Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟ ( ام اوراق )

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2008ء

(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے ۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرو ر تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیو ں نہ لکھیں ۔) چہرے پر چھائیاں ہم لوگ گاﺅں میں رہتے ہیں اور مہینے میں ایک بار پشاور آتے ہیں۔ میرے چہرے پر چھائیاں ہیں۔ مجھے کوئی آسان سا نسخہ بتائیے جس سے چھائیاں ختم ہو جائیں۔ (ماہ گل۔ پشاور) ٭ بی بی! چہرے پر چھائیاں عموماً خون کی کمی سے بھی پڑتی ہیں۔ چھائیوں کیلئے ایک بڑا ہی سادہ اور آسان ٹوٹکا ہے یوں کریں کہ کوئی خالی شیشی لیں اور اسے اچھی طرح دھو کر خشک کر لیجئے۔ اب اس میں آدھی شیشی تازہ مکھن ڈالیے اور ایک ٹکیہ مشک کافور ہاتھ سے مسل کر ملا دیجئے۔ منہ دھو کر صبح شام یہ مکھن لگائیے۔یاد رکھیں کہ بیسن سے منہ دھونا ہے کسی صابن سے نہیں۔علاوہ ازیں مالٹے، کینو کے چھلکے پیس کر ہفتہ میں دوبار چہرے پر لگائیے۔ دودھ، دہی اور تازہ چھاچھ کا استعمال زیادہ کیجئے۔کچے پکے شلجم اور گاجریں خوب کھائیے اور قبض نہ ہونے دیں، انشاءاللہ آپ کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو جائے گی۔دھوپ میں زیادہ دیر کام نہ کیجئے،دھوپ کی وجہ سے بھی چہرہ سنولا جاتا ہے۔ دھوپ میں کام کرنا پڑے تو سر اچھی طرح چادر سے ڈھانپ لیجئے تاکہ براہ راست دھوپ چہرے پر نہ پڑے۔ علاوہ ازیں اپنی خوراک کا خیال رکھیے۔ مصالحے دار، تلی ہوئی اشیاءاور گوشت وغیرہ سے مکمل اجتناب کریں۔ تاز ہ سبزیاں اور پھل اپنی غذا میں شامل کیجئے۔ ناخن کی بیماری کئی خواتین نے شکایت کی ہے کہ ہمارے ناخن کھوکھلے ہو جاتے ہیں،باوجود علاج اور دوا کے کسی طرح ٹھیک نہیں ہو تے ۔ ایک خاتون حاملہ ہیں اور وہ اب دوا نہیں کھا سکتیں۔ دوسری خاتون نے بہت سارے لوشن اور کریمیں استعمال کیں مگر ان کے ناخن مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ ٭حاملہ خاتون سے عرض ہے کہ وہ اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کرکے کیلشیم اور حیاتین تجویز کروائیں کیونکہ خون کی کمی سے بھی ناخن متاثرہوتے ہیں۔ حمل کے دوران یا زچگی کے بعد خون کی کمی ہو تو ناخن بھربھرے ہونے لگتے ہیں۔ خواتین کو چاہیے کہ روزانہ کی خوراک میں دودھ، گوشت ایک بڑا سیب، تازہ سبزیاں اور پھل وغیرہ ضرور شامل کریں۔ ناخن پالش اتارنے والے لوشن بھی ناخنوں کو خراب کرتے ہیں۔ جب ناخن پر پالش کی تہہ جمتی ہے تب بھی ناخن مرجھانے لگتے ہیں۔ کچھ خواتین برتن دھوتے وقت ہاتھوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مختلف لوشن استعمال کرتی ہیں ان سے بھی ناخن خراب ہوتے ہیں۔ کپڑے دھونے کیلئے آجکل صابن کے بجائے پاﺅڈر استعمال ہوتے ہیں،غیر معیاری پاﺅڈر بھی جلد اور ناخن خراب کرتے ہیں۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ان سے جلدی داد بھی ہو جاتا ہے جو بڑی مشکل سے ٹھیک ہوتا ہے۔ ایک علاج یہ ہے کہ لہسن کی ثابت پوتھیاں اچھی طرح دھو کر پانی کے بڑے پیالے میں بھگو دیجئے۔ اگلے دن اس کا پانی کسی چھوٹے پیالے میں ڈال کر پانچ منٹ کیلئے صبح شام اس میں ناخن بھگوئیے اور لہسن چھیلئے .... اس کے علاوہ مہندی کے پتوںکو پھلوں کے سرکہ میں بھگو کر، پیس کرمرہم کی طرح لگائیے۔اچھی کوالٹی کا پھل والا سرکہ لیں،گندمی رنگ کا ہو۔ سرکہ بھی ناخن کے امراض دور کرتا ہے۔ ایک ترکیب یہ ہے کہ مہندی کے مٹھی بھر پتے ،زیتون کے تیل میں اچھی طرح پکا کر چھان کر رکھ لیجئے۔ رات کو سوتے وقت یہ تیل ناخنوں پر لگائیے اور غذا کا خاص خیال رکھیے۔ غذا اچھی ہو گی تو تازہ خون بنے گا، یوں صحت ٹھیک رہے گی۔ ناک کی بدبو ساتویں جماعت سے میری بچوں کی طرح ناک بہہ رہی ہے۔ بہت علاج کرایا لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ اب گریجویٹ ہوں۔ ہر وقت ناک صاف کرتے کرتے میری ناک لمبی ہو گئی ہے۔ ناک سے اتنی شدید بو آتی ہے کہ دوستوں میں بیٹھ نہیں سکتی۔ ہر وقت تنہا بیٹھی سو چتی رہتی ہوں۔ گھر والے بھی تنگ آگئے ہیں۔(صائمہ ، لاڑکا نہ ) ٭ محترمہ ! ناک لمبی ہونا تو محاورہ ہے بہر حال آپ پریشان نہ ہوں،آپ کے گھر کے آس پاس نیم کا درخت ہو گا،اس سے نیم کے پتے توڑ کر لائیے۔ مٹھی بھر پتے تین گلاس پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے، جب آدھا پانی رہ جائے تو اتار لیں۔ نیم گرم پانی ناک میںوضو کی طرح ڈالیں،آدھا پانی صبح اور آدھا شام کو۔ مزید براں ایک چمچہ کلونجی سات چمچے زیتون کے تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکا کر چھان کر شیشی میں رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت ناک میں اندر کی طرف یہ تیل لگائیں۔ سردی سے نزلہ ضلع مظفر گڑھ سے خالدہ یسیٰن صاحبہ اپنی بچی کے متعلق پوچھتی ہیں۔ پونے تین سالہ بچی سردی شروع ہوتے ہی نزلہ، زکام، اورکھانسی میں مبتلا ہو جاتی ہے اور اسے ٹیکے لگوانے پڑھتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ سردی سے بچنے کی کیا تدابیراختیا ر کی جائیں ؟ ٭خالدہ یسیٰن صا حبہ کچھ بچے قدرتی طور پر کمزور ہوتے ہیں ۔ ان کے لباس کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ضروری ہے کہ ان کا سینہ گرم رہے لہٰذا گرم بنیان اور سوئیٹر نیچے پہنائیے۔ سینے پر رات کوVicks مل دیا کیجئے۔ بچی کو دیسی انڈے کی زردی روز کھلائیے اور شہد بھی کھلائیے۔ بچی کوننگے پاﺅں نہ پھرنے دیں اور موزے جوتے پہنا کر رکھیے۔ احتیاط اور غذا سے آپ بچی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آپ کے علاقے میں جو اچھا ڈاکٹر ہو اسے بچی کو دکھائیے اور وہ جو دوا تجویز کریں باقاعدگی سے بچی کو دیں۔ گردے میں پتھری میری والدہ محترمہ کا گر دے کا آپریشن ہو ا تو دوران آپریشن ان کے گردے سے کالی پتھری نکلی۔ ماں جی ٹھیک تو ہو گئی ہیں مگر بھوک نہیں لگتی، گردے میں درد رہتا ہے اور پیٹ پھول جاتا ہے۔ دوسرے گردے میں بھی پتھری بن رہی ہے۔کیا وہ بغیر آپریشن کے خارج ہو سکتی ہے؟ ماں جی دوبارہ آپریشن کروا نے پررضا مند نہیں۔ ان کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی۔ انہیں ہسپتال لے جاتے ہیں تو ڈاکٹرکہتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہیں اور تسلی دے کر بھیج دیتے ہیں۔ آپ کوئی مشورہ دیجئے(بتول ۔ کرا چی ) ٭ محترمہ جس جذبہ کے ساتھ آپ نے خط لکھا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ جو لوگ ماں باپ کی خدمت کرتے ہیں اس کا اجر انہیں دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔ ماں کی دعاضرور قبول ہوتی ہے۔ آپ کی والدہ محترمہ کیلئے میں نے یہ دوا تجویز کی ہے، ٹھنڈی مراد5 بار روزانہ مستقل دو ماہ استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 497 reviews.