Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواہش ناتمام

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

 خواہشات کا حد سے بڑھ جانا بے سکونی اور بے چینی کو جنم دیتا ہے‘ خواہشات اور وسائل میں توازن نہ رہے تو زندگی غیرمتوازن ہونے لگتی ہے

محمد سلیم قاسمی‘ سکردو‘ بلتستان

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری تقریباً چھ سال سے زیرمطالعہ ہے۔ ماشاء اللہ اس رسالہ کا دوسرے رسالوں سے کوئی مقابلہ نہیں‘ اللہ کرے تا قیامت ہم سب مسلمان آپ اور عبقری سے فیض یاب ہوتے رہیں۔ آمین۔ محترم حکیم صاحب! بندہ ناچیز پہلی مرتبہ عبقری قارئین کیلئے ایک تحفہ لے کر حاضر ہوا ہے یقین ہے میری یہ تحریر قارئین کو پسند آئے گی۔
خواہش ناتمام: انسان کی خواہشات کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی‘ کسی کی خواہش رہتی ہے کہ مال ودولت جائیداد جتنی زیادہ ہوں زندگی میں آسانی ہوگی‘ اولاد‘ بیٹے بیٹیاں فرمانبردار نیک ہوں‘ زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوں‘ غم یا مصیبتیں بالکل نہ ہوں‘ خواہشات کا حد سے بڑھ جانا بے سکونی اور بے چینی کو جنم دیتا ہے‘ خواہشات اور وسائل میں توازن نہ رہے تو زندگی غیرمتوازن ہونے لگتی ہے۔ خواہشات اور حاصل میں جتنا زیادہ فاصلہ ہوگا انسان اسی قدر مضطرب اور ڈیپریشن میں مبتلا رہنے لگے گا۔ خواہش کی شدت حد سے تجاوز کرجائے تو حرص بن جاتی ہے اور حرص انسان کی شخصیت کو بدبودار اور بدصورت بنادیتی ہے۔
کچھ لوگوں کی تمناؤں کا محور ساری زندگی ان کی اپنی ہی ذات رہتی ہے۔ ان کی ہر سوچ اور خواہش ’’میں‘‘ سے شروع ہوکر ’’میں‘‘ پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ عموماً دنیادار لوگ ہوتے ہیں اور ان کے نزدیک اس زندگی سے آگے کسی اور زندگی کا تصور کم ہی پایا جاتا ہے اور یہ لوگ ہروقت پریشانیوں‘ مشکلات اور جھگڑوں میں گھرے رہتے ہیں ان کی زندگی سے سکون نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی لیکن اسی معاشرے میں کچھ نیک لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی خواہشات‘ آرزؤں‘ آرام اور ضروریات کو دوسروں پر قربان کردیتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے کی نہ صرف خواہش رکھتے ہیں بلکہ عمر بھر اسی خواہش کی تکمیل کیلئے مصروف عمل رہتے ہیں۔ایسے لوگ ہر لحاظ سے مطمئن اور خوش نظر آتے ہیں۔ان کی زندگی میں سکون ہی سکون ہوتا ہے اور ان کے چہرے پر نور ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 018 reviews.