Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حفاظت زبان اور گھریلو جھگڑوں سے یقینی نجات

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

ایک دفعہ حضور ﷺ کا گزر دو قبروں پر ہوا تو کہا کہ ان کو شدید عذاب دیا جارہا ہے ۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ان میں سے ایک چغل خور تھا‘ لوگوں کو لڑواتا تھا اوردوسرا وہ ہے جو بغیر پانی کے پیشاب کرتا

زبان بظاہر گوشت کا ایک لوتھڑا ہے لیکن زندگی میں اس کا کردار بہت اہم ہے۔ گوشت کا یہ لوتھڑا کسی کی زندگی بنا بھی سکتا ہے اور کسی زندگی بگاڑ بھی سکتا ہے۔ کہیں تو اس میں ایسی شیرینی پائی جاتی ہے جو شہد سے بھی زیادہ میٹھی اور محسور کن ہوتی ہے تو کہیں یہ زہر بھرے تیر کی طرح لگتی ہے جس کا ڈسا ہوا پانی بھی نہیں مانگتا۔
اگر زبان پراثر ہے تو آسمانوں کی اونچائی بھی بندہ چھولیتا ہے اور اگر بے اثر ہے تو دوزخ کی آگ بھی مقدر بن سکتی ہے اکثر لوگ اپنے بھائیوں کی غیبت میں مصروف ہوتے ہیں۔ بڑے مزے لے لے کر قصے سناتے ہیں۔ کہیں پرضرورت پڑے تو مرچ مسالے کا اضافہ بھی کردیتے ہیں۔ صرف دکھاوا اور خود کومصروف رکھنے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔ غیبت انتہائی سخت گناہ ہے۔ کیونکہ ایسا کرنے والا دراصل اپنےمردہ بھائی کا گوشت کھاتا ہے۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ اپنے بھائیوں کا گوشت  مت کھاؤ‘ اپنے بھائی کی بات کو اپنے تک رکھو اور اس کو اس طرح مت اچھالو کہ دوسرے لوگوں تک غیبت کے انداز میں پہنچے۔ اسے اچھے الفاظ میں یاد کرو۔ زبان کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں استعمال کرو۔ اسے غیبت‘ چغلی جیسے کاموں میں مت لگاؤ۔ اپنی زبان کی حفاظت کرو‘ اسے ایسی جگہ استعمال کرو جو بہتر ہو ورنہ چپ رہو۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’چپ رہنا بھی ایک عبادت ہے۔‘‘
 اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک جگہ ظلم ہورہا ہے اور آپ اس پر چپ کرکے گزر جاؤ بلکہ اسے روکنے کی کوشش کرو اپنے عمل سے‘ اپنے ارادے سے‘ اپنی زبان سے اور جب ایسا نہ کر پاؤ تو چپ رہو اور اسے اپنے دل میں غلط کہو اور یہ ایمان کا سب سے نچلا درجہ ہے۔
سرور کونین سیدنا حضور نبی کریم ﷺ جب معراج شریف پر گئے تووہاں آپ ﷺ نے ایسے لوگوں کو دیکھا جو خود کو نوچ رہے تھے‘ آپ ﷺ نے جبرائیل امین علیہ السلام سے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ جبرائیل امین علیہ السلام نے فرمایا کہ وہی لوگ ہیں جو دنیا میں اپنے بھائیوں کا گوشت کھاتے تھے‘ یعنی ان کی غیبت کرتے تھے۔
ایک دفعہ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور فرمایا: یارسول اللہ ﷺ ایسی چیز بتلا دیجئے جس کو میں کروں اور صحیح رہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ پر ایمان رکھ اور اس پر ڈٹا رہ‘‘
اُس نے پھر پوچھا: ایسی چیز جس سے میں زیادہ ڈروں آپ ﷺ نے اپنی زبان مبارک نکال کر کہا: ’’یہ چیز ہے‘‘ اس سے ڈرو‘ اسی طرح حضور نبی پاک ﷺ سے کسی نے پوچھا :اے دوجہانوں کے سردار !سکون کیسے ملے گا؟ نجات کی راہ کیا ہوگی؟ آپ ﷺ نے فرمایا اپنی زبان کو قابو میں رکھا کرو۔ اپنےگھر تک محدود رہو‘ اپنے گناہوں کو یاد کرکے رویا کرو۔ یعنی اپنی زبان کو فضول باتوں میں استعمال مت کرو بلکہ اسے ذکرالٰہی میں مصروف رکھو تاکہ تو گناہوں سے بچارہے اور گھر تک محدود رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ بندہ گھر سے نہ نکلے بلکہ یہاں اس سے یہ مراد بھی لی جاتی ہے کہ اپنی بیویوں تک محدود رہو تاکہ گناہوں کے دلدل میں نہ پھنس سکو اور باہر فضول باتوں چغلی‘ غیبت اور زنا جیسی لعنتوں سے بچے رہو۔
تیسری بات کہ گناہوں کو یاد کرکے رویا کرو تاکہ تمہیں اور آخرت اور سزا و جزا کا ڈر رہے اور مزید گناہوں سے بچ سکو۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: لوگو! اپنا محاسبہ کرلو‘ اپنے آپ کو جانچ لو‘ قبل اس کے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے‘‘
کہتے ہیں کہ جب ابن آدم پر صبح ہوتی ہے تو اس کے جسم کے تمام اعضاء زبان کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ اے زبان ہم تمہارے ساتھ ہیں تو سیدھی رہ تو پورا معاملہ سیدھا رہے گا اگر تو ٹیڑھی رہے گی تو سب کچھ ٹیڑھا ہوگا۔ ہر عضو زبان کا محتاج ہوتا ہے کیونکہ اگر زبان شیرینی بانٹتی ہے تو نیکی کی ترغیب ملے گی‘ لوگ اس سے خوش ہونگے‘ اچھے کاموں کی طرف جسم بھی راغب ہوگا اور اگرزبان برائیوں کی باتوں میں لگ گئی تو پورا جسم اس سے الگ کیسے رہ سکتا ہے۔ اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا جو لوگ عقلمند ہوتے ہیں وہ ہمیشہ کم بولتے ہیں‘ جو بولتے ہیں تو تول کر بولتے ہیں اور جوبے عقل ہوتے ہیں وہ موقع محل نہیں دیکھتے بس بولتے رہتے ہیں جس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا بلکہ بعض لوگوں کا لہجہ ایسا ہوتا ہے‘ جیسے لڑرہے ہوں‘ زبان ہی انسان کی پہچان ہے۔ اس سے اس کی اصلیت کا پتہ چلتا ہے کہ وہ کس کیٹاگری کا ہے کتنے پانی میں ہے جس سے کسی میٹریل پر لگا لیبل اس کی پہچان ہے اسی طرح زبان انسان کا لیبل ہے۔
زبان کا صحیح استعمال انسان کو ترقی بلندیوں اور عرش کی سیر کروا سکتا ہے‘ پرائیوں کو اپنا بنا سکتا ہے‘ ایک دفعہ حضور ﷺ کا گزر دو قبروں پر ہوا تو کہا کہ ان کو شدید عذاب دیا جارہا ہے۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ان میں سے ایک چغل خور تھا‘ لوگوں کو لڑواتا تھا اوردوسرا وہ ہے جوپیشاب کے چھینٹوں سے خود نہیں بچاتا تھا اور پانی استعمال نہیں کرتا تھا۔
آپ ﷺ نے فرمایا: تم مجھے دو چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ دو جبڑوں کے درمیان کی چیز اور شرم گاہ کی ضمانت دو تو جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ یعنی جنت میں لےجانا میرے ذمے ہوگا۔ لہٰذا اگر ہم آج تھوڑی سی فکر اور فراست سے کام لیں ان باتوں سے باز رہیں تو ہم وہی مسلمان کہلائیں گے جو ہمارے صوفیاء اور انبیاء کرام کے دور میں تھے۔ اپنی زبان پر کنٹرول‘ چغل خوری‘ غیبت سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 970 reviews.