Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نفسیاتی گھریلوں الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

بے جا سختی اور بچوں کا مزاج
میں نے اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرواتے وقت اچھی طرح اطمینان کرلیا تھا کہ ان پر بے جا سزا اور سختی نہ ہوگی لیکن مجھے بے حد افسوس ہوا ہے کہ روز بچے کو کسی نہ کسی معمولی سی غلطی کی سخت سزا ملتی ہے۔ بچے دوسرے دن سکول جانے سے انکار کرتے ہیں تو ان کے والد ناراض ہوتے ہیں۔ اردگرد کوئی اور اچھا سکول بھی نہیں ہے جب سے بچے سکول جانے لگے ہیںبہت زیادہ چڑچڑے اور بدمزاج ہوگئے ہیں۔ کیا اس کی کوئی نفسیاتی وجہ ہے۔ (راحیلہ‘ لاہور)۔

مشورہ: یہ تو حقیقت ہے کہ سزا اور بیجاسختی بچوں کے مزاج پر برا اثر ڈالتی ہے۔ آپ سکول کی پرنسپل سے بات کریں کہ وہ اپنے سکول میں اساتذہ کی تربیت کرسکیں‘ بغیر ان کو جسمانی اذیت دئیے ہوئے پڑھائیں اور اچھا انسان بنائیں۔ آپ گھر پر بچوں پر زیادہ توجہ دیں‘ انہیں پڑھائیں اور بڑوں کاادب احترام سکھائیں۔ وہ تعلیم میں اچھے ہوں گے تو سزا سے بچے رہیں گے۔ اگر پھر بھی سکول میں سزا ملے تو پھر پرنسپل سے بات کریں۔ ہمارے ملک میں بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کارجحان زیادہ ہے۔ اس منفی روئیے کے خاتمے کیلئے بار بار کوشش کرنی چاہیے۔

ہوگیا نا پھر اختلاف
؎میری شادی کو تین سال ہوئے ہیں۔ اس دوران میں بے شمار مسائل کا شکارر ہی۔ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے۔ جس بات پر مجھے اتفاق ہوتا ہے‘ اس پر وہ اختلاف کرتے ہیں جس پر انہیں اتفاق ہوتا ہے۔ اس پر میں اختلاف کرتی ہوں۔ جھگڑا ہے کہ ختم ہی نہیں ہوتا۔ اب تو ہمارے درمیان اتنی تلخ گفتگو ہوتی ہے کہ پڑوسی سنتے ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ اپنے گھر والوں سے مسائل کا ذکر کروں۔ شوہر کہتے ہیں کہ کسی سے بھی گھر کے حالات اور آپس کے تعلقات پر بات نہ کی جائے۔ ہوگیا نا پھر اختلاف۔ (صائمہ شکیل‘ حیدرآباد)

مشورہ: کئی لوگ اپنے گھر کے مسائل کا اور خاص طور پر تعلقات کا کسی سے ذکر کرنے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔ ان کے خیال میں دوسرے ان کے معاملات میں کوئی مدد یا رہنمائی نہیں کرسکتے۔ اسی طرح بعض لوگ گھر کی چھوٹی چھوٹی سی باتیں باہر کہنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ دونوں روئیے ٹھیک نہیں۔ پہلی کوشش تو ایک دوسرے سے آہستہ آواز میں گفتگو کے ذریعے معاملات سلجھانے میں ہونی چاہیے۔ اچھا ہے گھر کی بات گھر میں رہے اور تعلقات بھی اچھے رہیں لیکن جب کوئی ایک دوسرے پر حاوی آنے کی کوشش کرے اور معاملات بگڑتے چلے جائیں تو کسی ماہر سے رجوع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

نفسیاتی مسئلہ
چھ ماہ سے طبیعت بہت خراب ہے۔ سر میں درد اور پٹھوں میں کھچاؤ رہتا ہے۔ ہائی بلڈپریشر کی شکایت ہے۔ کئی مرتبہ ہسپتال میں داخل بھی رہ چکا ہوں۔ گھر آتے ہی بلڈپریشر بڑھ جاتا ہے۔ غصہ بھی بہت آتا ہے۔ کچھ ڈاکٹر کہتے ہیں نفسیاتی مسئلہ ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر نے بھی دوائیں دیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب تو پورا جسم کانپتا ہے۔ اپنے گاؤں جاتا ہوں تو طبیعت بہت حد تک ٹھیک رہتی ہے۔ یہاں آتے ہی پھر ویسی ہی حالت ہوجاتی ہے۔ (صائم حسن‘ اسلام آباد)۔

مشورہ: انسان کا قلبی نظام تمام جذباتی رویوں اور اچھے بُرے تجربات سے متاثر ہوتا رہتا ہے۔ ذہنی دباؤ‘ خوف‘ مسلسل کام یا آرام کی حالتوں کے مطابق اس نظام میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ مثلاً خوشی‘ غصہ یا خوف میں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔ بعض اوقات بلڈپریشر کے بہت سے مریضوں میں ان کے مرض کی بظاہر کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ ایسی حالت میں ان کا اصل مسئلہ اپنے جارحانہ جذبات اور ذہنی کشمکش کی وجہ سے جان کر ان کیفیات سے نجات حاصل کرنا ہے۔ آپ نے جسم کانپنے کا ذکر کیا۔ اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ نفسیاتی امراض کی دواؤں کے مضراثرات بھی ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں جسم میں کپکپاہٹ ہوسکتی ہے۔ نفسیاتی امراض میں جسمانی امراض کی طرح صرف دواؤں پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے علاج میں مشاورت بھی اہم ہوتی ہے۔

مجھے سکون نہیں
میں گھر میں رہوں یا گھر سے باہر‘ ایسا لگتا ہے جیسے ابھی کچھ بُرا ہوجائے گا۔ ذہن میں ہر وقت الٹے سیدھے خیالات آتے رہتے ہیں۔ مثلاً اپنے بارے میں موت کے خیالات آتے ہیں۔ میرا کمرہ چھت پر ہے‘ وہاں جاتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے۔ ڈر لگتا ہے‘ دماغ پر وہم چھایا رہتا ہے‘ مجھے سکون نہیں۔ (انعم‘کراچی)
۔
مشورہ: موت کا خوف فطری ہے اگر لوگوں سے اس موضوع پر گفتگو کی جائے تو تقریباً سب ہی اس سلسلے میں بہت حد تک تشویش یا ڈر کا اظہار کریں گے لیکن ہر وقت موت کا خوف ذہن پر مسلط رہنا اور معمولات زندگی متاثر ہوجانا‘ صحت خراب رہنا کوئی خوشی محض اس خوف کے سبب محسوس نہ کرنا کہ ابھی کچھ بُرا ہونے والا ہے۔ اس طرح کا ڈر اور احساس مریضانہ ہی ہوسکتا ہے۔ آپ ایک قسم کے فوبیا کاشکار ہیں۔ اپنی زندگی میں سکون لانے کیلئے اس سے نجات ضروری ہے۔ غور کریں کتنی مرتبہ پریشان کن حالات آئے اور کتنی مرتبہ پورے ہوئے۔ شاید ایک بار بھی نہیں‘ پھر تو یہ غیرحقیقی ہوئے‘ توآئندہ ایسے خیالات کی پروا ہی نہ کریں۔ یہ خوف وہم یا ڈر آپ کے تخیل کی پیداوار ہے۔ ورنہ اصل میں اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ مضبوط قوت ارادہ کی مدد سے اپنے دل و دماغ سے ہر طرح کا غیرفطری خوف نکال دیں۔ برناڈشا نے کہا: ’’خوف کی اتنی ہی مقدار مناسب ہے جتنی سے ہم اپنی حفاظت اور ترقی کا شعور رکھتے ہیں‘ اس سے زیادہ خوف ہماری صحت کو ختم کردیتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 978 reviews.