Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولیاءکے مستند وظائف و عملیات........ دو بڑے ولیوں کے روحانی خزانے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2008ء

(مر سلہ : محمد یو نس قادری ۔ ٹنڈو آدم) ٭ حضرت معقل ابن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح (بعد نماز فجر )کو تین مر تبہ ”اَعُو ذُ بِاللّٰہِ السَّمِیعِ العَلِیمِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ “ پڑھے پھر سورہ الحشرکی آخری تین آیات (24,23,22) ایک مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتے مقرر کر دیتے ہیں ۔ جو شام تک اس کے لیے استغفار کر تے رہیں گے اور اگر اس دن اسے مو ت آگئی تو شہید مر ے گا اور جو شام (بعد نماز مغرب )کو پڑھ لے تو اس کو بھی یہی درجہ حاصل ہو گا یعنی ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لیے استغفار کر تے رہیں گے اور اگر اس رات میں مر گیا تو شہید مر ے گا (مشکوة ، ص 188) ٭ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ سے مر فو عاً روایت ہے کہ جب سورةالفا تحہ ، آیت الکر سی ، ” شَھِدَ اللّٰہُ (سورہ آل عمران آیت نمبر 19,18 )اورقُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ المُلکِ (سورة آل عمران آیت نمبر,26 27 )نا زل ہو ئی تو عرش سے معلق ہو کر فریاد کی کہ کیا آپ ہم کو ایسی قو م پر نا زل فرما ئیں گے جو گناہو ں کا ارتکاب کریں گے ؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا قسم ہے میری عزت و جلا ل اور ارتفا ع مکان کی کہ جو لوگ ہر نماز فرض کے بعد تمہاری تلا و ت کریں گے، ہم ان کی مغفرت فرمائیں گے اور جنت الفردوس میں جگہ دیں گے اور ہر روز ستر مر تبہ نظر رحمت سے دیکھیں گے اور اس کی ستر حاجتیں پو ری کریں گے جس کا ادنیٰ درجہ مغفرت ہے ۔ (دیلمی ) ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص سو تے وقت سورة الفاتحہ اور سورة اخلا ص پڑھتا ہے وہ قیامت کے دن امینو ں میں ہو گا اور پیغمبر وں کے بعد سب سے پہلے وہ جنت میں جا ئے گا اورجنت میں جا تے وقت حضرت عیسیٰ کے نزدیک ہو گا۔(ہشت بہشت ، ص 112) ٭حضرت فرید الدین گنج شکر رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ احادیث میں لکھا ہے کہ جو شخص فرض نماز کے بعد تین مرتبہ سورة اخلاص اور تین مر تبہ درود شریف پڑھے بعد ازاں ایک مر تبہ یہ آیت ” وَمَن یَّتَّقِ اللّٰہَ سے شَی ئٍ قَدرًا تک “ (سورة طلاق آیت نمبر3,2)پڑھے اور آسمان کی طر ف پھونکے تو اللہ تعالیٰ اس بندے کو تین نعمتیں عنا یت فر ما تے ہیں ایک درازی عمر دوسری زیا دتی مال تیسرے نجا ت کہ جنت میں بے حساب داخل ہو گا ۔ (ہشت بہشت ص 274) ٭ حضرت فرید الدین گنج شکر رحمتہ تعالیٰ فرما تے ہیں جس روز آیت الکر سی نا زل ہو ئی تو ستر ہزار مقرب فرشتے معہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ فرما تے ہیں کہ جو میرا بندہ آیت الکرسی پڑھے گا اس کے ہر حرف کے بدلے میں ہزار ہزار سال کا ثوا ب اس کے نام لکھا جا ئیگا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جوشخص آیت الکرسی پڑھ کر گھر سے نکلے تو اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ واپس آنے تک اس کی بخشش کے لیے التجا کر و اور جو شخص آیت الکر سی پڑھ کر گھر میں داخل ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے گھر سے مفلسی دور کر دیتا ہے۔ (ہشت بہشت ص277) ٭حضرت خوا جہ نظام الدین چشتی رحمة اللہ تعالیٰ فر ما تے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س حضرت جبرائیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام معہ چوبیس ہزار فرشتو ں کے سورة مزمل کو ریشم پر قلم نور سے لکھا ہو الے کر آئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر بڑی تعظیم و تکریم سے ہا تھ میں لیکر بو سہ دیا اور سر پر رکھی اور فرما یا اے جبرائیل علیہ السلام فرمان الہٰی کیا ہے ؟انہو ں نے عرض کی کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر میں اس سورة کو پہلے پیغمبر وں کے عہد میں نازل کر تا تو اس کی برکت سے ان کا ایک بھی گناہ گار نہ ہو تا اور اس کی برکت سے ان سب کو بخش دیتا۔ پس جو بندہ خدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہے، اس کو فرض نماز کے بعد پڑھے گا اسے ہر حر ف کے بدلے میں ایک لا کھ نیکی عطا ہو گی اور اسی قدر گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹا دیے جائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ جنت میں داخل ہو گا اس سورة کے پڑھنے والے کو جنت میںہزار محل سبز زمر د کے بنے ہوئے ملیں گے جن میں ہر ایک میں ہزار ہز ار چھوٹے محل ہو ں گے اور جن میں ہزار حوریں ہو ں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے امتیو ! تم اس سورئہ کو اپناورد مقرر کر لو اور اسے ہر روز دس مر تبہ پڑھا کر و۔ جو ہر روز اسے دس مر تبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے بُرے آدمیوں اور آفا ت کے شر سے محفوظ رکھے گا اورہمیشہ اللہ تعالیٰ کی پنا ہ میں ہو گا اور اس سورئہ کی برکت سے اسے کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچے گی اور جو کسی کا م کے لیے اسے پڑھے گا وہ مہم سر انجام ہو گی اور اس سورئہ کا ثوا ب اگر اہل آسمان اور اہل زمین لکھنے لگیں تو بھی نہیں لکھ سکتے ۔ (ہشت بہشت ص 507) حضرت فرید الدین رحمتہ اللہ علیہ حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادجیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے فرماتے ہے جو شخص یہ آیت لکھ کر اپنے پا س رکھے اور ہمیشہ فر ض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھا کرے تو حق تعالیٰ اس کے دشمنو ں کو دوست بنا دے گا ۔ اگر کوئی شخص کسی ظالم کی قید میں گرفتا ر ہو تو اس آیت کی برکت سے بہت جلد رہا ہو جائے ۔ ” بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ وَ مِنَ النَّاسِ مَن یَّتَّخِذُ مِن دُونِ اللّٰہِ اَندَا دًا یُّحِبُّونَھُم کَحُبِّ اللّٰہِ وَالَّذِینَ اٰ مَنُوا اَ شَدُّ حُبًّا لِلّٰہِ وَلَو یَرَی الَّذِینَ ظَلَمُوا اِذ یَرَونَ العَذَابَ اَنَّ القُوَّةَ لِلّٰہِ جَمِیعًا وَّاَنَّ اللّٰہَ شَدِیدُ العَذَابِo “ (سورئہ بقرہ آیت نمبر 165) یہ آیت طا قتور دشمن کو زیر کرنے کے لیے لکھ کر اپنے پا س رکھیں اور فرض نماز کے بعد 303 مر تبہ پڑھا کریں : ” بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم، فَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ(سورئہ بقرہ آیت نمبر 137 ). پوری آیت الکرسی اور آخر میں ”بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّ اٰ لِہ وَ صَحبِہ وَسَلَّمَ ۔جو شخص اس آیت کریمہ کو لکھ کر اپنے پا س رکھے اور ہر نماز کے بعد ایک مر تبہ پڑھا کرے ۔ با دشاہ اور بڑے لو گو ں کے دل میں اس کی عزت میں اضا فہ ہو اور تمام مشکل کا م حل ہو جائیں : ۔ ” بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ، قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ المُلکِ تُو تِی المُلکَ مَن تَشَآئُ وَ تَنزِعُ المُلکَ مِمَّن تَشَآئُ وَ تُعِزُّمَن تَشَآ ئُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآئُ بِیَدِکَ الخَیرُط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیٍ قَدِیر ۔( آل عمران آیت نمبر 26 ) جو شخص یہ آیت لکھ کر اپنے پا س رکھے اور ہمیشہ ہر نماز کے بعد پڑھا کرے ۔ اللہ تعالیٰ اس کے مال و دولت میں خیر و برکت عطا فرمائے گا : ” بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ وَلَو اَنَّ قُراٰ نًا سُیِّرَت بِہِ الجِبَالُ اَو قُطِّعَت بِہِ الاَرضُ اَو کُلِّمَ بِہِ المَوتٰی بَل لِلّٰہِ الاَمرُ جَمِیعًا(سورئہ الرعدآیت نمبر31)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 499 reviews.