگ میں ہوتے ہیں وہ کھلا دو۔ پھر ہم نے بچی پیدا ہونے کے سات دن کے اندر اندر اوجھڑی پکا کر اور کپورے مرغ کے توے پر بھون کر کھلادئیے۔ اللہ تعالیٰ نے پھر آگے پیچھے شکر ہے چار بیٹے دے دئیے۔ ہمارے مولوی صاحب کی مسلسل بیٹیاں ہورہی تھیں ہم نے ان سے بھی یہی کہا‘ اُس نے بھی بیوی کو اوجھڑی اور مرغ کے کپورے درج بالا طریقے سے کھلادئیے ان کے ہاں بھی اللہ نے بیٹا دیا۔
یہ اوجھڑی تبدیلی کیلئے ہے‘ بہتر ہے بچی پیدا ہونے کے سات دن کے اندر دے دیں ورنہ چالیس دن میں جلدازجلد سالن بنا کے اور ساتھ کپورے بھون کرکھلادیں۔
ہوتا تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ اس عمل سے کسی کی خواہش پوری ہوجائے ہم نے ایک ہی بار کیا تھا۔ (نسخہ کے بارےمیں مقامی علمائے کرام سے مشورہ فرمالیں! ادارہ)
بیماری کا پیشگی علاج
( مشتاق الحسینی غفرلہ)
حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جو آدمی کسی بیمار یا مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ س بیماری اور مصیبت سے اسے بچادیتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔دنیا بھر کی بیماریوں اور زمانے بھر کی مصیبتوں سے بچنے کیلئے کتنا آسان اور سادہ نسخہ ہے جس غم‘ جس مصیبت‘ جس بیماری سے آپ بچنا چاہتے ہیں۔ اس غم کے مارے‘ اس مصیبت کا شکار اور اس بیماری میں مبتلا کسی شخص کو دیکھ کر ایک بار یہ دعا پڑھیں۔ اس غم‘ اس مصیبت اور بیماری سے آپ ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوجائیں گے۔ اگر آپ شوگر کے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو شوگر کے مریض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔ اگر آپ کینسر کے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو کینسر کے مریض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔ اگر آپ فقر و فاقہ سے بچنا چاہتے ہیں تو کسی فقیر محتاج کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔ اگر آپ حادثہ سے بچنا چاہتے ہیں تو حادثے کے شکار کسی مریض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں۔
میرے طبی روحانی ٹوٹکے قارئین کیلئے
(رانا اقبال حیدر‘ بہاولپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ طبی و روحانی ٹوٹکے ہیں جو کہ میں عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں ۔دمہ کا روحانی علاج:ھوالشافی: صبح کی نماز فجر کی سنت اور فرضوں کے درمیان بسم اللہ سے الحمدشریف ملا کر 41 مرتبہ‘ اول و آخر درودشریف(کوئی سابھی)‘ سات مرتبہ پانی اور السی سات ماشہ پر دم کرکے 21 روز تک صبح نہار منہ ہلکا سا جوش دیکر میٹھا کرکے پئیں۔ انشاء اللہ دمہ بالکل جاتا رہے گا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیملحمدُللہ رب العالمین۔۔۔۔۔ پوری سورۂ پڑھیں۔
دمہ کے علاج کا لاجوا ب نسخہ: گولر کے درخت کے پتے‘ نرم شاخیں اور پھل ایک پاؤ لیں۔ ان سب کو ایک سیر پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں‘ صبح کو خوب جوش دیں کہ آدھ سیر پانی باقی رہ جائے اب اس کو اتار کر مل کر چھان لیں۔ اب اس میں ڈیڑھ پاؤ چینی ملالیں اور آگ پر رکھ کر شربت بنالیں‘ یہ شربت دن میں چھ سات دفعہ ایک چائے کا چمچہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ العزیز کھانسی‘ دمہ وغیرہ کا نام ونشان تک نہیں رہےگا۔
معدے کو صاف کرنے کیلئے: ھوالشافی: پانی میں لیموں کا رس ملا کر پئیں‘ معدہ صاف رہے گا اور بھوک خوب لگے گی۔
پیٹ میں پانی پڑجانا: ھوالشافی: جن لوگوں کے پیٹ میں پانی پڑگیا ہو ان کو چاہیے کہ کشمش کے دس دانے دودھ میں بھگو کر گرم کرکے دودھ پی لیا کریں اوربعد میں کشمش کے دانے کھالیا کریں‘ انشاء اللہ پیٹ کا پانی اُتر جائے گا اور مریض صحت یاب ہوجائے گا۔ دو دن یا دو ہفتوں تک۔
رات کے اندھے پن کا علاج: بعض افراد ایسے دیکھے گئے ہیں جو دن کے وقت ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں لیکن رات کو انہیں کم دکھائی دیتا ہے۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ گاجروں کے موسم میں گاجریں کثرت سے استعمال کریں۔ کیونکہ گاجر میں حیاتین الف بکثرت پائے جاتے ہیں۔ یہ رات کے اندھے پن کا قدرتی علاج ہے۔ جسے استعمال کرکے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
شراب کی بُری عادت سے چھٹکارا: بعض لوگ شراب پینا بہت بڑا کارنامہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا مگر افسوس کہ روزِ محشر ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمدﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے کہ ہم نے آپ ﷺ کی سنت کے خلاف کام کیا۔ خدا کیلئے ایسا کام کرو کہ حضور ﷺ کے دل کو ٹھنڈک پہنچے اور جو لوگ شراب پینا چھوڑنا چاہتے ہوں اور سمجھتے ہوں کہ ہم اپنی آخرت کو سنوارنا چاہتے ہیں وہ لوگ یہ نسخہ استعمال کرسکتے ہیں۔
ھوالشافی: نسخہ: شراب پینا ایک عادت بد ہے جس شخص کو یہ خواہش ہو کہ شراب پینے کی عادت بَد سے چھٹکارا پالے اسے چاہیے کہ دن میں چار پانچ دفعہ ابلا ہوا سیب کھالیا کرے۔ انشاء اللہ چند دن کے بعد شراب پینے کی عادت بد سے نفرت ہوجائے گی۔
جلد رشتے کا انمول وظیفہ
(س،و۔کراچی)
روزانہ سحری کے وقت بیدار ہوکر دو رکعت نماز تہجد ادا کریں‘ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین، تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں اور نماز کے بعد ستر بار یَاوَھَّابُ پڑھ کر ہاتھ پھیلا کر

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 019 reviews.