Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

جولائی کے جوابات

۔1۔آپ کو ایک نہایت آسان اور بنا کسی نقصان کے ایک بہترین عمل بتاتا ہوں آپ اپنی دعاؤں میں جنات کی ہدایت ‘ ان کی سلامتی ‘ ان کی آخرت کیلئے کثرت سے دعا کیا کریں۔ یہ عمل انتہائی کثرت اور اخلاص سے کریں۔ اللہ پاک ان کے دلوں میں آپ کی محبت پیدا کردے گا۔ (محمد ثاقب‘ پشاور)۔
۔ب۔ آپ ایک دفعہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص اول و آخر تین مرتبہ درود شریف ہر نماز کے بعد تین تین مرتبہ پڑھ کر قوم جنات کو ہدیہ کردیا کریں۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ کے بعد آپ کو اس کے نتائج خودبخود نظر آنا شروع ہوجائیں گے ۔ آپ کو جنات سے دوستی کا اس سے آسان اور بہترین عمل کہیں نہیں ملے گا۔

(محمد عبدالرحمٰن‘ چیچہ وطنی)
۔2۔ آپ کے والد صاحب کوئی بھی چیز کھائیں یا پئیں خواہ پھل‘ روٹی حتیٰ کہ دوائی بھی ہو تو ہر گھونٹ اور نوالے سے پہلے سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ ایک بار پڑھ لیا کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ عمل کریں ۔ا نشاء اللہ نہ صرف جسمانی امراض کا خاتمہ ہوگا بلکہ اگر جادو وغیرہ بھی ہوگا تو ختم ہوجائے گا۔(ام جویریہ‘لاہور)
۔ب۔آپ اپنے والد کو دفتر ماہنامہ عبقری سے جوہرشفاء مدینہ منگوا کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ الحمدللہ یہ دوا میں نے خود بھی آزمائی ہے۔ یہ واقعی موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے۔ (ہانی شاہد‘اسلام آباد)۔
۔3۔ محترمہ صدف صاحبہ! قارئین کے استفادہ کیلئے قارئین کے بھیجے ہوئے ٹوٹکے ’’دیمک سے نجات تجربات کے ساتھ‘‘ ہر ماہ قسط وار شائع کیے جارہے ہیں۔ آپ بھی ان آزمودہ ٹوٹکوں سے استفادہ کریں۔ (ایڈیٹر)۔
۔4۔محترم! آپ دن میں تین مرتبہ ایک کپ پانی میں دو چمچ شہد اور ایک چٹکی دارچینی کا قہوہ بنا کر پیا کریں۔ ساتھ میں عبقری دواخانہ سے ’’سترشفائیں‘‘ لے کر باقاعدگی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ تاحیات صحت مند اورفٹ رہیں گے۔(مسز حامد‘ پشاور)۔

اگست کے سوالات

۔1۔محترم قارئین! میری عمر 22سال ہے‘ میری صحت پہلے ٹھیک تھی جب میں مکتب میں پڑھتی تھی‘ بیمار تو ہوتی رہتی لیکن وظیفوں اور دین کی برکت تھی‘ آرام آجاتا لیکن اب میں  بہت کمزور ہوں اور سردیوں میں سردی بہت لگتی ہے اور گرمیوں میں بلڈلو اور ذہن بھی کمزور ہے‘ پہلے تو یادداشت اتنی تیز تھی اور دماغ میں سردیوں میں درد بھی اور نظر بھی بہت کمزور ہے‘ زیادہ دیر مطالعہ نہیں کرسکتی۔ براہ مہربانی! کوئی نسخہ یا وظیفہ بتادیں۔میں کوئی انگریزی دوائی نہیں کھاسکتی۔  (م،س۔بھکر)۔
۔2۔محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے مسوڑھوں سے ہروقت ہلکا ہلکا خون رستا رہتا ہے‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ کچھ بھی کھالوں مسوڑھے پھول جاتے ہیں اور دانتوں میں شدید درد شروع ہوجاتا ہے۔ کافی عرصہ سے علاج کروا رہا ہوں مگر جتنے دن دوائی کھاتا رہوں ٹھیک رہتا ہوں بعد میں پھر وہی حالات ہوجاتے ہیں۔ براہ مہربانی اس کا کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرمادیں۔ (شرجیل‘ لاہور)۔
۔3۔ محترم قارئین السلام علیکم!میں مقامی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ ہوں تقریباً آٹھ گھنٹے مسلسل کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھیں ہروقت سرخ رہتی ہیں اور ان میں سے مسلسل ہلکا ہلکا پانی نکلتا رہتا ہے۔ میری دور کی نظر بھی کمزور ہوتی جارہی ہے۔سردی ہو یا گرمی تیز روشنی سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ قارئین! براہ مہربانی آنکھوں کے ان در ج بالا مسائل کیلئے کوئی اچھا سا طبی ٹوٹکہ یا کوئی وظیفہ ہدیہ کردیں۔ تاعمر آپ کو دعائیں دوں گا۔ (عمران‘ اسلام آباد)۔
۔4۔محترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری یادداشت دن بدن ختم ہوتی جارہی ہے‘ ابھی دو منٹ پہلے کہیں کوئی چیز رکھتی ہوں اور اچانک بھول جاتی ہوں‘ لاکھ یاد کرنے کی کوشش کرتی ہوں مگر وہ چیز یاد نہیں آئی۔پیسے رکھ کر بھول جاتی ہوں‘حتیٰ کہ یہ تک بھول جاتی ہوں کہ میں نے تھوڑی دیر پہلے کھانا کھایا تھا یا نہیں۔ قارئین! میرے اس مسئلہ کیلئے آپ کے پاس کوئی ٹوٹکہ ہو تو ضرور ارسال فرمائیں ۔شکریہ!(ہادیہ‘ ملتان)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 989 reviews.