Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیارا بطخا

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

گرمیوں کے دن تھے۔ ایک پرانے تالاب کے کنارے ایک بطخ کافی دنوں سےانڈوں پر بیٹھی تھی اور وہ جانتی تھی کہ جلد ہی ان انڈوں میں سے معصوم اور ننھے ننھے بچے نکل آئیں گے۔ آخر کار انڈوں سے بچے نکلنے شروع ہوگئے۔
بچوں نے اپنے سرانڈوں سے باہر نکالے‘ مگر سب سے بڑا انڈا ابھی تک نہیں ٹوٹا تھا۔ بڑی دیر کے بعد جب بڑا انڈا ٹوٹا تو بطخ نے یہ دیکھ کر بہت افسوس کیا کہ یہ بچہ دوسرے بچوں جیسا خوبصورت نہیں تھا بلکہ بہت کالا اور بھدا سا تھا۔ لیکن بطخ اس بچے سے بھی اتنا ہی پیار کرتی تھی جتنا باقی بچوں سے کرتی تھی اور سب کے ساتھ اسے تیرنا بھی سکھاتی تھی۔ مگر اسے تیرنا نہیں آرہا تھا۔ بطخ نے سوچا جب یہ بڑا ہوگا تو خود ہی سیکھ جائے گا۔ یوں ہی وقت گزرتا رہا مگر بطخ کا یہ بچہ ویسا ہی رہا۔ دوسرے جانور اور اس کے بہن بھائی اس کا خوب مذاق اڑاتے اور وہ غمگین ہوجاتا۔ آخرکار ایک دن اس کی ماں نےکہا تم جنگل میں جاکر جنگلی بطخوں کے ساتھ رہو تم وہاں زیادہ خوش رہوگے۔ چنانچہ وہ جنگل کی طرف چل پڑا۔ رات ہوچکی تھی اسے بہت ڈر لگ رہا تھا۔ چلتے چلتے وہ جنگلی بطخوں کے علاقے میں پہنچا‘ وہاں اس نے دیکھا کہ بہت سے شکاری اپنے کتوں اور اسلحے کے ساتھ ادھر اُدھر گھوم رہے ہیں۔ بطخ کا بچہ جلدی سے جھاڑیوں میں چھپ گیا اور جب وہ شکاری وہاں سے چلے گئے تو اس نے دوڑ لگادی۔ چلتے چلتے وہ ایک برفانی علاقے میں پہنچا۔ جہاں سخت سردی تھی‘ وہ مرنے ہی والا تھا کہ ایک کسان نے اسے اٹھالیا اور اپنے گھر لے گیا۔ کسان کے بچے بطخ کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ اسے آگ کے کنارے رکھا اور کھانا کھلایا۔ لیکن وہ سمجھا کہ شاید یہ بچے بھی میرا مذاق اڑائیں گے‘ اس لیے وہ موقع پاکر وہاں سے بھاگ نکلا۔ بہار کا موسم تھا ہر طرف پھولوں کی بہار تھی۔ بچہ ایک ندی کے کنارے پہنچا جہاں لمبی لمبی گردنوں والے خوبصورت پرندے پانی میں تیر رہے تھے۔ بطخ کا بچہ بھی ان کے ساتھ تیرنے لگا۔ اچانک اس کی نظر اپنے عکس پر پڑی اس نے دیکھا وہ تو بہت خوبصورت ہے۔ اسے یاد آیا کس طرح کسان کے بچوں نے اسے نہلا کر صاف کیا تھا اور اس کا کتنا خیال رکھا تھا۔ بطخ کے بچے نے واپسی کا ارادہ کرلیا اور کسان کے گھر جاپہنچا۔ بچے اسے دیکھ کر خوشی سے تالیاں بجانے لگے۔ جب سے اس بطخ نے وہیں رہنا شروع کردیا اور اب وہ خود کو بدصورت بھی نہیں سمجھتا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 984 reviews.