Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دائمی قبض اور بواسیر کے فریدی ٹوٹکے کا کمال

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

میں چونکہ چار سالہ مریض تھا۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور پمز اسلام میں کئی بار معائنہ کروایا۔ بالآخر ہولی فیملی ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کرلیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ ہوئے کہ کہیں آنت یا معدے میں ٹیومر تو نہیں ہے اور آپریشن کا ٹائم دے دیا۔
محمد لطیف‘ اسلام آباد

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک اپنی خاص الخاص رحمتوں کے حصار میں آپ کو آپ کی نسلوں کو رکھے اور پوری انسانیت اور جنات کی دنیا کو اس رحمتوں ‘برکتوں‘ عافیتوں کے حصار میں لانے کے ذریعے کے طور پر قبول فرمائے۔ اللہ کریم اپنے خصوصی فضل و کرم اور مرشد کی دعاؤں کی برکت سے ناچیز اور اس کی نسلوں کو بھی دین کی عالی خدمت کیلئے قبول بھی فرمائے اور آسانی بھی فرمائے۔ عبقری کے فیض کو تاقیامت جاری رکھے ہر شرو فتنے سے اس کی جملہ شاخوں کی حفاظت فرمائے۔ دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا بنائے۔
محترم حکیم صاحب! کچھ ناچیز کے تجربات اور مشاہدات ہیں۔ قارئین کیلئے پیش خدمت ہیں۔ شاید کسی دکھی کے دکھ کا مداوا بن جائیں۔ مجھے دائمی قبض اور بواسیر خونی اور بادی کا چار سالہ پرانا مرض تھا۔ کبھی کچھ کم ہوجاتا‘ پھر دوبارہ ہوجاتا۔ ڈاکٹری ادویات استعمال کرتا تھا۔ وقتی معمولی افاقہ ہوتا لیکن مرض جوں کا توں رہا حکمت کی دنیا طب مشرق سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ایلو پیتھی دنیا کی ادویات پر بھروسہ اور اعتبار تھا۔ اللہ کریم نے فضل فرمایا عبقری کے شمارہ نمبر 61 سے عبقری کا تعارف ہوا۔ روحانی دنیا کا متلاشی تھا۔ روحانی محفل دیکھی عملاً روحانی محفل میں شرکت کی تو بڑی تسکین ہوئی۔ خاص طور پر اس عبارت نے بڑا متاثر کیا کہ بھکاری بن کر اپنے لیے پوری امت کیلئے اور پورے عالم کی ہدایت کی دعا مانگیں۔ حیرت ہوئی کہ ایسے لوگ بھی اس دنیا میں آج کل موجود ہیں جو عالمی فکر و سوچ رکھتے ہیں۔ ہر انسان کی خیرخواہی کا جذبہ رکھتے ہیں اور سارے عالم کے سارے انسانوں کو پریشانیوں اور مصائب و آلام سے نکالنے کیلئے فکرمند ہیں۔ کیسے مبارک لوگ ہیں۔ عبقری کی عظمت میرے کریم اللہ نے میرے دل میں رکھ دی۔ عبقری سے پکی دوستی ہوگئی۔ عبقری کے ایڈیٹر کی زیارت کا شوق پیدا ہوا اللہ کریم نے زیارت بھی کروا دی‘ نسبت بھی عطا فرمادی‘ اللہ کریم قدر دانی کی توفیق عطا فرمائے۔ طبی ٹوٹکے اور مضامین اور عبقری کو کچھ ڈوب کر پڑھنے لگا۔ عبقری کی ہر بات مجھے باوزن اور وقعت والی لگنے لگی۔ نبوی ﷺ جڑی بوٹیوں کے بارے میں پڑھتا تو اور متاثرہوتا کہ مدینے والے ﷺ نے جو فرمایا اس میں خیر ہی خیر ہے۔ عافیت ہی عافیت ہے‘ برکت ہی برکت ہے‘ سارے خزانے اور علاج اور مسائل کا حل مدینے والےﷺ کی مبارک تعلیمات میں ہیں۔ عبقری کی تحریروںمیں سب سے زیادہ ناچیز کو ایڈیٹر عبقری اور مولانا کلیم صدیقی کی تحریروں نے متاثر کیا۔ شمارہ نمبر 66 صفحہ 44 ہر دائمی قبض اور بواسیر کا فریدی ٹوٹکہ کے عنوان سےایک نسخہ چھپا۔ میں چونکہ چار سالہ مریض تھا۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور پمز اسلام آباد میں کئی بار معائنہ کروایا۔ بالآخر ہولی فیملی ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کرلیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ ہوئے کہ کہیں آنت یا معدے میں ٹیومر تو نہیں ہے اور آپریشن کا ٹائم دے دیا۔ دسمبر 2011ء کے عبقری میں میں نے دائمی قبض اور بواسیر گیس‘ تیزابیت کے علاج کیلئے تجربات اور مشاہدات کے ساتھ پڑھا تو میں نے نسخہ پنساری سے لیا‘ انتہائی کم قیمت ہی نسخہ تیار کیا‘ روغن بادام لیا۔ تقریباً بیس دن رات کو سوتے وقت چھ گرام پانی سے لیا اور روغن بادام ہفتےمیں دو تین دفعہ دودھ میں ڈال کر استعمال کرتا رہا۔ اللہ کریم کے فضل و کرم سے اور صاحب عبقری کے اخلاص کی برکت سے مکمل شفا مل گئی۔ اس کے بعد ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے دائمی قبض بادی و خونی بواسیر کھانا ہضم نہ ہونا کے امراض جیسے تھے ہی نہیں۔ نو دو گیارہ ہوگئے۔نسخہ حسب ذیل ہے:۔
ھوالشافی: نمک لاہوری دو تولے‘ الائچی کلاں ایک تولہ‘ مرچ سیاہ ایک تولہ‘ سناء مکی ایک تولہ‘ سونٹھ ایک تولہ‘ کلونجی تین گرام‘ گل سرخ تین گرام‘ تمام ادویات صاف کرکے باریک کوٹ چھان لیں اور محفوظ کرلیں۔ رات سوتے وقت 6 گرام یا چھوٹا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ کھالیا کریں۔ روغن بادام یا روغن ارنڈ ہفتہ میں تقریباً دو دفعہ سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ڈال کر کچھ عرصہ استعمال کریں۔ میں نے تقریباً اکیس دن استعمال کیا ہے۔ بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے کچھ عرصہ استعمال کریں۔ اللہ کریم نے چاہا تو ضرور شفاء ہوگی۔ ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ یا اکیس مرتبہ یا صبح و شام 100،100 مرتبہ اَلْمَلِکُ‘ اَلْقُدُّوْسُ‘ اَلسَّلَامُ پڑھ لیا کریں۔ محترم حکیم صاحب فرماتے ہیں زیر ناف بیماریوں سے اللہ کریم بچائیں گے۔ قبض ام الامراض ہے اس کو ہلکا نہ سمجھیں۔
 بواسیر اور قبض کیلئے:اس کے علاوہ ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ کتاب میں بواسیر اور قبض کیلئے نمولی کے بیج والا نسخہ بھی لاجواب اور باکمال ہے۔نسخہ:کلونجی70 گرام‘ سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے100 گرام‘ نیم کی نمولی کا اندرونی مغز100 گرام۔ تمام اجزاء کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر دو سے ایک کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ اس کے علاوہ  ’’طبی تجربات و مشاہدات‘‘ کتاب میں اسپغول ثابت اور سرسوں کے بیج ثابت ہموزن‘ ایک چمچ چھوٹا صبح و شام بھی زبردست نسخہ ہے۔ میں نے کئی مریضوں کو استعمال کروایا ہے۔ صحت کی قدر کریں‘صحت اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے۔ سارے جسمانی اور روحانی امراض زیادہ کھانے کی وجہ سے لگتے ہیں۔ اس لیے سنت کے مطابق پانی کھانے سے پہلے پئیں اور کھانا بھوک سے کم کھائیں۔ جسمانی صحت بھی ہوگی اور انوارات بھی قلب میں پیدا ہوگا۔ عبادت میں جی بھی لگے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 974 reviews.