Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اپنے حلق کو روزانہ تین منٹ دیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

ایک صاحب بڑی عمر کے میرے ہم سفر تھے۔ صبح میں نے فجر کی نماز سے قبل وضو کرتے اور انہیں حلق میں انگوٹھا گھماتے دیکھا وہ کھانس کھانس کر ریشہ نکالتے۔ میں چونکا میں نے پوچھاخیریت تو ہے؟ کیاحلق میں کوئی چیز اٹک گئی ہے۔
قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)۔

نئی نسل کو شاید یاد نہ ہو لیکن بڑی عمر کے مرد اور عورتیں یہ بات ضرور بتائیں گے کہ پہلے بچے کو اگر کھانسی‘ نزلہ‘ ریشہ‘ زکام یا دانت نکلنے کی تکلیف ہوتی تو اس کا حلق اندر انگوٹھے سے دبایا جاتا جسے ’’کوّا گرنا یا کوّا اٹھانا ‘‘کہتے تھے۔
آپ آئینے میں غور سے دیکھیں تواپنے حلق کے اندر جہاں نگلنے کا نظام ہے وہی اوپر ایک چھوٹا سا گوشت کا ٹکڑا جس کو عام طور پر کوّا کہتے ہیں لٹکا ہوا ہوتا ہے‘ یہ کوّا بہت بڑے نظاموں کا ریموٹ کنٹرول اعلیٰ ہے‘ یہ راضی تو بہت نظام اور جسم کی صحت آپ سے قریب تر ہے اگر یہ ناراض تو ایسی لاعلاج بیماریاں کہ آپ سوچ نہیں سکتے میں۔۔۔!!! دیوان سنگھ مفتون کی کتاب ناقابل فراموش میں پڑھ رہا تھا۔ کہنے لگے میرے پاس ایک والد اپنا بیٹا کسی ڈاکٹر کو دکھانے کیلئے لائے کیونکہ رہائش میرے پاس اختیار کی تھی‘ پوچھا تو پتہ چلا کہ بچے کو پرانی ٹی بی جو کہ اب دمے کی شکل اختیا کرگئی۔ ریشہ‘ سانس‘ بلغم‘ سینے کی جکڑن اور بچہ سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ اور بالکل سیاہ ہوچکا تھا‘ آنکھیں متورم‘ چہرہ متورم۔۔۔ میں نے ایک ٹوٹکا کہیں سے سنا ہوا تھا میں نے اس سے کہا کہ ایسا کرو کہ انگوٹھے سے ہلکا سا شہد لگاؤ اور نہار منہ انگوٹھا بچے کے منہ میں ڈال کر اور اس کوّے کو ہلکا ہلکا ملو اور حلق کے چاروں طرف اس انگوٹھے کی مالش کرو یعنی چاروں طرف وہی انگوٹھا لگاؤ اورہلکے دباؤ کے ساتھ کیونکہ ہلکا دباؤ ضروری ہے۔ چند دن کے اس کے عمل نے بچے کو حیرت انگیز صحت دی۔ اس کاوالد صبح نہار منہ اٹھ کر بچے کا کوّ ااٹھا تااور اپنا انگوٹھا گھماتا تھا۔ کہنے لگا مجھے اب بھی کسی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ میں بہت دور گاؤں سے دو تین ٹرینیں بدل کر اور بیل گاڑیوں کے سفر کرکے یہاں پہنچا ہوں میں نے کہا کتنی دور سے دہلی پہنچے ہو جب تمہیں خود احساس ہوگیا کہ بچہ ٹھیک ہوگیا تو تمہیں اور علاج کی کیا ضرورت ہے۔ وہ دیہاتی خوش ہواا ور مجھے دعائیںدیتا ہوا رخصت ہوا میں نے کہا چند ماہ بچے کاصبح نہار منہ کوّا اٹھانا نہ چھوڑنا۔
ایک صاحب بڑی عمر کے میرے ہم سفر تھے۔ صبح میں نے فجر کی نماز کے قبل وضو کرتے اور انہیں حلق میں انگوٹھا گھماتے دیکھا وہ کھانس کھانس کر ریشہ نکالتے۔ میں چونکا میں نے پوچھاخیریت تو ہے؟ کیاحلق میں کوئی چیز اٹک گئی ہے۔ مسکرا کر کہنے لگے بس دو تین بیماریاں اٹکی ہوئی تھیں‘ میں نے نکال دیں۔ میں نے کہا وہ کیا ؟کہنے لگے: میں گلے کے ورم کا پرانا مریض تھا‘ ٹانسلز‘ گلے کی خراش‘ نزلہ‘ زکام‘ بخار اور کئی دن بستر کے ساتھ لگ جانا‘ بہت طاقتور دوائیں اور انٹی بائیوٹک۔۔۔ پھر کچھ عرصہ کیلئے درست‘ پھر وہی حالت۔ ایک دن میری نانی اماں مجھے کہنے لگیں: بیٹا تیری دوائیں اور تیری تکلیف مجھ سے برداشت نہیں ہوتی‘ تم پڑھے لگے لوگ ہو‘ ہم ان پڑھ لوگ ہیں۔ ہمارے پاس ان پڑھوں جیسے چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے ہیں کیا میری بات مانو گے؟ چونکہ میں دوائوں اور بیماری سے عاجز آچکا تھا۔ نانی اماں سے کہا ضرور آپ کی بات کیوں نہیں مانوں گا تو انہوں نے مجھے انگوٹھے سے  سہاگہ بریاں (یعنی پھول کیا ہوا )یا شہد لگا کر نہار منہ کوّا اٹھانے اور پھر باقاعدہ انہوں نے ترکیب بتائی کہ دیکھو بیٹا: اپنے انگوٹھے کو ہلکا لعاب لگا لو یا پانی اور وہی لعاب لگا انگوٹھا سہاگہ بریاں پرلگا کر اسی انگوٹھے کو اپنے کھلے منہ کے اندر لے جاؤ اور اوپر کے کوّے پر ہلکے دباؤ کے ساتھ ملنا شروع کردویا پھر اسی طرح دائیں ‘پھر وہی انگوٹھا بائیں ملو پھر وہی انگوٹھا ہلکے دباؤ کے ساتھ زبان کی نچلی جڑ میں آخر میںملوں‘ کھانسی آئے تو کرلو‘ ریشہ نکلے تو تھوک دو ‘ایسا تین بار کرو ہر بار سہاگہ یا شہد نیا لگاؤ ۔ کہنے لگے: بس میں نے چند ہفتے ہی یہ عمل کیا تھا‘ اُس دن کے بعد وہ بیماریاں نکل گئیں بلکہ بھاگ گئیں اور ایسی بھاگیں کہ آج تک واپس نہیں آئیں اور مزید موصوف کہنے لگے کہ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا ہے  میری صحت تندرست‘ میرا جسم تندرست‘ نگاہ طاقتور‘ کانوں کی سماعت بہتر ہوئی ہے‘ میری طبیعت کے اندر چستی‘ پھرتی اور سستی ختم ہوگئی ہے۔ ہاضمہ درست ہوا ہے‘ یادداشت بہتر ہوئی ہے اور میرے سر کا سارا نظام بہت اچھا اور بہترین ہوگیا ہے۔
قارئین! پرانا نزلہ‘ زکام ‘گلے کی خراش‘ حلق کی ورم‘ دمہ‘ رعشہ‘ بلغم کا کوئی بھی کیس آپ کے سامنے آیا ہو اور آپ نے میری اس ترکیب پر عمل کیا ہو اور کچھ عرصہ ضرور کیا ہو‘ آپ کو فائدہ نہ ہوا ہو تو انوکھی بات ہے۔ یقینا ًاس کو آزما کر دیکھیں‘ اپنے جسم کے حصے کوروزانہ صرف چند منٹ دیں‘ تین منٹ سے زیادہ نہیں لگے گیں لیکن آپ اپنی صحت میں اتنا ڈھیروں‘ چین اور سکون دیکھیں گے کہ آپ سوچ نہیں سکتے؟ آپ کی طبیعت میں سکون‘ راحت اور عافیت آپ کے ریشے اور بلغم کی تمام بیماریاں ختم اور آپ کو اتنا چین ملے گا کہ کبھی سوچا نہیں ہوگا۔ ایک صاحب گھر بھر کے بچوں کا کیس لائے کہ سارے گھر میں ہر بچہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتا ہے‘ کبھی نزلہ‘ کبھی زکام‘ کبھی کھانسی‘ کبھی نمونیہ‘ کبھی بخار اور پیٹ کی خرابی‘ دست اسہال کی شکایت بہت ہی زیادہ ہے۔ میں نے کوّا اٹھانے کا مشورہ دیا۔ مجھے کہنے لگے آپ کوئی دوائی دیں‘ میں نے کہا صرف چند دن میری بات مان لیں اگر فائدہ نہ ہوا تو میں آپ کو اچھی سے اچھی ادویات دوں گا۔ چند دن آپ اور آپ کی بیوی ہر بچے کا کوّا اٹھائے کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ اسہال اور پیچش یعنی ڈائریا ‘بچوں کو پرانے سے پرانا ہو اور کسی بھی دوا سے بچے تندرست نہ ہوتے ہوں انہیں کوّا اٹھانے کا اتنا فائدہ ہوا کہ آج تک شاید کسی دوائی سے ہوا نہیں ہوگا‘ میں نے کچھ دیر ان کی منت اور ان پر محنت کی۔ چند ہفتوں کے بعد آئے۔۔۔ حیران۔۔۔!!! کہنے لگے مجھے تو احساس ہی نہیں تھا کہ یہ حلق کے اوپر ایک حساس سا آلہ واقعی کسی کام کا ہے‘ میں نے تو آج تک اس پر توجہ ہی نہیں کی۔ میں نے کہا اس سے دوستی کریں‘ اس کو روز چھیڑا کریں‘ یہ صرف روز چھیڑچھاڑ اور توجہ مانگتا ہے‘ اس کے صلہ میں یہ آپ کو انمول صحت‘ گھر بھر کی انمول تندرستی‘ سُکھ صحت اور چین دے گا‘ آپ کو خود احساس ہونا شروع ہوجائے گا کہ وہ پیسے اور ڈھیروں پیسے جو دعاؤں اور علاج معالجے پرلگتے تھے وہ سب لگنا ختم ہوجائیں گے۔ بچوں اوربڑوں کی بیماریاں ان سب کیلئے میں نے اسے بہت آزمایا آپ بھی آزمائیں ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 976 reviews.