Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

نسخہ اکسیر جگر
(حاجی عباس علی‘ واہ کینٹ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! واہ کینٹ میں بروز اتوار آپ کی اچھی اچھی باتیں پہلی بار سنیں‘ کافی لوگ اور دور دور سے آئے تھے۔ عبقری میں آپ اپنا یا کسی کا خاص نسخہ تحریر فرماتے ہیں۔ بندہ بھی چونکہ آباؤ اجداد سے حکمت سے منسلک ہے ایک خاندانی مجرب نسخہ عبقری کے حوالے کرتا ہے‘ آج کل موسم گرما چل رہا ہے‘ حبس بھی شدید ہے‘ گرمی کے بداثرات جو کہ بدن کے اندرونی و بیرونی امراض کیلئے نافع و شافی ہے۔ بندہ کا مجرب و معمول ہے۔ بہت سے لوگوں کو لکھوایا ہے۔ نسخہ اکسیر جگر یہ ہے:۔
ھوالشافی: ریوند چینی 250 گرام‘ نوشادرٹھیکڑی 250 گرام‘ قلمی شورہ 500 گرام‘ زیرہ گلاب 200 گرام‘ تخم کاسنی 250 گرام۔ تمام ادویات آٹے کی مانند پیس لیں۔ چھان لیں‘ ہوا بند شیشی میں رکھیں۔ ہوا کی نمی کے باعث گیلی گیلی ہوجائے گی۔ اسے خراب نہ سمجھیں۔
فوائد: قے متلی‘ حاملہ کی قےو متلی‘ خفقان قلب‘ گرمی کی شدت میں گھبراہٹ‘ زیادہ پسینہ آنا اور بدبودار پسینہ‘ پت‘ گرمی کے دانے‘ پھوڑے‘ کمی خون‘ شدت حرارت جگر‘ ضعف جگر‘ کمی بول‘ بدبو بول وسلسل البول و پیلاہٹ‘ پیشاب کی نالی کی جلن و درد و پیپ سوزاک‘ گیس ٹربل‘ قبض‘ کمی بھوک‘ درد سر‘ یرقان‘ گرمی سے جریان احتلام اور لیکوریا کیلئے بے حد مفید ہے۔ ان پڑھ کی تو بات نہیں بعض پڑھے لکھے کہتے ہیں کہ نسخہ ایک اور کئی امراض لکھ مارے یا اتنے امراض پر کیسے ایک ہی نسخہ حاوی ہوجائے گا۔ جب ان کو بتایا لکھایا بنوایا اور کھلایا گیا تو مان گئے۔
ترکیب استعمال اکسیر جگر: حکماء صاحبان تو اپنی عقل سے جیسے مرضی ہو استعمال کروا سکتے ہیں مگر عام لوگ سادے پانی سے دن میں تین یا چار بار ایک گرام سے تین گرام کھاسکتے ہیں۔ یہ دوا درد گردہ و پتھری گردہ و مثانہ ہیں‘ بے حد مفید ہے۔ صرف ایک مریض کا ذکر کرتاہوں اسے کئی سالوں سے درد گردہ کی تکلیف تھی‘ غریب تھا‘ آیا‘ تین روز کی دوا دی مگر اگلے ہی روز صبح آیا‘ کاغذ میں چار پتھریاں پڑی تھیں‘ میں نے کہا آپ جھوٹ بولتے ہیں یہ تمہاری نہیں‘ قسم کھا کر کہنے لگے صرف کل دوبار آپ کی دوا کھائی ہے یہ پتھریاں آج صبح کو نکلی ہیں اور میں تکلیف میں سے نکل آیا ہوں۔ میں نے کہا اب بقیہ دوا بھی کھالیں۔
(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)

زہریلے جانوروں کے کاٹے کا علاج
بھڑ اور بچھو کا علاج:
اگر بھڑیا بچھو کاٹ لے توبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بار بار پڑھتے رہیں اور ڈنک کے مقام پر انگلی پھیرتے رہیں‘ انشاء اللہ شفاء ہوجائے گی۔ اگر صرف بچھو کاٹ لے تو ایک سانس میں سات مرتبہیَکِیْدُوْنَ کَیْدًا  وَّ اَکِیْدُ کَیْدًا پڑھ کر دم کردیں۔ کم ازکم 3 دفعہ پڑھ کر دم کریں اور دن میں وقفہ وقفہ سے اس پر عمل کرتے رہیں یا ان دونوں موذی جانوروں میں سے کوئی کاٹ لے تو پہلے درود ابراہیمی پڑھیں اور وَاِذَا بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ۔ بار بار پڑھ کر دم کرتے رہیں اس عمل کو دن میں دوہراتے رہیں‘ انشاء اللہ۔ اللہ پاک ضرور شفا دیں گے۔ اگر شہد کی مکھی بھی کاٹ لے تو یہی دم اسی طریقہ پر کریں۔

سانپ کے ڈنک کا زہر ختم کرنے کیلئے کسی پودے کی شاخ کاٹ لیں اور اس آیت کو 27 دفعہ پڑھ کر ڈنک کی جگہ اوپر سے نیچے تک شاخ کو پھیرتے رہیں اور پھر نیچے کی طرف پھیریں۔ دن میں یہ عمل کم از کم تین دفعہ کریں‘ انشاء اللہ زہر کا اثر بھی ختم ہوجائے گا اور سکون بھی آجائے گا۔
سانپ کے ڈسنے کا دوسرا علاج یہ ہے کہ سورۂ لقمان ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو پلادیں یہ عمل کم از کم 3 دن تک کریں۔ انشاء اللہ شفاء ہوجائے گی یا کلمہ طیبہ 111 بار پڑھ کر ڈنک کے مقام پر دم کردیں۔ دن میں کم ازکم تین دفعہ یہ عمل کریں اور مسلسل تین دن یہ عمل کریں انشاء اللہ تعالیٰ ضرور شفاء ہوگی اور مریض ٹھیک ہوجائے گا۔
ہرقسم کے زہریلے جانوروں یعنی بھڑ‘ بچھو‘شہد کی مکھی یا سانپ اور دیگر زہریلے حشرات الارض سے بچنے کا آسان طریقہ بھی قرآن نے بتادیا ہے کہ روزانہ 101 بار سورۂ اخلاص پڑھنے والے کو کوئی بھی موذی جانور نہیں کاٹے گا اور اگر کاٹ لے تو زہر اثر نہیں کرے گا۔ اصل بات ہوتی ہے یقین کی۔ اگر ہمارا یقین اس بات پر ہوجائے یعنی قرآن پاک اور اس کی آیات پر تو قرآن پاک ضرور اثر کرتا ہے یعنی اس کی آیات اپنا اثر ضرور دکھاتی ہیں‘ قرآن پاک پر اپنے یقین کو مضبوط کریں۔
کتے سے حفاظت کیلئے: اگر کسی کو کتا کاٹ لے‘ اس پر حملہ کردے تو فوراً زہر دعا پڑھو‘ انشاء اللہ زہر اثرنہیں کرے گا۔
وَکَلْبُھُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْہِ بِالْوَصِیْدِ۔
سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل: اگر کسی کو سانپ کاٹ لے تو وہ آدمی سورۂ فاتحہ تین دفعہ‘ آیت الکرسی تین دفعہ‘ سورۂ اخلاص تین دفعہ‘ سورۂ کافرون تین دفعہ‘ سورۂ فلق تین دفعہ‘ سورۂ ناس تین دفعہ (یعنی چاروں قل) مریض خود پڑھ لے یا کوئی دوسرا آدمی پڑھ کر مریض پر پھونک مار دے‘ انشاء اللہ زہر اثر نہیں کرے گا یا یہ سارے اعمال لاہوری نمک پر دم کر مریض کو کھلادیں اور تھوڑا سا پانی بھی ملا کر ڈنک کی جگہ ملیں۔ انشاء اللہ ضروری صحت ہوجائے گی۔
(نسیم اختر‘ سرگودھا)

بیٹی کی شادی کا مسئلہ فوری حل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا پچھلے رمضان میں بتایا ہوا انوکھا مشروب خصوصی رمضان تحفہ ہم نے بنایا اور افطاری کے وقت استعمال کیا واقعی جیسا آپ نے بتایا‘ ویسا ہی تھا‘ پورے دن کی تھکن شربت پینے سے دور ہوجاتی ہے اور نماز پڑھنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ کچھ چیزیں میں ہدیے کے طور پر لکھ رہی ہوں امید ہے کہ قارئین کو فائدہ دیں گی کیونکہ جو کچھ میں لکھ رہی ہوں وہ سب ہم نے خود آزمایا ہے اور فیض پایا ہے۔ حکیم صاحب میری پانچ بیٹیاں ہیں‘ میری بڑی بیٹی کے رشتے کا مسئلہ تھا جو کسی طرح حل نہیں ہورہا تھا ہم نے ایک قاری صاحب سے پوچھا تو انہوں نے یہ آیت بتائی اور اس کی اجازت بھی دی کہ آپ اوروں کو بھی بتاسکتے ہیں۔ اس کی کھلی اجازت ہے‘ اس آیت کے پڑھنے سے میری بیٹی کی شادی کا مسئلہ حل ہوگیا اور اس کی اچھی جگہ شادی ہوگئی۔ وہ آیت یہ ہے:۔ پارہ نمبر19 سورۂ فرقان کی آیت نمبر 54 ہے۔ اس کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے: صبح فجر کی نماز کے بعد ایک تسبیح اس آیت کی تلاوت کریں‘ شادی ہونے تک انشاء اللہ جلد ہی مسئلہ حل ہوجائے گا۔ لڑکا اور لڑکی خود یہ عمل کریں۔ اول و آخر درود ابراہیمی پڑھیں۔ شادی والے دن تک پڑھیں۔ (ایام کے دنوں میں نہ پڑھیں)

میرے آزمائے گھریلو ٹوٹکے
اگر خدانخواستہ کسی کے جسم کا کوئی بھی حصہ جل جائے تو فوراً ناریل کا تیل استعمال کریں اس میں بہت شفاء ہے اس سے جلد بھی نہیں سکڑے گی اور داغ بھی نہیں بنے گا اور زخم جلد خشک ہوجائے گا اور اگر کوئی ٹیوب وغیرہ لگانی ہو تو وہ بھی ناریل کے تیل میں مکس کرکے لگائیں اگر کسی کو پھوڑا پھنسی نکل آئے اور ٹھیک نہ ہورہا ہو تو نیم کے پتے لے کر خشک کرکے پیس لیں اور سرسوں کے تیل میں ملا کر لگائیں فوراً آرام آجائے گا۔ اگر جسم پر پت دانے نکل آئیں تو ایلوویرا (کنوارگندل)کا گودا نکال کر جسم پر ملیں‘ اس کی کو نپلیں بھی ملیں تھوڑی دیر بعد نہالیں دو تین مرتبہ ایسا کرنے سے پت دانے ختم ہوجائیں گے۔اگر لوہے کی کوئی چیز جسم پر لگ جائے کیل کا کوئی پتری لگ جائے تو فوراً مٹی کے تیل کے دو تین قطرے ٹپکادیں فوراً آرام آجائے گا اور زخم آگے نہیں بڑھے گا۔ انشاء اللہ۔اگر گوشت نہ گلے تو لہسن کے کی ڈنڈی اس میں ڈال دیں‘ گوشت فوراً گل جائے گا۔
(کوثر پروین‘ فیصل آباد)


 محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری میں سورۂ اخلاص والا عمل پڑھا‘ جو میں نے نوچندی جمعرات سے شروع کرکے گیارہ دن پڑھنا تھا۔ میں نے چند ماہ باقاعدگی سے پڑھا تو اللہ کے فضل سے میں حج کر آئی ہوں۔ اللہ عبقری والوں کو اور علامہ لاہوتی پراسراری کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے تو کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسے حج کرلوں گی۔
نسخہ برائے شوگر
 محترم حکیم صاحب! میرے پاس شوگر سے علاج کیلئےایک کامیاب نسخہ ہے۔ جس کو استعمال کروایا فائدہ ہی فائدہ پایا۔
ھوالشافی:چرائتہ‘ نیم کے مغز‘ ڈوڈا پنیر‘ مال کنگنی‘ جو ہڑیڑ‘ پرانا گُڑتمام چیزیں ہم وزن لیںاور پیس لیں۔ جوہڑیڑ گھی میں ڈال کر بھون لیں اور پیس لیں۔ روزانہ صبح و شام آدھا چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ کھائیں ساتھ دودھ بھی پیناہے۔ تقریباً دس لوگ جنہیں میں نے نسخہ دیا ان کو روزانہ انسولین لگتی تھی اس کے تین ماہ کے استعمال سے وہ بالکل ٹھیک ہوگئے۔
(بیگم مخدوم شیرعالم‘ ملتان)
کچھ عرصہ پہلے میں راجن پور جارہی تھی جب گاڑی ڈیرہ غازی خان کے اڈے پر پہنچی تو ایک بھکارن ایک8 ماہ کا بچہ اٹھائے میری کھڑکی کے پاس آئی۔ بچہ جس نے ابھی پہلا حرف سیکھا وہ یہ تھا‘ اللہ کے نام۔ اس نے وہ معصوم ہاتھ سب کے آگے کردیا‘ توتلی زبان میں بھیک کی ٹریننگ وہ سیکھ چکا تھا۔معاشرہ اس حد تک بگڑچکا ہے کہ ایک ماں کود بھیک مانگنے یا نوکری کرنے کی بجائے اس بچے کو یہ تربیت دے رہی ہے‘ اس ملک کا کیا بنے گا جس کی ماؤں نے اپنے بچوں کو پہلا کلمہ یہی سکھایا ہو۔ بڑی بڑی غریب عورتوں نے فاقے کاٹ کر اپنے بچوں کو اعلیٰ عہدوں پر پہنچایا‘ عہدہ نہ سہی کم از کم ایک اچھا انسان تو بنایا ہے۔جس ماں نے بچے کو آنکھ کھولتے ہی اللہ کا نام کی بجائے سکھایا تو صرف بھیک‘ یہ بچے بڑے ہوکر کیا بنیں گے۔
جنہوں نے آنکھ کھولتے ہی ہاتھ پھیلانا سیکھا ہو وہ زندگی بھر ہاتھ پھیلاتے رہیں گے۔ اے عورت! اللہ نے تجھے اپنی نسل کو سنوارنےکا عظیم کا سونپا ہے۔اگر عورت چاہے تو کم از کم چاہے وہ غریب ہے یا امیر ہے وہ اپنا کام پوراکرسکتی ہے۔
اس سے تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا کہ وہی بھکارن عورت اپنے بچے کو گود میں اٹھائے کینٹین پر کھڑی بوتل پی رہی تھی جبکہ اس کے قریب سے کوئی بھی آدمی گزرتا وہ معصوم بچہ بندر کی طرح ہاتھ پھیلا دیتا۔ کیا ہم مسلمان ہوکر اتنے گرگئے ہیں کہ ہمیں زندہ رہنے کیلئے سوائے بھیک کے اور کوئی کام نہیں‘ شام کو کہیں باہر نکلو بچے اٹھائے نوجوان عورتیں بھیک مانگ رہی ہوتی ہیں یہ عورتیں گھروں میں‘ فیکٹریوں میں کام کرسکتی ہیں مگر حرام کا نوالہ ایمانداری سے شاید انہیں زیادہ لذیذ لگتا ہے۔ اے ماں! تیری گود اللہ کی مخلوق کو نیکی اور ایمانداری کا سبق دینے کیلئے بنائی گئی ہے۔ تیرے ہاتھ تیری اولاد کے روشن مستقبل کی دعا کیلئے بنائے گئے ہیں ۔ اے ماں تو اولاد کی خوشحالی اور بہتری کیلئے ایک دفعہ اس پروردگار کے آگے ہاتھ پھیلا کر تو دیکھ‘ وہ کس طرح تیری بگڑی ہوئی اولاد کو سیدھے راستے پر لے آتا ہے تو اللہ سے اس کا رزق مانگ کر تو دیکھ۔۔۔ اے ماں! تو اس کے ہاتھ اس قابل نہ بنا کہ وہ پیدا ہوتے ہی بھیک مانگنے لگ جائے۔
(محمد ارشد زبیر‘ سرگودھا)
ھوالشافی: اجوائن ایک کلو‘ سداب ایک پاؤ‘ تخم قنب آد ھ پاؤ‘ کاسنی ایک پاؤ‘ مصبر ایک چھٹانک‘ ہرمل ایک پاؤ‘ کالی زیری آدھا کلو‘کپورکچری ایک پاؤ‘مغز کرنجوا ایک پاؤ‘ گوگل ایک پاؤ‘ ملٹھی ایک پاؤ۔
خوراک برائے انسان: تمام امراض انسانی کیلئے مجرب۔ تین ماشہ ہمراہ پانی استعمال کریں۔ مزید فوائد استعمال کرنے بعد عبقری کو بتاتے رہیں۔خوارک برائے جانور: ایک چھٹانک آٹے کے اندر ملا کرکھلائیں۔ جانوروں کے تمام امراض کیلئے انشاء اللہ مفید ثابت ہوگی۔
جوڑوں کے درد کیلئے:ایلوا 2 تولہ‘ رسونت  2 تولہ‘ بوزیدان دوتولہ‘ گوگل 5 ماشہ‘ انیسوں 3 ماشہ‘ سرنجاں شیریں 3 ماشہ۔ آب گندناکے ساتھ گولیاں بنائیں۔ انشاء اللہ جوڑوں کا درد ختم ہوجائے گا۔ خوراک: دو گولیاں نیم گرم دودھ یا چائے کے ساتھ لیں۔جریان بوجہ سردی مزاج:اندر جوشیریں‘ سمندرسوکھ‘ تخم کونچ‘ تخم پیاز‘ تخم اوٹنگن‘ عقرقرحاء‘ ریوند چینی‘ ہر ایک ساڑھے دس ماشہ کو چھان کر مکس کرکے پڑیا بنالیں۔ انڈہ کی سفیدی نکال کر پڑیہ اس میں ڈال دیں اور کھالیں۔ اسی طرح بقیہ پڑیا استعمال کریں۔ انشاء اللہ بوجہ سردی مزاج جریان ٹھیک ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 002 reviews.